Tag: nora-fatehi

  • نورا فتحی نے معافی مانگ لی

    نورا فتحی نے معافی مانگ لی

    بالی ووڈ کی نامور ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی نے فیمینزم سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ڈانسر نے ’دی بمبئی جرنی‘ کو حالیہ انٹرویو کے دوران فیمینزم سے متعلق ماضی میں دیئے گئے ایک بیان پر معذرت کرلی ہے۔

    اداکارہ و ڈانسر نے کہا کہ میرے بیانیئے سے لوگوں کو تکلیف ہوئی جس پر میں معذرت خواہ ہوں، میرا یہ مقصد نہیں تھا بلکہ میں تو چاہتی ہوں کہ جو کچھ آج مغرب میں ہو رہا ہے وہ یہاں نہ ہو، لوگوں نے اسے غلط سمجھا۔

    اداکارہ نورا نے کہا کہ میرے نظرئیے کے مطابق روایات، اقدار اور اخلاقیات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے، دونوں مرد و عورت کو مل کر اپنے بچوں کی پرورش کرنی چاہئے اور انہیں معاشرے کا ایک قابل فرد بنانا چاہیے۔

    یاد رہے کہ نورا فتحی نے ماضی میں فیمینزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیمینزم کے نام پر جس نظریے کو معاشرے میں عام کیا جا رہا ہے وہ قدرت کے نظام اور ہماری روایتی خاندانی اقدار کے خلاف ہے۔

    واضح رہے کہ نورا فتحی کو بالی ووڈ میں بریک فلم ’راکی‘ ہینڈسم کے گیت ’راک دا پارٹی‘ میں ڈانس کے بعد ملا، جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے بھارت میں سب سے مشہور رقاصہ بن گئیں۔

  • نورا فتیحی نے فوٹوگرافرز پر سنگین الزام عائد کردیا

    نورا فتیحی نے فوٹوگرافرز پر سنگین الزام عائد کردیا

    نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے بھارتی پاپارازی فوٹوگرافرز پر سنگین الزام عائد کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 32 سالہ نورا فتیحی نے پاپارازی فوٹوگرافرز پر تنقید کی اور ان پر الزام بھی عائد کیا، اداکارہ نے کہا کہ ’ فوٹوگرافرز میرے جسم کو زوم کرتے ہیں، مجھے لگتا ہے پہلے اس طرح خواتین کو نہیں دیکھا ہوگا‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ میڈیا صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ دیگر خواتین اداکاروں کے ساتھ بھی ایسا کرتا ہے اور یہ غلط حرکت ہے۔

    نورا فتیحی نے مزید کہا کہ یہ ایک الگ گفتگو ہے، میں ہر ایک کو پکڑ کر سبق نہیں سکھا سکتی، اور میں جیسی ہوں مجھے اپنے اوپر پورا اعتماد ہے۔

    نورا فتیحی کا بالی وڈ کے شادی شدہ جوڑوں سے متعلق حیران کن انکشاف

    واضح رہے اس سے قبل ایک انٹرویو میں نورا فتیحی نے دعویٰ کیا تھا کہ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے کیلیے انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ کسی اداکار سے تعلقات قائم کریں۔

    اداکارہ و ڈانسر کا کہنا تھا کہ مجھے مسلسل کہا گیا کہ میں کسی کو ڈیٹ کروں لیکن میں نے کسی کی ایک نہ سنی اور آج بہت خوش ہوں کیونکہ میں اپنی مرضی سے کام کرتی ہوں کسی کے سہارے نہیں چلتی۔

    انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ بالی وڈ کے زیادہ تر جوڑے ایک دوسرے سے حقیقی محبت نہیں کرتے بلکہ صرف انڈسٹری کا حصہ رہنے کیلیے شادی کرتے ہیں۔

  • 16 سال کی عمر سے کمانا شروع کیا، کوئی مالی مدد نہیں کرتا: نورا فتحی

    16 سال کی عمر سے کمانا شروع کیا، کوئی مالی مدد نہیں کرتا: نورا فتحی

    بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈانس سے نام بنانے والی نورا فتحی نے زندگی میں پیسوں کو ترجیح دینے سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

    ایک انٹر ویوں میں مراکشی ڈانسر نورا سے ہوسٹ نے سوال کیا کہ ’ اکشے کمار نے کہا تھا آپ پیسوں کے معاملے میں بہت سخت ہیں جس پر نورا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیسوں کے معاملے میں سخت ہونا ضروری ہے‘۔

