Tag: North waziristan

  • حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ

    حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے، جنرل قمرجاوید باجوہ

    جنوبی وزیرستان : آ رمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا کوقومی دھارے میں لانےکیلئے حکو مت سے تعاون جاری رکھیں گے، ریاست کی عملداری کیلئے جوانوں کی بہادری اور عزم لائق تحسین ہے۔

    یہ بات انہوں نے جنوبی وزیرستان کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کادورہ کیا اور مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔

    army-post-01

    کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ بھی ہمراہ تھے، آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ دن گزارا، اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ اور متاثرین کی آباد کاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی بھائیوں اورمقامی انتظامیہ کاتعاون قابل قدر ہے، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

    علاقے میں دیرپا امن کیلئے اقتصادی ترقی اہم ہے، انہوں نے کہا کہ آپریشن میں استحکام، سماجی اقتصادی ترقی پرتوجہ مرکوزکی جائے، ریاست کی عملداری کیلئے جوانوں کی بہادری اور عزم لائق تحسین ہے۔

  • کیپٹن عمیرآبائی علاقے میں سپردخاک، شہید کا آخری ویڈیو پیغام

    کیپٹن عمیرآبائی علاقے میں سپردخاک، شہید کا آخری ویڈیو پیغام

    پشاور: شوال میں شہید کیپٹن عمیرکو آبائی علاقے میں سپر دخاک کردیا، قوم امیدرکھے۔پریشان نہ ہو۔دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔کیپٹن عمیر شہید نے آپریشن پر جانے سے پہلےویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کا ایک اور سپوت پاکستان کی حرمت پر جان قُربان کرگیا۔ شوال میں شہید ہونے والے کیپٹن عمیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    شہید کیپٹن عمیرعبداللہ کا جسد خاکی ان کےآبائی علاقے پہنچا تو پورا علاقہ اُمڈ آیا ۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ،وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت اعلیٰ سول اور فوجی افسران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

    شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ مری کے علاقے ترمیٹھیاں میں سپرد خاک کیا گیا، شہید کے والد کا کہنا ہے انہیں بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔

    انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے گزارش کی کہ چھوٹے بیٹے کو بھی محاذ پر بھیجیں ،یاد رہے کہ گزشتہ روز شوال کے علاقے منگروتی میں پاک فوج کےکیپٹن سمیت چار سیکورٹی اہلکاروں نے انیس دہشت گردوں کو ٹھکانے لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

    دریں اثناء شہید کیپٹن عمیر عبداللہ کا آخری ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آ گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم حوصلہ رکھے، زیادہ علاقہ کلیئر کرا لیا ہے، جلد آپریشن کے آخری مرحلے میں بھی کامیاب ہونگے۔

     

  • امریکا کا آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے 30ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

    امریکا کا آئی ڈی پیز کی واپسی کیلئے 30ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

    اسلام آباد: امریکا نے فاٹا کی ترقی اور آئی ڈی پیزکی واپسی کیلئے 30ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی سارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی امداد سکولوں کی تعمیرنو،تربیت اورزراعت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،اس امدادی رقم کو یو این اداروں کے ذریعےمختلف منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

    امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 2009سے اب تک امریکا فاٹا کی ترقی پر ایک ارب ڈالر خرچ چکا ہے۔

  • شمالی وزیرستان : شوال میں فضائی کاروائی،15دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : شوال میں فضائی کاروائی،15دہشتگرد ہلاک

    شوال : پاک فوج کی شوال کے علاقے گوربز اور زویا میں فضائی کاروائی پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، پاک فضائیہ نے تازہ کارروائی میں شوال کے علاقے گوربز اور زویا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کےنتیجے میں پندرہ شدت پسند ہلاک جب کہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بمباری میں پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

    یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنِ ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، جس میں اب تک سینکڑوں دہشت گرد ہلاک کئے جا چکے ہیں جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

  • شوال: فضائیہ کی کارروائی، دہشتگردوں کا کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ

    شوال: فضائیہ کی کارروائی، دہشتگردوں کا کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ

