Tag: noor khan air base

  • محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان : نور خان ایئر بیس تمام فضائی آپریشن کے لئے بند

    محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان : نور خان ایئر بیس تمام فضائی آپریشن کے لئے بند

    کراچی : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات کے لیے اہم اقدامات کرلیے، نورخان ایئر بیس کو تمام فضائی آپریشن کے لئے بند کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

    اس حوالے سےسول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات پر نور خان ایئر بیس کو تمام فضائی آپریشن کے لئے بند کر دیا گیا ہے، سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز سمیت تمام چارٹرڈ سروس کو بھی نوٹم کے ذریعے مطلع کر دیا گیا۔

    احکامات کے مطابق مسافروں کی آمدو رفت نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کی جائے گی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر آج رات12بجے سے اگلے24گھنٹے تک نور خان ایئر بیس پر تمام فضائی آپریشن بند رہے گا۔

    مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

    غیر ملکی کارگو اور چارٹرڈ طیارے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی فضائی حدود استعمال کر سکیں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد میں ان کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔

    مہمان خاص کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کے ساتھ اکیس توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی، اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کے سب سے بڑےاعزاز نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔

  • سانحہ نلتر:شہداء کو عسکری قیادت نے سلامی دی

    سانحہ نلتر:شہداء کو عسکری قیادت نے سلامی دی

    اسلام آباد : سانحہ نلترمیں شہید ہونے والوں کو آرمی چیف جنرل راحیل سمیت عسکری قیادت نے سلامی دی۔نورخان ایئربیس پر آرمی چیف نے ورثاکو گلے لگاکردلاسہ دیا۔

    سانحہ نلتر میں جان سے جانے والے سات افراد کی میتیں خصوصی انتظامات کے ساتھ گلگت سے نور خان ائیر بیس لائی گئیں۔ عسکری قیادت نے میتیں وصول کیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورعسکری قیادت نے میتوں کوسلامی دی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےانڈونیشین سفیرکےصاحبزادےسے تعزیت کی اور اسے گلے لگاکر دلاسہ دیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےپاک فضائیہ کے شہید پائلٹس میجر التمش اور کیپٹن فیصل کےورثا سے ملاقات کی۔ اور دلاسہ دیا۔

    جمعے کو غیر ملکی سفیروں کے گلگت کی وادی نلتر لے کر جانے والا ایک ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

    آرمی چیف نے الم ناک اور افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا وہ حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اور دکھ کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ ہیں۔