Tag: northern bypass

  • کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سی ٹی ڈی سے مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد ہلاک

    کراچی : سی ٹی ڈی کے ناردرن بائی پاس پر دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے بعد ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ناردرن بائی پاس کے ایک مقام پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا جہاں ان کا مقابلہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے ہوگیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

      سول اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، چھاپہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے محفوظ رہا، ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    علاوہ ازیں لاہور کے تھانہ ہئیر کی حدود سبزی والا پل کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ واقعہ جھگڑے کے باعث پیش آیا۔

    ملزم کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے 28 سالہ ناظم اور 45 سالہ ناصر شدید زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • عید الضحیٰ پر مویشی منڈی کہاں لگے گی؟

    عید الضحیٰ پر مویشی منڈی کہاں لگے گی؟

    کراچی: عید الضحیٰ کے موقع پر کراچی میں مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر لگائی جائے گی۔

    ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاؤلہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی 2023 نادرن بائی پاس پر قائم ہوگی، جس کا مقصد ملک بھر سے آنے والے مویشی مالکان اور کراچی کے شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سہراب گوٹھ مویشی منڈی تبدیل کرنے کی وجہ رہائشی سوسائٹیز تھیں، مویشی منڈی انتظامیہ نے اس بار نادرن بائی پاس پرم ویشی منڈی 2023 لگانے کا فیصلہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ مویشی منڈی میں شہریوں کو قربانی کے جاروں کی خریداری کے لیے بنیادی سہولیات فراہم ہوں گی، مویشی منڈی میں سیکیورٹی، گاڑیوں کی پارکنگ، مویشیوں مالکان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے پہلے سے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں۔

    ایک ماہ تک مویشی منڈی میں 70 سے 80 ہزار مویشی مالکان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور انھیں مختصر قیام کے دوران پانی، بجلی، جانوروں کے لیے چارہ وہاں موجود لوگوں کے لیے کھانے پینے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    مویشی منڈی 2023 نادرن بائی پاس پر پچھلے بارشوں اور سیلاب کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے سے زیادہ بہتر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • کراچی : ناردرن بائی پاس کے قریب جنگل سے 2 افراد کی ناقابل شناخت جلی ہوئی  لاشیں برآمد

    کراچی : ناردرن بائی پاس کے قریب جنگل سے 2 افراد کی ناقابل شناخت جلی ہوئی لاشیں برآمد

    کراچی : ناردرن بائی پاس کےقریب جنگل سے دو افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی ڈی این اے سمپلز کی مدد سے شناخت ہوسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب جنگل سے 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، اس حوالے سے پولیس نے بتایا دونوں لاشیں ناقابل شناخت ہے اور ایک ماہ پرانی لگتی ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی ضابطے کی کارروائی کے بعدلاشیں اسپتال منتقل کی جائیں گی، جہاں لاشوں کی ڈی این اے سمپلز کی مدد سے شناخت ہوسکے گی۔

    حکام کے مطابق لاشیں جلی ہوئی ہیں ، جس کے باعث ظاہری طور پر وجہ موت کا تعین ناممکن ہے، مرنے والوں کی عمریں 30اور 35 سال کے درمیان ہیں اور انہوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی۔

    خیال رہے یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ناردرن بائی پاس کے علاقے سے لاشیں برآمد ہوئی ہوں ، اس سے قبل بھی پولیس کو تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی تھیں، جنہیں شہر کے ناردرن بائی پاس کے قریب پھینکا گیا تھا۔

    لاشوں کے ساتھ ایک کالعدم تنظیم کا پمفلٹ ملا تھا ، جس میں لکھا تھا کہ ہلاک ہونے والے پولیس رضاکار فورس کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

  • ناردرن بائی پاس کے قریب مسافر بس اورٹرک میں خوفناک  تصادم، 2افرادجاں بحق، 13 زخمی

    ناردرن بائی پاس کے قریب مسافر بس اورٹرک میں خوفناک تصادم، 2افرادجاں بحق، 13 زخمی

    کراچی : ناردرن بائی پاس کے قریب مسافر بس اورٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کےقریب میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، حادثے کے شکار بس میں زیادہ تر زائرین تھے، زائرین کراچی سے ایران کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

    ذرائع کے مطاقب جاں بحق افرادمیں ایک خاتون اوربس ڈرائیورشامل ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    بعد ازاں پولیس نے شدید دھند کے باعث ناردرن بائی پاس کو بند کردیا گیا، بائی پاس بند نہ ہونے کی صورت میں حادثات کا خدشہ تھا۔

    یاد رہے کراچی میں نوری آباد کے قریب میں مسافر بس اورٹریلرمیں خوفناک تصادم ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق اور 20زخمی ہوگئے تھے، حادثےکاشکاربس کراچی سےخیرپورجارہی تھی۔

  • ناردرن بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر، مسافر بس الٹ گئی،4 جاں بحق، دس زخمی

