Tag: noreen-lughari

  • نورین نے سہیلی سے جہاد پر جانے کا کہا تھا، ایس ایس پی

    نورین نے سہیلی سے جہاد پر جانے کا کہا تھا، ایس ایس پی

    کراچی: نورین لغاری کیس پر اول روز سے تفتیش کرنے والے ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ نورین کے خیالات انتہاپسندانہ تھے، اس نے اپنی دوست کو ہم خیال بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ میں جہاد پسند افرد سے رابطے میں ہوں اور جہاد کرنا چاہتی ہوں۔


    یہ پڑھیں: مجھے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا: نورین لغاری


     یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں لائیو بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ نورین کے لاپتا ہونے کا اس کے والد عبدالجبار سے پتا چلا تھا جس پر فوری طور پر تحقیقات شروع کردیں تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ طالبہ نورین نے لاہور جانے کے لیے اپنا نام تبدیل کیا،نورین لاہور پہنچی لیکن اس سے آگے کا معاملہ معلوم نہیں تھا،لاہور کی سی ٹی ڈی کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کررہے تھے۔

    انہوں ںے آگاہ کیا کہ نورین لغاری نے اپنی دوست سے جہاد سے متعلق باتیں شیئر کیں،نورین کالج میں اپنے دوستوں کے ساتھ تبلیغ کرتی رہی اور وہ سہیلیوں کو ہم خیال بنانے کی کوشش کرتی رہی۔

    ایس ایس پی حیدرآباد نے مزید بتایا کہ متنازع مواد پر مبنی پوسٹوں پر نورین کا فیس بک اکاؤنٹ بھی دو بار بلاک ہوچکا تھا۔

    کون ہے یہ نورین لغاری؟؟جانیں

  • دہشت گرد عظیم عرف فوجی کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا

    دہشت گرد عظیم عرف فوجی کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا

    لاہور : دہشت گرد علی طارق اور نورین لغاری کو کرائے پر مکان دلوانے والا دہشت گرد عظیم عرف فوجی پکڑا گیا، دہشت گردوں کے اڈے سے پکڑی جانے والی لڑکی حیدرآباد کی نورین لغاری نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکڑی ایریا کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں کئے گئے آپریشن کے اہم کردار اور دہشت گردوں کو گھر کرائے پر لیکر دینے والے مشکوک شخص عظیم عرف فوجی کو سی ٹی ڈی نے حراست میں لے لیا، دس لاکھ روپے سرکی قیمت والا عظیم عرف فوجی کالعدم تنظیم کا اہم رکن ہے۔

    ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیزانکشافات ہوئےہیں، عظیم عرف فوجی کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر دس لاکھ روپے انعام ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد علی طارق کی خاتون ساتھی گرفتار ہوئی۔

    جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیاء سے انکشاف ہوا کہ یہ لڑکی حیدر آباد سے لاپتہ ہونے والی طالبہ نورین لغاری ہی ہے، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نورین دو ماہ تک شام میں رہی، اس دوران اس نے داعش سے تربیت حاصل کی اور گزشتہ چھ روز قبل ہی دہشت گردی کے لیے ساتھیوں کے ساتھ لاہور پہنچی تھی۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق نورین نے مقابلے میں ہلاک علی طارق سے نکاح بھی کرلیا تھا۔ بیدیاں روڈ کا علی طارق بھی تین ماہ سے گھر سے لاپتہ تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں دہشت گردوں کا کام ایسٹر پر خود کش حملہ آوروں کی سہولت کاری کرنا تھا۔ انہیں خود کش جیکٹس ٹارگٹ تک پہنچانے کا ٹاسک ملا تھا۔

  • لاپتا نورین لغاری کے گرفتار ہونے کی اطلاعات

    لاپتا نورین لغاری کے گرفتار ہونے کی اطلاعات

    لاہور: داعش میں مبینہ طور پر شامل ہونے والی حیدرآباد کی طالبہ نورین لغاری کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


    لاہورمیں ایسٹرپردہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام،آئی ایس پی آر


     تفصیلات کے مطابق لاہور میں انٹیلی جنس اداروں نے ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے، کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تازہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گرفتار ہونے والی عورت حیدر آباد لیاقت یونیورسٹی کی طالبہ نورین لغاری ہوسکتی ہے جو کہ حیدر آباد سے لاہور جاتے ہوئے اچانک غائب ہوگئی تھی، جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ داعش میں شامل ہوگئی ہے اور اس کے شام چلے جانے کا خدشہ ہے۔

    اے آر وائی نیوز لاہور کے نمائندے بابر خان کے مطابق لاہور فیکٹری ایریا میں کی گئی کارروائی میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، حساس اداروں کو جائے وقوع سے ایک شناختی کارڈ کی کاپی ملی ہے جو کہ عبدالجبار نامی شہری کی ہے۔

    جائے وقوع سے ملنے والا شناختی کارڈ نورین کے والد کا نکلا

    حساس اداروں کے مطابق شناختی کارڈ کی یہ فوٹو کاپی نورین لغاری کے والد عبدالجبار کی ہے جنہیں تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا۔

    ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ واقعہ میں گرفتار ہونے والی عورت طالبہ نورین لغاری ہی ہے تاہم ابھی یہ اطلاعات غیر مصدقہ ہیں ان کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

    شناختی کارڈ کی کاپی میری ہے، والد نورین 

    دوسری جانب نورین کےوالد عبدالجبار نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کی کاپی میری ہی ہے لیکن یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ وہاں تک کیسے پہنچا۔

    انہوں نے کہا کہ تاحال نورین کا کچھ پتا نہیں چلا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے

    نورین لغاری کون ہے اس بارے میں کئی بار تفصیل سے خبریں شائع ہوچکی ہیں مزید جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں:

    کون ہے یہ نورین لغاری؟؟