Tag: noor ul haq qadri

  • ‘ سعودی اقامہ ہولڈرز اور عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری’

    ‘ سعودی اقامہ ہولڈرز اور عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اور عمرہ زائرین کیلئےخوشخبری ہے ، اب مسافروں کو سعودی عرب میں 14 دن کے بجائے 5 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سے پابندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اور عمرہ زائرین کیلئےخوشخبری ہے، براہ راست سعودی عرب پروازوں پرپابندی ختم ہوگئی۔

    وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ مسافروں پر 14 دن قرنطینہ کی پابندی بھی ختم کردی گئی، اب مسافروں کو سعودی عرب میں 5دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

    نورالحق قادری نے مزید کہا کہ پاکستانی زائرین کیلئےعمرہ بحالی کی راہ ہموارہوگئی ہے، پابندی پر خاتمے کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔

    ویکسین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سائنوفام،سائنوویک کے حامل افراد کو بوسٹر لگوانا ہوگی، سعودی حکام کی وضع دیگرایس اوپیزپرپابندی لازم ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پابندی کے خاتمے پر خادم حرمین شریفین کے شکر گزارہیں، زائرین کیلئے 5 دن قرنطینہ ختم کرانے کی کوشش کریں گے۔

  • سعودی عرب سے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے جلد بڑی خوشخبری کی اُمید

    سعودی عرب سے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے جلد بڑی خوشخبری کی اُمید

    اسلام آباد : وزیرمذہبی امورنور الحق قادری سعودی عرب روانہ ہوگئے، دورے کے دوران وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں میں عمرہ زائرین پر بات چیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امورنور الحق قادری 7 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ، دورے کے دوران وزیرمذہبی امور جدہ میں اسلامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیرمذہبی اموردورے میں سعودی حکام سےملاقاتیں کریں گے ، سعودی حکام کی ملاقاتیں شیڈول کاحصہ ہیں ، ملاقاتوں میں عمرہ زائرین پر سعودی حکام سے بات چیت کی جائے گی۔

    امید ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے عمرہ زائرین کے معاملے پر اچھی پیش رفت ہوگی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے عمرہ خواہمشندوں کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

    بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان سے بھی عمرہ زائرین اور فلائٹس کا سلسلہ شروع ہوگا۔

  • لاہور میں پُرتشدد احتجاج ، حکومتی ٹیم  آج  کالعدم جماعت  سے مذاکرات کرے گی

    لاہور میں پُرتشدد احتجاج ، حکومتی ٹیم آج کالعدم جماعت سے مذاکرات کرے گی

    لاہور : جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد احتجاج کے بعد حکومتی ٹیم آج کالعدم جماعت سے مذاکرات کرے گی ، وفاقی وزیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات سےمعاملات حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں کالعدم جماعت کا احتجاج جاری ہے ، حکومتی ٹیم آج کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرے گی ، حکومتی ٹیم میں نورالحق قادری، شیخ رشید احمد اور راجہ بشارت شامل ہیں۔

    پیر نورالحق قادری کے علمائے اکرام سے رابطے جاری ہے ، وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات سےمعاملات حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی مال و جان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرمذہبی امورنور الحق قادری لاہور پہنچ چکےہیں جبکہ شیخ رشید لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں علی امین گنڈاپور بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    خیال رہے کالعدم جماعت کے پرتشدد احتجاج سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 44زخمی ہوگئے ہیں ، شہیدہونےوالوں میں ہیڈ کانسٹیل ایوب اور کانسٹیبل خالد جاوید شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم کے تشددسے 44اہلکارشدیدزخمی ہوئے۔

  • سعودی عرب نے خواتین کو بغیر محرم حج کی اجازت دے دی، نور الحق قادری

    سعودی عرب نے خواتین کو بغیر محرم حج کی اجازت دے دی، نور الحق قادری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اہل تشیع اور دیگر کے مطالبے کے بعد خواتین کو بغیرمحرم حج کی اجازت دے دی، رواں سال سعودی عرب میں مقیم افرادہی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا خواتین کوبغیرمحرم حج کی اجازت دی گئی ہے، یہ اقدام اہل تشیع اوردیگرکےمطالبےکےبعدکیاگیا۔

    رواں سال صرف سعودی عرب میں مقیم60ہزارافرادحج اداکرسکیں گے، حج کےلئےرجسٹریش کاآغازکردیاگیاہے، سعودی حکام نےحج کے3پیکجزکااعلان کیاہے، سعودی عرب میں مقیم افرادہی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

    گذشتہ روز سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا تھا کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئےدرخواست جمع کرا سکتی ہیں، محرم کے بغیر خاتون کو خواتین کےگروپ میں شامل کیا جائے گا۔

