Tag: North waziristan

  • شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، دو دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 2زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

    فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران خوشاب کے 38 سالہ نائیک ظہیر عباس اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 23 سالہ لانس نائیک معراج الدین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ، سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ، سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا، پولیو ٹیم کو بحفاطت نکال لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں سپین وام کے علاقے میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی۔

    دہشت گردوں کی کارروائیوں کا مقصد وہاں جاری پولیو مہم کو متاثر کرنے کی کوشش کرنا تھا تاہم پولیو ٹیم کی حفاظت پرتعینات سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔

    اس دوران دونوں جانب سے گولیاں برسائی گئیں لیکن سیکیورٹی فورسز نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے پولیو مہم کے تمام ارکان کو علاقے سے بحفاظت نکال لیا۔

    آئی ایس پی آر

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے سپاہی 25 سالہ ثاقب الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان : شہید فوجی جوانوں کی مکمل اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ و تدفین

    شمالی وزیرستان : شہید فوجی جوانوں کی مکمل اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ و تدفین

    شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے6جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، بعد ازاں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ 

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نماز جنازہ و تدفین میں عوام اور شہداء کے لواحقین سمیت اعلیٰ فوجی افسران، جوانوں سمیت سول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹانک کے 36 سالہ حوالدار سلیم خان، ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے 37 سالہ نائیک جاوید اقبال، 26 سالہ بنوں کے سپاہی نذیر خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    بیان کے مطابق ضلع مردان کے 25 سالہ سپاہی حضرت بلال، اورکزئی کے 22 سالہ سپاہی سیّد رجب حسین اور ضلع خیبر کے 22 سالہ بسم اللہ جان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء نے 4 مئی 2023ء کو شمالی وزیرستان کے علاقے دردانی میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران جام شہادت نوش کیا، ابتدائی طور پر بنوں اور بعد ازاں ان کے آبائی قصبوں میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور بعد ازاں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان : سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، جوان شہید

    شمالی وزیرستان : سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، جوان شہید

    راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سیکٹر میں افغانستان کی حدود سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے تتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس پر پاک فوج کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں اسسٹنٹ لانس حوالدار وقار علی شہید ہوگئے، شہید کا تعلق چھوٹا لاہور صوابی سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بار بار افغانستان پر زور دیتا آیا ہے کہ مؤثر بارڈر منیجمنٹ کو یقینی بنائے، افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

    شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

    بنوں: شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چند دن قبل ضلع سوات کے چارباغ کے علاقے میں ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی مشتبہ موجودگی پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا، جس میں مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا تھا۔

  • شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 4 جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 4 جوان شہید

    میر علی: شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے، جس میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر، سپاہی خرم شامل ہیں، حساس اداروں نے خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔

    آئی ایس پی آر نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • شمالی وزیرستان پولیو وائرس کی لپیٹ میں، ایک اور کیس رپورٹ

    شمالی وزیرستان پولیو وائرس کی لپیٹ میں، ایک اور کیس رپورٹ

    اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مذکورہ کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے جہاں رواں برس پہلے ہی 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، پولیو کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 14 ہوچکی ہے جن میں سے 13 صرف شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے، ایک کیس صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں سے رپورٹ ہوا۔

    خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے ملک گیر پولیو مہمات باقاعدگی سے جاری ہیں تاہم اب بھی لاکھوں بچے پولیو ویکسی نیشن سے محروم ہیں۔

    مئی 2022 میں ہونے والی پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ 33 ہزار 173 بچے ویکسین سے محروم رہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیو مہم میں 3 لاکھ 77 ہزار 166 بچے ویکسی نیشن کے لیے دستیاب نہیں تھے جبکہ مہم میں 56 ہزار 7 والدین ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔

  • شمالی وزیرستان پولیو کے نشانے پر، ایک اور کیس سامنے آ گیا

    شمالی وزیرستان پولیو کے نشانے پر، ایک اور کیس سامنے آ گیا

    میرانشاہ: شمالی وزیرستان پولیو کے نشانے پر آ گیا ہے، علاقے میں ایک اور کیس سامنے آ گیا۔

    ذرائع قومی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، جس کے بعد رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق یونین کونسل میرانشاہ تھری سے ہے۔

    قومی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیسٹ کے لیے متاثرہ بچے کے سیمپل 7 مئی کو لیے گئے تھے، متاثرہ بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور انجکشن نہیں لگایا گیا تھا، رواں سال رپورٹ تینوں پولیو کیسز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

    خیال رہے کہ رواں برس دنیا میں پولیو وائرس کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں، افغانستان اور ملاوی سے بھی ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا، جب کہ پاکستان میں گزشتہ برس پولیو وائرس کا ایک کیس سامنے آیا تھا۔

    ترجمان وزارت صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ رواں برس میں پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ ہونا تشویش ناک ہے، بحیثیت قوم پولیو کا خاتمہ نہ ہوناایک بہت بڑا المیہ ہے، ایک بھی کیس ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

    انھوں نے کہا میں بذات خود پولیو کے خاتمے کی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہوں، میں نے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد خیبر پختون خوا کا دورہ کیا، ہر مہم میں تمام بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائے جائیں۔

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام میں آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی بیج کنی کے لئے سرگرم عمل ہے، 23 فروری کو بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر آصف عرف مکیش بھی شامل تھا، ہلاک ہونے والے تربت اور پسنی دہشت گردی میں ملوث تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،  بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز نے مڈی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے مڈی خیل میں آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران کثیر تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں میں سب مشین گنیں، لائٹ مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز اور آر پی جی 7 راکٹ سمیت مختلف کیلبر کے رائونڈز شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق مقامی عمائدین نے آپریشن کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا، اور علاقے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

    گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان کی تحصیل کولاچی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد مارے گئے تھے ، مارے گئے دہشت گرد کی شناخت فضل رحمان کے نام سے ہوئی تھی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کےدوران بھاری تعدادمیں ہتھیاراورگولیاں برآمدکی گئیں، برآمداسلحے میں مشین گنز،دستی بم اورمختلف بورکی گولیاں شامل تھیں۔

    اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےعلاقے ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا اور بڑی تعداد میں ہتھیار اورگولیاں برآمد کی تھیں۔