Tag: noshki balochistan

  • نوشکی : پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید

    نوشکی : پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید

    نوشکی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے بیورو چیف مصطفیٰ خان ترین کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    مقامی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا، فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

    ضلعی حکام نے بتایا کہ شہید ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ مسلح افراد کی گرفتاری کیلیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے گیرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے مذمت کی اور ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، خون بہانے والوں کو بلوچستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

     

  • نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

    نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

    راولپنڈی : بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    اس سلسلے میں ضلع نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اس دوران دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ میں کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہے گا۔

  • بلوچستان میں ترقیاتی عمل کوسبوتاژنہیں کرنےدیں گے،وزیراعظم

    بلوچستان میں ترقیاتی عمل کوسبوتاژنہیں کرنےدیں گے،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے نوشکی بلوچستان کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے جوانوں سے ملاقات کی اور شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوشکی کا دورہ کیا، اس موقع پر گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی اور صوبائی وزرا بھی ہمراہ موجود تھے

    وزیراعظم عمران خان نے جوانوں سے ملاقات کی اور شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کو علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ وزیراعظم نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور جرات وبہادری کو سراہا۔

    وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عمائدین سے بھی بات چیت کی اور دہشتگردی کے خلاف ان کے تعاون کو سراہا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے  کہا کہ دشمن پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، دہشت گردی کےخاتمےکیلئےپاک افواج کی قومی سطح پرحمایت کرتےرہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہاں کسی کو بھی ترقیاتی عمل کوسبوتاژنہیں کرنےدیں گے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے اور مسلح افواج کے تعاون سے صوبے کے حقیقی پوٹینشل کو سامنے لائیں گے۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نوشکی پہنچے تھے۔