    انہوں نے اس بات کی وضاحت میں کہا کہ میں 24 گھنٹے کام کرتی ہوں، جس کی بہت ساری وجوہات ہیں، میں اپنی فیملی میں اکیلی کمانے والی ہوں اور اپنے خاندان کا خیال بھی رکھتی ہوں، میرے پاس ایسا کوئی نہیں جو میری ملی امداد کرتا ہو۔

    نورا فتحی نے بتایا کہ میں اپنی گھر کی ضروریات، گھر کا کرایہ خود ادا کرتی ہوں اس کے ساتھ اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کا خیال رکھتی ہوں، ہمارے یہاں خواتین کا مالی مستحکم ہونا بہتت ضروری ہے۔

    نورا فتحی نے انکشاف کیا اور بتایا کہ میں نے 16 سال کی عمر سے کمانا شروع کر دیا تھا، اس لیے میں اس دور کو زیادہ انجوائے نہیں کرسکیں۔

    واضح رہے کہ نورا فتحی کو بالی ووڈ میں بریک فلم ’راکی‘ ہینڈسم کے گیت ’راک دا پارٹی‘ میں ڈانس کے بعد ملا، جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے بھارت میں سب سے مشہور رقاصہ بن گئیں۔

  • ’نورا فتیحی نے مجھے جیکلین کے خلاف ورغلایا‘

    نئی دہلی: منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سکیش چند شیکھر نے انکشاف کیا ہے کہ نورا فتیحی نے جیکلین فرنینڈس کے خلاف ان کی برین واشنگ کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے مشہور کیس میں سکیش چندر شیکھر اور بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس اور نورا فتیحی ایک ماہ سے سرخیوں میں ہیں۔

    گزشتہ روز سکیش نے دونوں اداکاراؤں کے خلاف چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے، سکیش نے اپنے وکلا اننت ملک اور اے کے سنگھ کے ذریعے ایک پریس بیان میں دعویٰ کیا کہ نورا فتیحی ہمیشہ جیکلین فرنینڈس سے حسد کرتی رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ نورا فتیحی نے مجھے جیکلین کے خلاف ورغلایا، وہ چاہتی تھیں کہ میں جیکلین فرنینڈز کو چھوڑ دوں، وکلا نے کہا کہ نورا چاہتی تھیں کہ انھیں گرل فرینڈ بنایا جائے۔

    سکیش نے کہا کہ ’نورا مجھے دن میں کم از کم دس مرتبہ فون کرنے کی کوشش کرتی تھیں اور اگر میں ان کا فون نہ اٹھاتا تو وہ مسلسل کال کرتی رہتیں۔‘

    یہ بیان نورا کی جانب سے اپنا بیان ریکارڈ کیے جانے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مجرم اسے ڈیٹ کرنا چاہتا تھا۔ دو دن قبل نورا فتیحی نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان دیا کہ سکیش چندر شیکھر نے وعدہ کیا تھا کہ ’اگر وہ ان کی گرل فرینڈ بن جائیں تو وہ انھیں بڑا گھر اور بہترین لائف اسٹائل دیں گے۔‘

    نورا فتیحی کے بیان کے بعد سکیش چندر شیکھر نے وکلا کے ذریعے بیان جاری کیا اور کہا کہ جیکلین فرنینڈس کے ساتھ رومانوی تعلق میں ہونے کے باعث وہ نورا فتیحی کو نظرانداز کر رہے تھے۔

    سکیش نے کہا ’’نورا اپنے رشتہ دار کے لیے میوزک کمپنی بنانے میں مجھ سے مدد مانگ رہی تھیں، مجھے اپنے پسندیدہ ہرمیز بیگ اور جیولری کی تصویریں بھجواتی رہتی تھیں، جو میں نے انھیں لے کر دیں، ان بیگز کی کل قیمت دو کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔‘‘

    سکیش چندر شیکھر پر 215 کروڑ انڈین روپے کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کا الزام ہے، تاہم ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی جانب سے نورا فتیحی پر بھی الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے سکیش چندر شیکھر سے گاڑیاں، ہیرے اور قیمتی بیگز تحفے میں لیے تھے۔

