Tag: North Carolina

  • امریکا میں 20 کروڑ انڈے صارفین سے واپس مانگ لیےگئے

    امریکا میں 20 کروڑ انڈے صارفین سے واپس مانگ لیےگئے

    امریکا کے ایک فارم سے متعدد ریاستوں میں بھیجے جانے والے کروڑوں انڈے وائرس سے متاثرہ ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر واپس منگوا لیے گئے‘ انڈوں میں خطرناک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے ایک فارم سے متعدد ریاستوں میں جانے والے بیس کروڑ انڈے سیلمونیلا نامی وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے تحت فوڈ این ڈرگ انتظامیہ کے حکم پر واپس منگوائے گئے ہیں اور ان کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

    وفاقی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ کے مطابق نارتھ کیرولینا کے وائرس سے متاثرہ فارم کے انڈے کل نو ریاستوں کے گروسری اسٹورز اور ریستورانوں کو بیچے گئے تھے جن میں کولاراڈو، فلوریڈا، نیو جرسی، نیویارک، نارتھ کیرولینا، پنسلیوانیا، ساؤ تھ کیرولینا، ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا شامل ہیں۔ یہ انڈے مختلف برانڈ اسٹورز اور ویفل فوڈ ریسٹورینٹ کو فروخت کیے گئے تھے اور ان کے استعمال سے مجموعی طور پر 22 افراد کے سیلمونیلا نامی وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ یہ انڈے شمالی کیرولینا کی ہائیڈ کاؤنٹی کے انڈیانا بیسڈ روز ایکڑ فارم سے مارکیٹ میں آئے تھے اور انفیکشن کی شکایت کے بعد ایف ڈی اے نے فارم کا جائزہ لیا‘ جہاں وائرس کا انکشاف ہوا۔ تشخیص ہونے کے بعد کمپنی نے رضاکارانہ طور پر فارم سے بھیجے گئے 20 کروڑ سے زائد انڈے واپس منگوائے۔

    خیال رہے کہ یہ وائرس اسہال اور متلی کا سبب بنتا ہے اور اگر مرض کی درست وقت پر تشخیص نہ ہو تو اس میں مبتلا افراد موت کے منہ میں بھی جاسکتے ہیں۔ سی ڈی سی کے مطابق اس وائرس کے سبب ہر سال امریکا میں 12 لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں، 23 ہزار سے زائد کو اسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے اور 450 کے قریب افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور ان بیمار ہونے والے میں 10 لاکھ افراد صرف غذا میں وائرس ہونے کے سبب بیمار ہوتے ہیں۔

    ایف ڈی اے نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اپنی گروسری میں خریدے گئے انڈے چیک کریں اور اگر وہ مذکورہ فارم کے ہیں تو جہاں سے انہوں نے وہ انڈے خرید ے ہیں وہیں واپس کرکے اپنی پوری رقم واپس لے لیں ‘ لیکن کسی بھی صورت متاثرہ انڈے استعمال نہ کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امریکی ریاست کیرولینا میں 3مسلمان طلباء کا قتل

    امریکی ریاست کیرولینا میں 3مسلمان طلباء کا قتل

    کیرولینا: امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں مسلح شخص نے تین مسلمان طلباء کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے قریب چھیالیس سالہ شخص نے تین مسلمان طلباء کو قتل کردیا، مسلم کمیونٹی نے تہرے قتل کو شدت پسندی قرار دیتے ہوئے پولیس سےغیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    امریکی پولیس کا دعویٰ ہے کہ پارکنگ کے تنازع پر مشتعل ہوکر قتل کی واردات ہوئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق قاتل نےایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلام مخالف بیانات جاری کیے تھے، جس میں مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا تھا۔ دومسلمان طالبات اور ایک طالبعلم کے قتل کو عالمی میڈیا کی جانب سے مناسب کوریج نہ دیئے جانے پر سوشل میڈیا نے اسےتنقید کا نشانہ بنایا۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مسلمان طلبہ کا قتل مذہبی اور نسلی بنیادوں پر کیا گیا ہے، جسے پولیس پارکنگ کا تنازع قرار دے کر دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    عالمی رہنماؤں کی جانب سے واقعے کی مذمت نہ کئے جانے پر سوشل میڈیا پرلوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