Tag: north korea

  • شمالی کوریا اورجنوبی کوریا کے درمیان قیامِ امن کی بڑی کاوش

    شمالی کوریا اورجنوبی کوریا کے درمیان قیامِ امن کی بڑی کاوش

    شمالی کوریا کی خواتین جنوبی کوریا کے ساتھ بہترتعلقات کیلئے دو روزہ امن مارچ کا انعقاد کررہی ہیں، امن مارچ کے ذریعے اورماضی کی تلخیوں کو بھلا کرجنوبی کوریا سے دوستانہ تعلقات اوراتحاد کا رشتہ استوار کرنے کا پیغام دیاگیا ہے۔

    شمالی کوریا میں خواتین کی ایک تنظیم نےحریف ملک جنوبی کوریا سے تعلقات کوبہتر بنانےکے لیےدو روزہ تقریب اورامن مارچ کاانعقادکیا۔

    مارچ میں دونوں ممالک میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے، دوستانہ تعلقات اوراتحادِنو کاپیغام دیا گیا، جبکہ شمالی اورجنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے خواتین کو آج امن مارچ کی اجازت دی گئی ہےجس میں خواتین کی بڑی تعدادشرکت کرے گی۔

    دونوں ممالک کے درمیان سن 1953 میں علیحدگی کے بعد سےکشیدگی پائی جاتی ہے۔

  • شمالی کوریا نے اپنےوزیرِدفاع کو ’توپ‘ سے اڑادیا

    شمالی کوریا نے اپنےوزیرِدفاع کو ’توپ‘ سے اڑادیا

    سیئول: جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ نے اپنے وزیردفاع کو سزا دینے کے لئے ایئر کرافٹ گن سے نشانہ بنایا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی اعلیٰ حکومتی قیادت میں اقتدار کی کشمکش جاری ہے اور اسی کشمکش پر قابو پانے کے لئے کم جونگ نے روس کا دورہ بھی ملتوی کیا ہے۔

    جنوبی کوریا کی قومی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کم جونگ نے 15 سینئرحکومتی افسران کو رواں سال میں سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے جس میں دو نائب وزیر بھی شامل ہیں۔

    جنوبی کوریا کی پارلیمنٹری کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے این آئی ایس کےڈپٹی ڈائریکٹر ہان کی بیوم کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے وزیرِدفاع یون یونگ چول کوسزا سینکڑوں افراد کی موجودگی میں دی گئی۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کوریا کہ وزیرِدفاع کو کھلے میدان میں 14.5 ایم ایم کی اینٹی ایئرکرافٹ گن سے نشانہ بنا کر ان کے جسم کے پرخچے اڑادئیے۔

    اے ایف پی

  • متنازع فلم دی انٹرویو دیکھنے والوں کو گولی مارنے کا حکم

    متنازع فلم دی انٹرویو دیکھنے والوں کو گولی مارنے کا حکم

    نیویارک: متنازع فلم دی انٹرویو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، فلم نے اکتیس ملین ڈالرز کا آن لائن بزنس کرکے ریکارڈ قائم کرلیا ہے، شمالی کوریا میں فلم دیکھنے والوں کو فوراََ ہی گولی ماردینے کا حکم دیا گیا ہے۔

    سونی پکچرز کی متنازع فلم دی انٹرویو جسے ریلیز سے قبل ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شمالی کوریا اس فلم سے ناراض ہے، فلم کا اسکرپٹ بھی چوری ہوا مگر پھر بھی دی انٹرویو نے ریکارڈز توڑے۔

    فلم نے صرف دس دن میں اکتیس ملین ڈالرز کا شاندار بزنس کیا جبکہ اب تک ساڑھے چار ملین لوگوں سے اسے انٹرنیٹ پر دیکھا ہے، اس متنازع فلم نے اپنی ریلیز کے صرف چار دن بعد ہی آن لائن پر اس اسٹوڈیو کی آج تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا ریکارڈ بھی اپنے پاس محفوظ کیا۔

    یہ فلم شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ ان کے قتل کی فرضی سازش پر مبنی ہے، جسے دیکھنے پر شمالی کوریا میں پابندی عائد ہے اور حکومت نے اس فلم کو دیکھنے والے کو گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔

    یہ پہلی بار ہے کہ کوئی بھی فلم سینما گھروں اور آن لائن پر ایک ساتھ دکھائی جا رہی ہے، سونی پکچرز نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان پر بنائی جانے والی اس مزاحیہ فلم کو سائبر حملے کے بعد ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    لیکن بعد میں سونی پکچرز نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اس کامیڈی فلم کو کرسمس کے دن ریلیز کیا تھا۔

    یہ فلم بنائے جانے پرسونی پکچرز کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی اور گزشتہ دنوں ساڑھے نو گھنٹے تک شمالی کوریا میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی تھی۔