  • ہتک عزت کا مقدمہ، جیکولین کا نورا فتیحی کو جواب دینے کا فیصلہ

    ہتک عزت کا مقدمہ، جیکولین کا نورا فتیحی کو جواب دینے کا فیصلہ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے نورا فتیحی کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے کو لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نورا فتیحی نے گزشتہ دنوں جیکولین اور کچھ میڈیا گروپس کے خلاف 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری کے سلسلے میں دہلی کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جس میں سکیش چندر شیکھر مرکزی ملزم ہیں۔

    اداکارہ نے ہتک عزت کے مقدمے میں ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو ’ملزم ون‘ بنایا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’جیکولین نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی‘ نورا فتیحی عدالت پہنچ گئیں

    مقدمے میں اداکارہ نے موقف اپنایا کہ ’جیکولین نے مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لیے وہ میرا کیریئر تباہ کرسکیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیکولین کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم نورا فتیحی کی جانب سے دائر کیس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور اداکارہ ان کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    یہ پڑھیں: جیکولین فرنینڈز فراڈ کے ملزم سے شادی کرنا چاہتی تھیں

    یاد رہے کہ اس سے قبل نورا فتیحی 200 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائدکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھرکےکیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نئی دہلی میں تفتیش کے لیے پیش ہوئی تھیں جبکہ جیکولین سے بھی اسی کیس میں تفتیش کی جاچکی ہے۔

     

  • نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی

    نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوے بکھیریں گی

    بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی میزبان نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2022 میں پرفارم کریں گی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ڈانسر نورا فتیحی اور امریکی گلوکار و رائٹر لی بے بی ودیگر فیفا ورلڈ کپ میں مشہور گانوں پر پرفارم کریں گے، قطر کے ایکواڈور الخور البیت اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 20 نومبر کو کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق موروکن ماڈل نورا فتیحی افتتاحی تقریب میں ہندی میں گانا گائیں گی، واضح رہے کہ وہ فیفا میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی واحد اداکارہ ہیں۔

    اس سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ نورا فتیحی، شکیرا اور جینیفر لوپیز کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی۔


    قبل ازیں نورا فتیحی نے سات اکتوبر کو جاری ہونے والے قطر ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ’لائٹ دی اسکائے‘ میں پرفارم کیا تھا۔

    اس آفیشل گانے میں نورا کے علاوہ اماراتی گلوکارہ بلقیس، مراکش سے ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نغمہ نگار منال اور عراقی سپر اسٹار رحمہ ریاض نے پرفارم کیا تھا ۔

    فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں افتتاحی تقریب کے بعد پہلے میچ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • نورا فاتحی نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے پرخاموشی توڑدی

    نورا فاتحی نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے پرخاموشی توڑدی

    ممبئی : مراکشی اداکارہ نورا فاتحی نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے پرخاموشی توڑدی اور کہا نہ میں نے کوئی پاکستانی فلم سائن کی اور نہ ہی فلم’سپراسٹار‘میں ڈانس کررہی ہوں، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان فلم ”سپراسٹار‘ ‘میں جلوہ گر ہوں گی ان کے مدمقابل بلا ل اشرف ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں ’دلبر گرل‘ کے نام سے مشہور مراکشی اداکارہ نورا فاتحی نے پاکستانی سپر اسٹارماہرہ خان کی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑدی ہے۔

    گزشتہ دنوں میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ ماضی کے مشہور گیت ’دلبردلبر‘ پر آئٹم نمبر کرکے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ کی آئٹم گرل نورا فاتحی کو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نورا بالی ووڈ کی طرح اس فلم میں بھی آئٹم نمبر کرتی نظر آئیں گی۔

    نورا کی پاکستانی فلم میں شمولیت کی خبر نے ان کے پاکستان میں موجود چاہنے والوں کو پرجوش کردیا تھا، تاہم نورا کی جانب سے پاکستانی فلم سائن کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب نورا نےاس معاملے پر خاموشی توڑدی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فاتحی نے فلم ’سپر اسٹار‘ میں آئٹم نمبر کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ افواہ کہاں سے پھیلی، تاہم میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، نہ میں نے کوئی پاکستانی فلم سائن کی ہے اورنہ ہی فلم ’سپراسٹار‘ میں ڈانس نمبر کررہی ہوں بلکہ میں تو یہ خبر سن کر حیران ہوں۔

    نورا نے مزید کہا اس وقت میرا دھیان مکمل طور پر اپنے کیریئر پر ہے آئٹم سونگز پر نہیں۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں فلم ’سپر اسٹار‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے مد مقابل اداکار بلال اشرف مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