    وزیر حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سےزیادہ نہیں ہوگی اور ہر جگہ2عازمین کےدرمیان 2.5 میٹرکا فاصلہ ہو گا جبکہ مشاعر مقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے۔

    سعودی وزیر نے مزید کہا تھا کہ حج درخواست قبول ہونےپر3گھنٹے میں پیکیج کی فیس اداکرنی ہوگی، حج پیکج فیس ادانہ کرنےپردرخواست سےنام نکال دیا جائے گا۔

  • ‘تحریک لبیک سے متعلق معاہدے کو پارلیمنٹ میں جلد  پیش کریں گے’

    ‘تحریک لبیک سے متعلق معاہدے کو پارلیمنٹ میں جلد پیش کریں گے’

    اسلام آباد : وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک سے متعلق معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے، پارلیمان جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قبول ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک لبیک سےمتعلق معاہدےکوپارلیمنٹ میں پیش کریں گے، ہم نے ان سے وعدہ کیا تھا یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا، پارلیمان جوفیصلہ کرےگی وہ سب کو قبول ہوگا۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اس معاملےپرپارلیمان کی تمام جماعتوں سےبات کریں گے، کوشش کررہے ہیں جلد یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت انتخابی اصلاحات کےلیےسنجیدہ ہے، انتخابی اصلاحات درست سمت پرلانےکےلئےکام کر رہےہیں، آئین نے ہی پاکستان کو بچایا ہوا ہے، آئین پاکستان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک لبیک کے مطالبات پر مشتمل قرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ  تحریک لبیک سےمعاہدے پر عملدرآمد کے لیےکمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔

    خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان 4نکاتی معدہدہ طے پایا تھا ، جس کے تحت حکومت فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ میں ملک بدر کرے گی، فرانسیسی سفیر کوپارلیمنٹ سےفیصلہ سازی کے ذریعے ملک بدر کیا جائے گا۔

    معاہدے میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت فرانس میں سفیر تعینات نہیں کرےگی اور فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔

  • سرکاری سطح پر سیرت طیبہ ﷺکے گوشوں کو اجاگر کرنے کا اہتمام کیا جائے گا’

    سرکاری سطح پر سیرت طیبہ ﷺکے گوشوں کو اجاگر کرنے کا اہتمام کیا جائے گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پرسیرت طیبہ ﷺکے گوشوں کو اجاگر کرنے کا اہتمام کیا جائے گا ، وزیراعظم سربراہان مملکت اور حکومتوں سے فون پر بات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری سطح پرسیرت طیبہ ﷺکے گوشوں کو اجاگر کرنے کا اہتمام کیا جائے گا، وزیراعظم کی جانب سے اورسفارتی سطح پر اقدامات کیےجارہےہیں ، کچھ سربراہان مملکت اور حکومتوں سے وزیراعظم فون پر بات کریں گے اور مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کریں گے۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہرکے شیخ نےچارلی ایبڈو کے خلاف قانونی اقدام کی طرف اشارہ کیا، اس حوالے سے شیخ الازہر سے رابطہ کریں گے، واضح ہونا چاہیے کہ آزادی اظہاررائےکی حد کیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری آزادی اظہاررائے ہے، آزادی اظہاررائےسےمتعلق عالمی رہنماؤں کی کانفرنس پربات کی جائے گی اور مختلف مسلمان ممالک میں مذہبی مراکزسے رابطہ کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاپ کوبھی عالمی امن کونقصان پہنچنےسےمتعلق آگاہ کیاجائےگا اور یورپ اورامریکامیں انصاف پسندمذہبی طبقات کی حمایت کی کوشش کی جائےگی جبکہ وزیراعظم مختلف ممالک کےسربراہان کو خط لکھیں گے۔

  • عیدالفطر منانے کا فیصلہ ،  پیر نورالحق قادری نے بڑا اعلان کردیا

    عیدالفطر منانے کا فیصلہ ، پیر نورالحق قادری نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے، فواد چوہدری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی روہت ہلال کمیٹی آج کرےگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےفیصلے کے مطابق عید منائیں گے۔

    پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ دین اورشریعت چاندکی رویت،شہادت پراعتمادکرتی ہے، شہادت،رویت کیلئےسائنس،جدیدآلات کی معاونت لی جا سکتی ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کوکمیٹی میں شامل کیاہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ فواد چوہدری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی، دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔

  • ماہ رمضان, تراویح اور جمعہ نماز کے اجتماعات پر لائحہ بنایا جائے گا، نور الحق قادری

    ماہ رمضان, تراویح اور جمعہ نماز کے اجتماعات پر لائحہ بنایا جائے گا، نور الحق قادری

