Tag: noor zaman

  • برٹش اوپن اسکواش: نور زمان نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    برٹش اوپن اسکواش: نور زمان نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان کے نور زمان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برٹش اوپن اسکواش کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    نور زمان نے کوالیفائیر کے فیصلہ کن میچ میں مصر کے کریم التورکی کو شکست دی، نور زمان نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تینوں میچز جیت کر مین راؤنڈ میں کوالیفائی کیا۔

    زمان، 2022 کے بعد برٹش اوپن اسکواش کے مین راؤنڈ میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں، اتوار کو پہلے راؤنڈ میں انگلینڈ کے کرٹس ملک کا مقابلہ کریں گے۔

    2022 میں، طیب اسلم ٹورنامنٹ کے مین ڈرا میں حصہ لینے والے آخری پاکستانی تھے۔

    پاکستان کے پاس 30 برٹش اوپن ٹائٹلز کا ریکارڈ ہے جو کسی بھی ملک کا سب سے زیادہ ہے، ان میں سے 10 ٹائٹل پاکستان کے جانگیر خان نے جیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے نوجوان اسکواش پلئیر اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کے ڈنکن لی کو پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان نے تین صفر سے آؤٹ کلاس کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اشعب کی فتح کا اسکور گیارہ آٹھ، بارہ دس اور گیارہ نو رہا، اشعب عرفان نے سیمی فائنل میں ہم وطن حمزہ خان کو تین صفر سے ہرایا تھا اور ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن بننے پر اشعب کو مجموعی طور پر 9 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔

    پاکستان کے نورزمان ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن بن گئے

    اشعب کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی سطح پر ایک بڑا سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کیلئے بھی فخر کا لمحہ ہے، جو ماضی میں اسکواش کے میدان میں عالمی شہرت رکھتا رہا ہے۔

  • عائشہ گلالئی کے خلاف نیب خیبرپختونخوا میں ریفرنس کیلئے درخواست دائر

    عائشہ گلالئی کے خلاف نیب خیبرپختونخوا میں ریفرنس کیلئے درخواست دائر

    پشاور : پی ٹی آئی کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کیخلاف نیب خیبرپختونخوا میں ریفرنس کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی،احتساب کمیشن انکی کرپشن پرتحقیقات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے کس منصوبے سے کتنامال بنایا۔ کہاں کہاں گڑ بڑگھوٹالہ ہے، ذاتی معاون ثبوت لے کرنیب پہنچ گئے اور عائشہ گلالئی کے خلاف نیب خیبرپختونخوا میں ریفرنس کیلئے درخواست جمع کرادی۔

    درخواست ان کے معاون خصوصی نور زمان اور لکی مروت کے پی ٹی آئی رہنماسلیم خان کیجانب سے جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی، احتساب کمیشن انکی کرپشن پر تحقیقات کرے۔

    اس سے قبل عائشہ گلالئی کے اسسٹنٹ نور زمان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کا عمران خان سے کبھی ایس ایم ایس پر رابطہ نہیں تھا، عائشہ گلالئی کئی بار گورنر ہاؤس بھی گئیں اور گورنرہاؤس میں امیرمقام سےبھی ملاقاتیں کیں۔

    نور زمان نے کہا کہ عائشہ گلالئی پر لگے کرپشن الزامات پر مجھے بھی سزا ملے تو تیار ہوں، نیب میں ثبوت کے ساتھ درخواست دائر کی ہے، عائشہ گلالئی کےپاس صرف باتیں ہیں اورہمارےپاس ثبوت ہے۔


    مزید پڑھیں : عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نے ان کی کرپشن بے نقاب کردی


    یاد رہے کہ عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نے عائشہ گلا لئی کی کرپشن کی داستان سناتے ہوئے میڈیا کو ثبوتوں کیساتھ بتایا کہ کس طرح عائشہ گلالئی ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی۔

    عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نورزمان نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عائشہ گلالئی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے تقریباایک کروڑ روپےیشن لیا جس کے ثبوت موجود ہیں، عائشہ گلالئی نے کونسلرکو ٹکٹ دلوانے کےلئے دس لاکھ روپے میں ڈیل کی۔

    نور زمان نے کہنا تھا کہ ، عائشہ گلالئی کے والد سارے مالی لین دین کیا کرتے تھے اور وہ اپنے والد کے ذریعے امیر مقام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔ عائشہ گلا لئی کے کمیشن لینے کے تمام ثبوت موجود ہیں، نور زمان نے میڈیا کے سامنے کچھ رسیدیں بھی پیش کیں۔

    جس کے بعد خیبر پختونخواہ احتساب کمیشن نے نور زمان کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون  نے ان کی کرپشن بے نقاب کردی

    عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نے ان کی کرپشن بے نقاب کردی

    اسلام آباد : عمران خان پرالزامات کی بارش کرنے والی عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نے عائشہ گلا لئی کی کرپشن کی داستان سنادی، ذاتی معاون نے میڈیا کو ثبوتوں کیساتھ بتایا کہ کس طرح عائشہ گلالئی ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کی عمران اور تحریک انصاف سے فاصلوں کی حقیقی کہانی سامنے آگئی، عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نورزمان نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ عائشہ گلالئی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے تقریباایک کروڑ روپے کمیشن لیا جس کے ثبوت موجود ہیں۔

    عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون نورزمان نے انکشاف کیا کہ عائشہ گلالئی نے کونسلرکو ٹکٹ دلوانے کےلئے دس لاکھ روپے میں ڈیل کی، عائشہ گلالئی کے والد سارے مالی لین دین کیا کرتے تھے اور وہ اپنے والد کے ذریعے امیر مقام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔

    نور زمان نے کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی کے کمیشن لینے کے تمام ثبوت موجود ہیں، نور زمان نے میڈیا کے سامنے کچھ رسیدیں بھی پیش کیں۔

    ذاتی معاون نے بتایا کہ عائشہ گلالئی نےبنوں لنک روڈ کی تعمیرکے لئےفنڈزسے 72لاکھ کمیشن لیا، 75 میں سے ساڑھے47لاکھ میں نے وصول کئے، لکی مروت ترقیاتی منصوبے کی رقم سے12لاکھ وصول کئے، فنڈ کی رقم تجوڑی سے تری خیل روڈ کی تعمیر کیلئے ملی تھی، کرک سولرٹیوب ویل کی تنصیب کے پیسوں سے بھی 6 لاکھ لیے، سارے پیسے بنوں میں جنڈہ ڈومیل میں ساڑھے 4کنال کے گھر کی تعمیر لگائے۔

    عائشہ گلالئی کے ذاتی معاون کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نے والد کے ہمراہ گورنرپختونخوا سےملاقاتیں کیں، عائشہ اورشمس القیوم کے ہمراہ کئی مرتبہ گورنر ہاؤس گیا، شمس القیوم این اے ون کا ٹکٹ لینے اور بیٹی کو وزیر داخلہ بنانے کاخواب دیکھا کرتے تھے، شمس القیوم کہتے تھے کہ بیٹی کو وزیر داخلہ بناکر میں گورنر بنوں گا، سارے معاملات آپ کے ذریعے چلاؤں گا۔

    انھوں نے مزید انکشاف کیا کہ بنوں میں تعمیر گھر کو عائشہ گلالئی نے اپنے اثاثوں میں بھی نہیں دکھایا۔ نورزمان کے پاس دستاویز پر عائشہ گلالئی اور شمس القیوم کے دستخط موجود ہے جبکہ دستاویز پر دستخط اور الیکشن کمیشن کے گوشواروں پر دستخطوں میں مماثلت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