Tag: nooriabad

  • نوری آباد کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم

    نوری آباد کے قریب مسافر کوچ اور ٹریلر میں خوفناک تصادم

    جامشورو: نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے قریب کوچ اور ٹریلر میں ٹکر ہوگئی، ٹریفک حادثے میں کوچ میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا، کوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی۔

    حادثے میں جاں بحق 60 سالہ مشتاق حسین کا تعلق پشاور سے ہے، حادثے کے بعد مسافر کوچ اور ٹریلر کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جبکہ دونوں ڈرائیور فرار ہوگئے۔

  • نوری آباد کے قریب خوفناک حادثہ ،3خواتین جاں بحق،9 زخمی

    نوری آباد کے قریب خوفناک حادثہ ،3خواتین جاں بحق،9 زخمی

    کراچی : نوری آباد کے قریب وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین خواتین جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے،

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے نوری آباد کے قریب تیز رفتار وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا ہے، اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں3خواتین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ زخمی ہونے والے 9افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کی شکار وین کراچی سے نوابشاہ جارہی تھی۔

  • ایم نائن موٹروے پرمسافرکوچ اورٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    ایم نائن موٹروے پرمسافرکوچ اورٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    حیدرآباد: صوبہ سندھ کے علاقے نوری آباد میں مسافرکوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے نوری آباد میں مسافرکوچ اورٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز جامشورو میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

  • نوری آباد کےقریب وین اورٹریلرمیں تصادم‘ 7 افراد جاں بحق

    نوری آباد کےقریب وین اورٹریلرمیں تصادم‘ 7 افراد جاں بحق

    جامشورو: جامشورو میں نوری آباد کے قریب وین اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے نوری آباد میں ایک مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    ٹرک اور وین میں تصادم، 20 مسافر جاں بحق، 11 زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 20 نومبر کو سندھ کے شہرخیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافروین پر الٹنے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے تھے۔


    دالبندین: وین اور ٹریلر میں تصادم، 10 افراد جاں‌ بحق، 35 زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے دالبندین میں وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں

    نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے حادثے میں فاروق ستار کی کمر اور کندھے میں شدید چوٹیں آئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حیدرآباد کے تنظیمی دورے کے بعد سے کراچی واپس آرہے تھے کہ راستے میں نوری آباد کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی الٹ گئی۔

    sattar-post

    ڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی نے چار سے پانچ  قلابازیاں کھائیں جس کے نتیجے میں ان کی بلٹ پروف گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، اور ان کے ساتھ موجود چار گارڈ بھی شدید زخمی ہیں۔

    متحدہ رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی حالت خطرے سے باہر ہے البتہ ان کے گارڈز اور ان کے پرسنل سیکیریٹری سبطین کو شدید چوٹیں آئیں ہیں۔


    حادثے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے گارڈز کو نوری آباد کے مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کے زخمی گارڈز کو خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی میں کراچی کے اسپتال اے او کلینک منتقل کر دیا گیا ہے۔

    متحدہ کے رہنما عامر خان نے بتایا ہے کہ میری گاڑی ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کے پیچھے تھی، عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کو اندرونی چوٹیں آئی ہیں۔

    حادثے کی خبر سنتے ہی متحدہ کے دیگر رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں اے او کلینک پہنچنا شروع ہوگئے، ڈاکٹر فاروق ستار کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچ گئیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے گارڈز کو عباسی شہید اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی کے نمائندے رافع حسین نے بتایا ہے کہ ان کی ڈاکٹر فاروق ستار سے فون پر مختصر بات ہوئی ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اندرونی چوٹیں آئی ہیں، کندھے میں شدید درد محسوس کر رہا ہوں اور یہ کہ میں مزید بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

    بعد ازاں ڈاکٹر فاروق ستار کو اے او کلینک منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ڈاکٹر فاروق ستار کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔

     

  • سپرہائی وے پرآئل ٹینکراورمال بردارگاڑی میں تصادم، دو افراد جاں بحق

    سپرہائی وے پرآئل ٹینکراورمال بردارگاڑی میں تصادم، دو افراد جاں بحق

    نوری آباد : سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے درمیان سپرہائی وے پرآئل ٹینکر اورمال بردار گاڑی میں تصادم کے دوران دو افراد بری طرح جھلس کر جاں بحقاور دو زخمی ہوگئے۔

    حادثے کے بعد د ونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کرفائر بریگیڈ کو طلب کیا  فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا،

    بعد ازاں گاڑیوں سے دونوں جاں بحق افراد کی جھلسی ہوئی لاشوں کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واقعے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق نوری آباد کے قریب سپرہائی وے پرآئل ٹینکر اور مال بردار گاڑیوں میں مبینہ تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا ہے جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

    واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

     

  • مسافرگاڑیوں میں سی این جی پر پابندی عائد کی جائے،آغاسراج درانی

    مسافرگاڑیوں میں سی این جی پر پابندی عائد کی جائے،آغاسراج درانی

    کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نوری آباد بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پرتشویش کا  اظہارکیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے مسافر گاڑیوں میں سی این جی سلنڈرز پر پابندی کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغاسراج درانی کی زیر صدارت ہوا۔جس میں نوری آباد میں پیش آنے والے بس حادثے پرا سپیکرآغاسراج درانی کا کہنا ہے کہ مسافرگاڑیوں میں سی این جی پر پابندی عائد کی جائے۔

    اس موقع پراراکین سندھ اسمبلی نے بھی سی این جی سیلنڈرز کی وجہ سے حادثات میں بھاری جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔

    اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ غیرمعیاری سی این جی سیلنڈروالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور گیس پرچلنے والی گاڑیوں کو حفاظتی اقدامات کا پابند بنایا جائے ۔

    اراکین اسمبلی نے ملک میں ہیپاٹائٹس کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ جام مہتاب کاکہناتھا کہ کچھ لوگوں کے عدالت چلے جانے کی وجہ سے ویکسین کی خریداری التواء کا شکارہے۔