ہمارے معاشرے میں حسن اور خوبصورتی کا معیار گوری رنگت بڑی بڑی آنکھیں، صراحی دار گردن وغیرہ کو سمجھا جاتا ہے وہیں پر پتلی اور ستواں ناک کی اہمیت سے بھی انکار ممکن نہیں کیونکہ یہ بھی خوبصورتی کی اہم نشانی مانی جاتی ہے۔
ظاہر سی بات ہے کہ کسی کے بھی چہرے پر موٹی اور پھیلی ہوئی ناک خوبصورتی کو ماند کردیتی ہے جو لوگوں کو احساس کمتری کا شکار بھی بناسکتی ہے، بہت خواتین اپنی ناک کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام تر طریقے اختیار کرتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہمارے بڑے بوڑھے بھی اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ اگر پیدائشی طور پر بچے کی ناک کو ایک مخصوص انداز میں دبایا جائے یا اس کی تھراپی کی جائے تو ہڈی نرم ہونے کی وجہ سے اس کی ناک پتلی اور خوبصورت ہوسکتی ہے۔
اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف بیوٹیشن بینش نے میک اپ کے ذریعے موٹی ناک کو پتلا کرنے کا طریقہ بتایا اور ناظرین کو بہت اچھے انداز میں سمجھایا بھی۔
انہوں نے کہا کہ ناک کو پتلا (نوز کونٹور) کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جسے سیکھ کر آپ اپنے گھر پر بھی آرام سے کرسکتی ہیں۔