Tag: North waziristan operation

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک،  2جوان شہید

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 2جوان شہید

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2جوان شہید ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے2جوان بھی شہید ہوئے ، شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر کے آغاز میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فورسز کے دو اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

    اس سے قبل نومبر میں شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پیٹرولنگ ٹیم کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان: دہشتگرد الیاس حاجی گل 4ساتھیوں سمیت ہلاک

    شمالی وزیرستان: دہشتگرد الیاس حاجی گل 4ساتھیوں سمیت ہلاک

    شمالی وزیرستان: انٹیلی آپریشن میں تحریکِ طالبان کا مطلوب دہشتگرد الیاس حاجی گل چار ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

             آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنوں اور شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن خوڑہ میں کیا گیا، آپریشن آج صبح خفیہ اطلاع پر کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مطلوب دہشتگر الیاس حاجی گل اور اس کے چار ساتھ مارے گئے۔

    ہلاک ملزمان دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 21 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 21 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکیورٹی فورسز کے فضائی کارروائی میں اکیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    دہشتگردی کی خاتمے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔

    خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا۔

    سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اکیس شدت پسند مارے گئے۔

    شدت پسندوں کیخلاف فضائی کارروائی میں جیٹ طیاروں اور فوجی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔

    کارروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں سمیت گولہ بارود کے ذخیروں کوبھی تباہ کیا گیا۔

    سیکیورٹی حکام کے مطابق شدت پسند مختلف چیک پوسٹوں پر حملے اور دہشتگری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • پاک افغان سرحدی علاقے میں فورسز کا ایکشن، 80 دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان سرحدی علاقے میں فورسز کا ایکشن، 80 دہشت گرد ہلاک

    خیبرایجنسی: پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی میں اسیّ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 80 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے لڑائی میں سات سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا ۔

     

     آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بڑی کارروائی تھی اور پاک افغان بارڈر کے قریب آپریشن میں کامیابیاں ملی ہیں، اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچاہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور شدت پسندی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

  • وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    اسلام آباد: سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کا کہنا ہےکہ وزیرستان میں آپریشن کے دوران چھبیس سو دہشتگرد مارے گئے اور پشاور اسکول حملہ آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے۔

    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں چھبیس سو دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے تین افسر اور ایک سو ننانوے جوان شہید ہوئے، انکا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ موثر انٹیلی جنس کی وجہ سے دہشتگردوں کا ردعمل دیر سے آیا، ان کا ہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کیا جا چکا ہے اب دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، اجلاس میں شریک اراکین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں بشمول حکومت فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔

  • خیبرایجنسی میں 50دہشتگردہلاک، اسلحہ گولابارود برآمد

    خیبرایجنسی میں 50دہشتگردہلاک، اسلحہ گولابارود برآمد

    خیبر ایجنسی: پاک فوج کی زمینی کارروائیوں میں پچاس دہشتگرد مارے گئے،دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا۔

    سانحہ پشاور کے بعد پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں، آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنے خیبر ایجنسی کے علاقےتنگئی سراورکونگانہ قمرمیں کارروائی کے دوران اٹھارہ شدت پسندوں کو ٹھکانے لگایا، ایک اور کارروائی وادی تیراہ میں کی گئی جہاں فورسز کی دہشتگردوں میں اس وقت جھڑپ ہوئی جب وہ پاک افغان سرحد کی طرف فرار ہورہے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو ورمنگئی اورسپرکوٹ کےمقام پر روکنے کی کوشش کی گئی جس پر دہشتگردوں سےفائرنگ کا تبادلہ ہوگیا ،فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوئے، پاک فوج کی تابڑ توڑ کارروائی میں بتیس دہشتگردمارے گئے۔

  • خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 22 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 22 دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: تحصیل باڑہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خیبر ون جاری،فضائی کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے بائیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں آج سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بائیس دہشتگرد مارے گئے ،پشاور سانحہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن خیبرون میں مزید تیزی لائی گئی ہے جس کے بعد آج یہ کارروائی عمل میں آئی ہے۔

  • شمالی وزیرستان :پاک فوج کی فضائی کارروائی ، 33دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان :پاک فوج کی فضائی کارروائی ، 33دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان:  تحصیل دتہ خیل میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں تینتیس دہشت مارے گئے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن ضربِ عضب کامیابی سے جاری ہے، آج صبح شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک فضائیہ نے جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کمانڈر سیف اللہ سمیت تینتیس دہشت گرد مارے گئے ۔

    کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔

    شمالی وزیرستان میں پاک فوج تسلسل کے ساتھ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک خطرخواہ کامیابیاں ملی ہیں ۔

    دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کےلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

  • خیبرایجنسی میں فضائی حملےمیں13مزید دہشتگردہلاک

    خیبرایجنسی میں فضائی حملےمیں13مزید دہشتگردہلاک

    خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں واہگہ بارڈرخودکش حملے کے ماسٹر ماینڈ سمیت تیرہ دہشت گرد مارے گئے۔

    خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے دراس میں فضائی کارروائی کی جس میں واہگہ بارڈر کے ماسٹر مائنڈ سمیت تیرہ دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں،فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے تین خفیہ پناہ گاہیں بھی تباہ کردی گئیں۔ فضائی کارروائی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی۔

  • آپریشن خیبر ون: وادی تیراہ میں شیلنگ،50دہشتگرد ہلاک

    آپریشن خیبر ون: وادی تیراہ میں شیلنگ،50دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی :وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی میں پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم،خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری، تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں بھاری توپ خانےسےگولہ باری کی۔ فوج کی بھرپور کارروائی میں پچاس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    شیلنگ سے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام سےہے،عسکری ذرائع کے مطابق فوجی کارروائی میں اسلحہ گولا بارودبھی تباہ ہواہے۔