    ناردرن بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر، مسافر بس الٹ گئی،4 جاں بحق، دس زخمی

    کراچی: ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے مسافر بس الٹ گئی، حادثےمیں 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے, زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب  حب سے شہداد کوٹ جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر الٹ گئی، حادثے کے بعد بس الٹ کر جھاڑیوں میں جا گری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دس افراد شدید زخمی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچی اور تین مرد شامل ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے ہلاک اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بس الٹنے کے ساتھ ہی مسافروں کی چیخ و پکار سن کر جائے وقوعہ پر مقامی لوگ جمع ہوگئے اور امدادی ٹیموں کے آنے تک اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو بس سے نکالنے کا کام شروع کردیا۔

    مسافروں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

  • پولیس مقابلہ: پی پی رہنما کا بیٹا بازیاب، 5 اغواء کارہلاک

    پولیس مقابلہ: پی پی رہنما کا بیٹا بازیاب، 5 اغواء کارہلاک

    کراچی : ملیر پولیس نے مقابلے کے بعد پانچ اغواء کاروں کو ہلاک کرکے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کا بیٹا بازیاب کرالیا، مغوی کو ایک روز قبل ہی گڈاپ سے اغواء کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس پر پولیس نے مقابلہ کے بعد  5 اغواء کار ہلاک کردیئے ہیں ،ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کے قبضے سے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کا بیٹا بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق رکن سندھ اسمبلی مرتضیٰ بلوچ کا بیٹا حیات بلوچ گزشتہ روز گڈاپ کے راستے حب جارہا تھا کہ اغواء کار اس کو گاڑی سے اتار کر اپنے ہمراہ لے گئے۔


    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کےمعاون خصوصی کا بیٹا گڈاپ سےاغوا


    راؤ انوار نے کہا ہے کہ خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس کے قریب علاقے میں کامیاب کارروائی کر کے پانچ ملزمان کو ہلاک کرنے کے بعد مغوی حیات بلوچ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے، ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق جائے وقوعہ سے دو خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی پولیس چیف غلام قادرتھیبو نے مقابلے میں حصہ لینے والے ایس ایس پی راؤ انوار اور پولیس پارٹی کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ راؤ انوار نے کامیاب کارروائی کر کے دو روز میں پی پی ایم پی اے کے بیٹے کو بازیاب کرایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: نادرن بائی پاس سے3 افراد کی لاشیں برآمد

    کراچی: نادرن بائی پاس سے3 افراد کی لاشیں برآمد

    کراچی : ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ نادرن بائی پاس سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ نادرن بائی پاس سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کے پاس سے کالعدم تنظیم کے پمفلٹ ملے ہیں۔

    راؤ انور کا کہنا ہے کہ تہرےقتل کوپولیس اہلکاروں کےرضاکاروں کےقتل کا بدلہ قراردیا گیا ہے اورخط میں لکھا ہے کہ ہمارا نام استعمال کرکے حقیقی مجاہدوں ملک کے محافظوں کو قتل کیا گیا۔

    کالعدم تنظیم کےخط میں لکھا ہے کہ آئندہ نام استعمال کرکے ایسا کیا گیا توخاندان سمیت بدلہ لیا جائےگا۔ خط نےتفتیش کاروں کوبھی تشویش میں مبتلاکردیا۔


    کراچی:‌ فائرنگ کے واقعات‘ 2 پولیس اہلکار شہید‘ 1 زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید 1 زخمی ہوا تھا جبکہ ٹیپو سلطان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوا تھا۔


    کراچی میں فائرنگ: ڈی ایس پی ٹریفک اورکانسٹیبل شہید


    واضح رہے کہ رواں ماہ 11 اگست کو کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ڈسڑکٹ سپرٹنڈنٹ پولیس (ٹریفک )کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور ان کا ڈرائیور کانسٹیبل سلطان شہید ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں رینجرزکی کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرزکی کارروائیاں،8 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیام امن کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان کو دھرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان بھتہ خور، منشیات فروش اور سہولت کاری سمیت جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، بلوچ کالونی سے کالعدم سپاہ صحابہ کا کارندہ عدیل عرف ناکہ پکڑا گیا۔ ملزم بھتہ خوری، سہولت کاری اور منشیات فروشی میں ملوث ہے۔

    محمود آباد سے منشیات فروش بشیراحمد عرف ننھا کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں سپرمارکیٹ سے بھی چار منشیات فروشوں کو حراست میں لیا گیا۔

    اس کے علاوہ شہر میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری رہا ناردرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

  • ناردرن بائی پاس پرپولیس مقابلہ، تین ملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

    ناردرن بائی پاس پرپولیس مقابلہ، تین ملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلہ میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس پر پولیس چوکی پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان جوابی فائرنگ میں مارے گئے اور ایک فرار ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ناردرن بائی پاس موڑ کے قریب مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین ملزمان مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