    اسلام آباد : وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ایوان صد رمیں علماء کرام سے مشاورتی اجلاس کل ہوگا، جس میں ماہ رمضان میں تراویح اور جمعہ نماز سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی زیرصدارت علما کرام کے مشاورتی اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے علماء کرام اور صوبائی حکومتوں سے رابطےآخری مراحل میں داخل ہوگئے.۔

    ایوان صدر میں علما کرام کا مشاورتی اجلاس کل منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اجلاس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء سے مشاورت کے بعد ماہ رمضان، تراویح اور جمعہ نماز کےاجتماعات پر لائحہ ترتیب جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں سے تجاویز مرتب کی گئی ہیں، صدر مملکت کی ہدایات پراتفاق رائے کیلئے مشاورت بھی جاری ہے، علماء کرام اورحکومتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں علماء صوبوں کے گورنر ہاؤسز سے ویڈیو لنک کے ذریعےشرکت کریں گے، راولپنڈی اسلام آباد کے علماء کرام ایوان صدر میں موجود ہوں گے، صدر مملکت تمام علما کرام کو حکومتی اقدامات پراعتماد میں لیں گے۔

  • کوشش ہےکہ رمضان میں مساجدکی رونقیں بحال ہوں،  نور الحق قادری

    کوشش ہےکہ رمضان میں مساجدکی رونقیں بحال ہوں، نور الحق قادری

    اسلام آباد : وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ مساجدمیں نمازاورپابندی کےحوالےسے مختلف تجاویز زیر غورہیں، کوشش ہےکہ رمضان میں مساجدکی رونقیں بحال ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے مذہبی امورنورالحق قادری نے اے آر وائی کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی رائے پر ابھی تک نہیں پہنچے، علمائےاکرام نےجلدی میں بیان جاری کیا ہے، پھربھی علماسےرابطہ جاری رکھیں گے.

    وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ کوشش کررہےہیں پورے ملک کیلئے متفقہ پالیسی لیکرآئیں، کوشش ہےکہ رمضان میں مساجدکی رونقیں بحال ہوں، مساجدمیں نمازاورپابندی کےحوالےسے مختلف تجاویز زیر غورہیں۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ کوشش ہےکہ ایسی پالیسی لائیں جس میں عوام کوراحت بھی ہواورجان کاتحفظ بھی ہو۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نے کہا تھا کہ جماعت نماز،تراویح،اعتکاف پرملک کیلئےمتفقہ فیصلہ کیا جائے گا، فیصلہ 18اپریل کو علما سے مشاورت اورمفاہمت سےکیاجائےگا۔

    حکومت کوروناسےمحفوظ رمضان کیلئےاقدامات کرےگی اور تمام مسالک کےعلمااوردینی سیاسی قیادت کواعتمادمیں لیاجائے گا، حکومت روحانی ماحول،نمازیوں کی زندگی کواہمیت دےرہی ہے۔

  • رواں سال حج ہوگا یا نہیں، حتمی فیصلہ کب کیا جائے گا؟

    رواں سال حج ہوگا یا نہیں، حتمی فیصلہ کب کیا جائے گا؟

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حج ہوگا یا نہیں حتمی فیصلہ رمضان کے آخر میں کیا جائے گا، سعودی عرب کے ساتھ مل کرکئی آپشنز پر غور کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کی اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی ، جس میں نورالحق قادری نے کہا کہ حج ہوگا یا نہیں حتمی فیصلہ رمضان کے آخر میں کیا جائے گا، ہماری کوشش اورخواہش ہےکہ حج ہوجائے۔

    وفاقی وزیرمذہبی امور کاکہنا تھا کہ سعودی عرب کےساتھ مل کرکئی آپشنزپرغورکررہےہیں، وزارتی امورپراٹارنی جنرل سےمشاورت کرنےآیاتھا۔

    یاد رہے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا تھا کہ 15 رمضان تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا، سعودی حکومت کرونا کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر دیکھ رہی ہے، سعودی وزارت حج نے فی الوقت حج معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں جن میں سعودی عرب میں رہنے والے صرف حج کی سعادت حاصل کرسکیں، صرف گلف ممالک کے حجاج حج کی سعادت حاصل کرنا شامل ہیں۔

    وزیر مذہبی امور کے مطابق تمام ممالک کے کوٹے کو صرف دس فیصد تک لیا جاسکتا ہے، سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے گی۔

    نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ تاریخ میں 40 مرتبہ سے زائد حج مکمل یا جزوی طور پر نہیں ہوا، سمجھتا ہوں حالات بہتر ہوجائیں تو حج ہوگا۔