Tag: noriabad accident

  • عوام جانوں کے تحفظ کیلئے گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال لیں،الطاف حسین

    عوام جانوں کے تحفظ کیلئے گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال لیں،الطاف حسین

    لندن :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپیل کی ہے کہ عوام اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنی گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال کرانہیں دوبارہ پیٹرول یا ڈیزل پر منتقل کردیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نوری آباد جامشورو میں سپرہائی وے پر مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنی گاڑیوں سے گیس سلنڈر نکال کرانہیں دوبارہ پیٹرول یاڈیزل پر منتقل کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ ناقص گیس سلنڈر اور ان کی تنصیب کے ناقص نظام کے باعث اس قسم کے اندوہناک حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    نوری آباد وین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

  • نوری آباد: بس الٹنے سے 15 افراد زخمی

    نوری آباد: بس الٹنے سے 15 افراد زخمی

     کراچی : نوری آباد میں سپر ہائی وے لکی سیمنٹ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، جس کے باعث پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔

    پنجاب سے کراچی آنے والی بس سپر ہائی وے لکی سیمنٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس ے باعث پندرہ مسافر زخمی ہوگئے جبکہ روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

    بس کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹایا گیا، حادثہ میں زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق چند افراد کو طبی امداد کے بعد روانہ کردیا گیا ہے۔