Tag: noor haq qadri

  • قرآن کمپلیکس کی تعمیر، نور الحق قادری نے بڑی خبر سنادی

    قرآن کمپلیکس کی تعمیر، نور الحق قادری نے بڑی خبر سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس بنانےجارہےہیں، ہماری تمام مسالک کے لئے ایک ترجمے والامتفقہ قرآن شائع کرنے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ نے قرآن کی حفاظت اپنے ذمے لی ہے، آج مسلمان قرآن کی طرف لوٹ رہے ہیں، حکومت ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

    وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  پرانے اوراق پردوبارہ سے قرآن پاک کی اشاعت کی جائے گی۔

    پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اخباری پیپر والے کاغذ پ رقرآن چھاپنے پر پابندی لگائی ہے، ایک خاص وزن اور معیاری کاغذ لازمی کررہے ہیں اور تمام مسالک کے لئے ایک ترجمے والامتفقہ قرآن شائع کرنے کی کوشش میں ہے۔

    مندر کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ مندر کا معاملہ کونسل کے سپرد کردیا ہے، جوکونسل فیصلہ کرےگی قبول ہوگا، مندر کا معاملہ مختلف علمائے کرام کے سپرد کرتے تو اختلاف سامنے آسکتا تھا، اسلامی نظریاتی کونسل جو رائے دے گی قابل قبول ہوگی۔

    صحافی نے سوال کیا مندر کے لئے زمین دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ جس پر نور الحق قادری نے جواب دیا کہ مندرکےلئے زمین کا سوال علما نے نہیں پوچھا تھا، علما نے پوچھا تھا سرکاری فنڈز سے مندر تعمیر ہوسکتا ہے یا نہیں۔

  • رمضان المبارک پرپالیسی کا فیصلہ علمائے کرام سے مشاورت کے بعد ہوگا ،پیرنورالحق قادری

    رمضان المبارک پرپالیسی کا فیصلہ علمائے کرام سے مشاورت کے بعد ہوگا ،پیرنورالحق قادری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مساجد،رمضان المبارک پرپالیسی کا فیصلہ علما ئے کرام سے مشاورت کے بعد ہوگا اور پالیسی پورے ملک کی ہوگی ۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات کامعاشرے سے نکلنا مشکل لگتا ہے، کورونا وائرس ایسی وبا ہے جس کا کسی علاقے یا کسی مذہب سے تعلق نہیں ہے۔

    وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ مساجد،رمضان المبارک سےمتعلق پالیسی پورے ملک کی ہوگی ، مساجد،رمضان المبارک پرپالیسی کا فیصلہ علما ئے کرام سے مشاورت کے بعد ہوگا ، وزیراعظم نےحکم دیا ہے مذہبی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں۔

    پیرنورالحق قادری نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رمضان لوگوں کودینے کیلئے علما ہماری رہنمائی کریں گے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں اختلافات سے اجتناب کرنا ہوگا، صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی علمائےکرام سے اچھے ماحول میں ڈیل کیاجائے۔

  • ‘فریضہ حج کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کریں گے’

    ‘فریضہ حج کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کریں گے’

    اسلام آباد : سعودی وزیر حج ڈاکٹرصالح بن طاہر نے وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری کو حجاج کی رہائش، خوراک،سفری سہولتوں کے معاہدے کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں، نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں کاروبار کے ساتھ مذہبی اجتماعات پر بھی پابندیاں عائد ہے وہیں فریضہ حج کی ادائیگی بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    حج انتظامات سے متعلق سعودی وزیر حج ڈاکٹرصالح بن طاہر نے وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری کے نام خط لکھا ، جس میں حجاج کی رہائش، خوراک،سفری سہولتوں کے معاہدے کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ حجاج کی سہولتوں کےحتمی معاہدات اورادائیگیاں فی الحال نہ کی جائیں، پاکستان کورونا کے پیش نظرحتمی معاہدوں کیلئے انتظار کرے۔

    سعودی وزیرحج کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت وائرس کے پھیلاؤ اوراحتیاطی تدابیر کامسلسل جائزہ لے رہی ہے، نئی صورتحال کے مطابق نئی ہدایات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    نورالحق قادری نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کا حتمی فیصلہ خادم حرمین شریفین کریں گے، حج کی ادائیگی سے متعلق سعودی حکام مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

    گزشتہ روز سعودی عرب نے پاکستان کوحج معاہدوں سےروک دیا تھا، سعودی حکومت کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔

    خیال رہے کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں ہلاک افراد کی تعداد 21 ہزار 344 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ ست تجاوز کرچکی ہے۔