Tag: NORTH INDIA

  • مون سون میں غیر معمولی تاخیر، شمالی بھارت میں تباہ کن بارشوں سے 18 ہلاک

    مون سون میں غیر معمولی تاخیر، شمالی بھارت میں تباہ کن بارشوں سے 18 ہلاک

    اترپردیش: شمالی بھارت میں غیر معمولی تاخیر سے آئے ہوئے مون سون نے تباہی مچا دی ہے، تباہ کن بارشوں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے، کئی علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

    الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ شمالی ریاستوں میں بارش کے موسم میں غیر معمولی تاخیر سے ملک بھر میں مزید مصائب پیدا ہو گئے ہیں۔

    مسلسل بارش نے شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ریاست کے زیر انتظام ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیر کو کہا کہ شمالی ریاستوں اتراکھنڈ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے کچھ حصوں میں منگل تک بھاری بارش متوقع ہے۔

    روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت میں شدید بارش نے موسم گرما میں بوئی جانے والی اہم فصلوں جیسے چاول، سویا بین، کپاس، دالوں اور سبزیوں کو فصل کی کٹائی سے عین قبل شدید نقصان پہنچا دیا ہے، جس سے ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کو اشیائے خورد و نوش کی شدید مہنگائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    بھارت میں تباہ کن بارشیں اور سیلاب: ہنگامی حالت کا اعلان

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برسات کا موسم عام طور پر شمال مغربی ہندوستان میں ستمبر کے وسط سے ختم ہو جاتا ہے، اور اسے اکتوبر کے وسط تک پورے ملک میں ختم ہو جانا چاہیے، ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی بارشی موسم کے پیچھے موسمیاتی تبدیلی ہے۔

    آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں اتوار کو معمول سے 1 ہزار 293 فی صد زیادہ بارش ہوئی، اور اتر پردیش میں 22.5 ملی میٹر تک بارش ہوئی ہے۔

  • بھارت: طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    بھارت: طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    نئی دہلی: بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی آسمانی بجلی گرنے سمیت مختلف واقعات میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاستوں اتر پردیش، جھاڑ کھنڈ، مغربی بنگال اور مشرقی پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں تقریباً تیس افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں طوفان سے منہدم ہونے والے مکانات، درختوں کے اکھڑنے اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے سے 18 افراد مارے گئے جبکہ یہاں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


    بھارت میں گردوغبار کے طوفان ، بارش اور آسمانی بجلی نے تباہی مچادی، 125 افراد ہلاک


    حکام کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد مغربی بنگال میں ہلاک ہوئے جبکہ مشرقی پنجاب اور جھاڑ کھنڈ میں طوفانی بارشوں نے چھ لوگوں کی زندگیاں نگل لیں التبہ حکومتی سطح پر متاثرین کو ریلیف فراہم کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی ریاستوں راجستھان اور اتر پردیش میں گرد و غبارکے طوفان، موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی نے تباہی مچادی تھی جس کے باعث 125 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے تھے جبکہ تین سو سے زائد شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔


    بھارت میں ریت کا طوفان، 100 افراد ہلاک، 150زخمی


    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں صرف 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار سے زائد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے علاوہ ازیں بھارت میں رواں برس مئی سے آنے والے طوفانوں کے غیرمعمولی سلسلے میں اب تک دو سو سے زائد انسان مارے جا چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • مفت سرجیکل کیمپ:11 افراد بینائی کھو بیٹھے

    مفت سرجیکل کیمپ:11 افراد بینائی کھو بیٹھے

    نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں ای حطاط اندازے کے مطابق کم سےکم 11 افراد مفت آنکھوں کی سرجری والے کیمپ سے موتیا کا آپریشن کرانے کے بعد بینائی کھو بیٹھے، انتظامیہ کو متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل باسٹھ افراد نے دیہات میں لگنے والے ایک مفت میڈیکل کیمپ سے موتیے کا آپریشن کرایا تھا اور ہم جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کل کتنے افراد کی بینائی متاثر ہوئی ہے۔

    ضلع گرداسپور کے ڈپٹی کمشنر ابھینو تریکھا نے تصدیق کی ہے کہ اب تک کل 11 افراد اپنی بینائی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور میڈیا پر نشر کی جانے والی رپورٹس کے مطابق یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

    اس سے قبل بھی وسبی ہندوستان میں ایک ایسے ہی کیمپ میں ۱۳ خواتین کی ہلاکت ہوچکی ہے جس کے باعث بھارت میں شعبہ طب کے معیار پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔

    سرکاری عہدیداروں نے اموات کا الزام جعلی دواوٗں کے سر رکھا ہے لیکن ایک آزاد رپورٹ کے مطابق ان اموات کا سبب غیر اسٹیرائل شدہ آلات کا استعمال ہے۔

    ایک سرکاری ڈاکٹر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ مریض سب کے سب انفیکشن کے شکار تھے اور وہ سب اپنی بینائی مکمل طور پر کھ چکے ہیں۔
    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سرجیکل کیمپ سرکاری اجازت کے بغیر مریضوں کا آپریشن کررہا تھا ، گرونانک خیراتی اسپتال جہاں ان تمام مریضوں کے آپریشن ہوئے اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