Tag: North Korea Hydrogen Bomb

  • شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

    شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

    شمالی کوریا : شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کر دیا، ہائیڈروجن بم کے تجربے کے باعث شمالی کوریا میں زلزلہ بھی آیا ۔

    شمالی کوریا نے طاقتور ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کرلیا، جوہری تجربات کے مقام کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ عشاریہ ایک تھی اور یہ پنجی ری نامی مقام سے پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر دس کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ۔

    چین ،جاپان اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ دھماکے کی وجہ سے آیا ہے، پنجی ری کے مقام پر دو ہزار چھ سے اب تک شمالی کوریا تین مرتبہ زیرِ زمین جوہری بم کے تجربات کر چکا ہے ۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن نے تین جنوری کو دھماکے کی منظوری دی تھی۔ امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کے باعث پابندیاں عائد ہیں۔

  • شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم بنانے کا دعویٰ کردیا

    شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم بنانے کا دعویٰ کردیا

    شمالی کوریا : سرکاری ٹی وی پر ملک کے سربراہ کم جان اُن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے سابق حکمران اور ان کے دادا نے شمالی کوریا کو ایسی طاقتور جوہری ریاست بنایا جو اپنے دفاع سالمیت اور وقار کی خاطر ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم کے دھماکے کرسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ہائیڈروجن بم ایٹم بم کے مقابلے میں بہت زیادہ طاقتور اورخطرناک ہوتا ہے۔

    اس سے قبل بھی شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کےدعوےکرچکا ہےتاہم یہ پہلی مرتبہ ہے جب ہائیڈروجن بم کا حوالہ دیا گیا ہے جس پر ماہرین شکوک و شبہات کا اظہار کررہےہیں۔