Tag: noshehro feroz

  • پاک فوج اورعدلیہ کی وجہ سے پاکستان آج تک سلامت ہے، پیرپگارا

    پاک فوج اورعدلیہ کی وجہ سے پاکستان آج تک سلامت ہے، پیرپگارا

    نوشہرو فیروز : حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے کہا ہے کہ پاکستان آج پاک آرمی اور عدلیہ کی وجہ سے سلامت ہے۔ ملک بچانے کے لیے جو کام حکمرانوں کو کرنا تھا وہ پاک آرمی اور عدلیہ نے کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے نوشہرو فیروز میں گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پیر پگارا نے کہا کہ ہم سندھ کی سیاست میں تبدیلی لائیں گے، ملک سے دہشت گردی کسی اور نے نہیں پاک فوج نے ختم کروائی، انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کامیاب ہوگی۔

    اس مرتبہ کا الیکشن 2013 کی طرح نہیں ہونے دیں گے، سندھ کی زراعت، اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، جرائم پر حکومت کچھ نہیں کرتی، عدلیہ کو نوٹس لینا پڑتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران غیر ملکی دوستوں سے کاروبار کر کے ملک کا نقصان کر رہےہیں، موجودہ دور میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کا برا حال ہے، پہلے لانچوں میں سامان آتا جاتا تھا اب پاکستانی کرنسی جاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • منہ میں جوتا رکھ کرمعافی: پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

    منہ میں جوتا رکھ کرمعافی: پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

    نوشہروفیروز : ظالم وڈیرے کی جانب سے دو مزدوروں کو منہ میں جوتا رکھ کر معافی منگوانے والے جرگے میں ملوث مزید ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

    پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں وڈیرے محمد بخش سمیت دیگر 9 نامعلوم افراد شامل ہیں پولیس نے ایک ملزم کو تو گرفتار کر لیا ہے مگر 4 روز گزر جانے کے باوجود بھی باقی ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

    رابطہ کرنے پر ایس ایس پی نوشہروفیروز الطاف حسین لغاری نے بتایا کہ جرگے میں وڈیرے کے ساتھ دیگر شامل افراد کی نشاندہی کے لئے متاثرہ دونوں مزدوروں کو ڈی ایس پی آفس میں بیان دینے کے لئے طلب کرلیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کی نشاندہی کے بعد پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اس کے بعد دو دن کے اندر ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں جرگہ کا سیکشن 120 بی بھی شامل ھے۔دوسری جانب واقعے کیخلاف مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    مظاہرین جرگے میں شامل دیگر افراد کی عدم گرفتاری کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، اس موقع پر مظاہرین نے جرگے کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے اورملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام کے سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو نے پھل پہنچ کر تذلیل کا نشانہ بننے والے مزدوروں سے ملاقات کرکے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