    شوال: شمال وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ٹرینگ کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ کردیا، کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع بھی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فضایہ نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کا ٹریننگ کیمپ اور اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا،  آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی آرمی ایوی ایشن گن شپ ہیلی کاپٹرز نے کی۔

    شوال سرحدی علاقہ ہے، جہاں بڑے رقبے پر جنگلات ہیں، اس علاقے کو دہشت گرد کو اپنے آخری گڑھ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

    شوال کے علاقے گربز میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ میں گیارہ شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئی، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے، جس سے مزید شدت پسند کی ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

  • شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت دوجوان شہید

    شمالی وزیرستان: دہشتگردوں سے جھڑپ میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت دوجوان شہید

      راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک سمیت دواہلکار شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

    ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم پاک فوج کی کارروائیاں شمالی وزیرستان میں جاری ہیں،  آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل شوال میں شدت پسندوں سے سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ ہوئی، جس میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک سمیت دواہلکار شہید ہوئے۔

    پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا زمینی آپریشن آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جلد مقاصد کے حصول کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔

    اورکزئی ایجنسی میں بھی سیکیورٹی فورسزنے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی۔ جس میں شرپسندوں کے دوٹھکانے تباہ کرکے دو شدت پسند گرفتار کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکےمطابق گرفتار شرپسندوں کے قبضے سے ایک گاڑی اورایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

  • باجوڑ: مکان کی چھت گرگئی، 6 جاں بحق

    باجوڑ: مکان کی چھت گرگئی، 6 جاں بحق

    باجوڑ: تحصیل ماموند میں مکان کی چھت گرنےسےچھ افراد جاں بحق جبکہ پانچ افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مکان کی چھت بارش کے باعث گری ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    واقعے میں چھ افراد موقع پر ہی موت کی نیند سوگئے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ایجنسی ہیڈکو اٹرزاسپتال ’خار‘ منتقل کردیا گیا ہے۔

    پہاڑی علاقوں میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب اس قسم کے واقعات اکثرو بیشتر رونما ہوتے رہتے ہیں جن میں جانی و مالی نقصان بھی ہوتا ہے۔

  • آرمی چیف جوانوں کے ساتھ عید منارہے ہیں

    آرمی چیف جوانوں کے ساتھ عید منارہے ہیں

    وزیرستان: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عید الفطرکی نماز شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ ادا کی۔

    عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد انہوں نے جوانوں سے عید ملی اور انہیں آج کے پر مسرت دن کی مبارک باد دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ’’ دہشت گردوں کو شکست ہورہی ہے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے مشن کی تکمیل تک آپریشن جاری رہے گا‘‘۔

    گزشتہ روز اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ آرمی چیف عید منانے کے لئے وزیرستان میں ہیں اس سے زیادہ بہت رمضان کی آخری افطار نہیں ہوسکتی‘‘۔

     

  • شوال: جیٹ طیاروں کی بمباری،12دہشت گرد ہلاک،6زخمی

    شوال: جیٹ طیاروں کی بمباری،12دہشت گرد ہلاک،6زخمی

    شمالی وزیرستان: شوال کے علاقے گربزاورڈبوری میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں بارہ دہشت گرد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کامیابی سے جاری ہیں زمینی اور فضائی دونوں جانب سے ان پر حملے کئے جارہے ہیں۔

    شوال کے علاقے گربزاورڈبوری میں جیٹ طیاروں سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بارہ دہشت گرد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے۔ آپریشن میں سینکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بچ جانے والے دہشت گرد بھاگتے پھررہے ہیں۔

  • پاک فوج کی دتہ خیل میں زمینی کاروائی، 12 ہلاک

    پاک فوج کی دتہ خیل میں زمینی کاروائی، 12 ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف زمینی کاروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بھاری مقدارمیں گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر بڑے پیمانے پرزمینی کاروائی کی۔

    کاروائی کے دوران دہشت گردوں کو بڑے گھرے میں لیا گیا اور مقابلے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ان کے کچھ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کاروائی میں بڑے پیمانے پرگولہ بارود اوردیگرسازو سامان بھی برآمد ہواہے۔

    فرارہونے والے دہشت گردوں کے تعاقب میں سرچ آپریشن جاری ہے۔