Tag: not attend

  • بلاول بھٹو  بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

    بلاول بھٹو بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے ، بختاوربھٹوکی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاؤس میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاوربھٹوکی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاؤس میں ہوگی ، جس میں بلاول بھٹو کورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

    منگنی کی تقریب میں صرف مخصوص لوگ شرکت کریں گے اور دونوں خاندانوں کے افراد شریک ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو ٹیلیفون کے ذریعے رہنماؤں سے رابطے میں ہوں گے۔

    یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی تھی کہ میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے، معمولی علامات ہیں ، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے جبکہ انہوں نے ہدایت کی کہ سب افراد ماسک ضرور پہنیں۔

  • جبل الطارق کا معاملہ حل نہ ہوا تو معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے، اسپین کی تنبیہ

    جبل الطارق کا معاملہ حل نہ ہوا تو معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے، اسپین کی تنبیہ

    لندن : ہسپانوی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اجلاس کے اختتام تک جبل الطارق کا معاملہ حل نہ ہوا تو اسپین اجلاس کی کارروائی میں حصّہ نہیں لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے اتوار کے روز یورپی یونین کے 28 رکن ممالک کے سربراہوں کو بریگزٹ معاہدے پر راضی کرنے سے قبل یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اجلاس کے آخری لمحات تک تاریخی جبل الطارق کا معاملہ حل نہیں ہوا تو معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تھریسا مے نے ہفتے کے روز بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرنے کے لیے یورپین کمیشن کے صدر جین کلوڈ جنکر اور یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک سے ملاقات کریں گی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز یورپی یونین کے سربراہ بریگزٹ کے حوالے سے خصوصی ملاقات کریں گے جس میں بریگزٹ کی دستاویزات میں دو اہم چیزوں پر منظور کیا جائے گا۔

    پہلا بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور ٹریڈ و سیکیورٹی کے معاملات۔

    دوسرا برطانیہ کے 29 مارچ 2019 کو یورپی یونین سے نکلنے کا 585 صفحات پر مشتمل مسودہ ہے، جس میں شہری حقوق، مالی معاملات اور آئریش بارڈر کے مسائل بھی شامل ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین نے بریگزٹ معاہدے کو منظور کرلیا تو تھریسا مے کو لازمی اپنے ایم پیز کو معاہدے کی حمایت کے لیے راضی کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل نظر آتا ہے۔

    شمالی آئرلینڈ کی سخت گیر سیاسی جماعت ڈی یو پی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تھریسا مے اس معاہدے پر وقت برباد کررہی ہیں، وزیر اعظم کو چاہیے کہ بریگزٹ کے حوالے سے بہترین معاہدے کو محفوظ بنائیں۔

  • میگھن مرکل اور پرنس ہیری کی شادی، دلہن کے والد شریک نہیں ہوں گے

    میگھن مرکل اور پرنس ہیری کی شادی، دلہن کے والد شریک نہیں ہوں گے

    لندن: برطانوی شہزادے پرنس ہیری اور امریکا سے تعلق رکھنے والی میگن مارکل کے والد تھامس  کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہزادے اورلیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری کی منگیتر امریکی اداکارہ میگھن مرکل کے والد  کے شرکت نہ کرنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں ، تاہم اس بارے میں ان کی دوسری صاحب زادی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ہمارے والد تقریب میں شریک ہوں گے۔

    امریکی ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکاری میگن مارکل کے والد کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی خبریں پہلے سے گردش کررہی تھیں۔ ایک امریکی جریدے  نے دعویٰ کیا ہے کہ میگھن کے والد نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں  اپنی بیٹی کو شرمدنہ نہیں کرنا چاہتا اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی بیٹی میگھن مارکل اور پرنس ہیری کی شادی میں شرکت نہیں کروں گا‘۔

    کینزنگٹن محل نے میگن مارکل کے والد کی شادی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بیان جاری ہوا ہے کہ ’یہ مس مارکل کا انتہائی خاص اورنجی معاملہ ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی جریدے میں میگن مارکل کے والد تھامس کی شائع ہونے والی تصاویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے سوٹ تیار کروا رہے ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں سے گفتگو کرتے ہوئے میگن مارکل کی بہن سمانتا مارکل کا کہنا تھا کہ ’میں امید ہے کہ ہمارے والد میگن کی شادی میں ضرور شرکت کریں گے‘۔

    سمانتا مارکل نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’والد کی تصاویر اچھی نیت کے ساتھ لی گئی ہیں ، تاہم ان کی عمر 73 سال ہے اور انہی امراض  قلب کے ساتھ ذہنی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’میڈیا نے تھامس مارکل کی تصاویر کے ذریعے ان کی امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میگھن مرکل اور پرنس ہیری نے میگھن کے والد تھامس مرکل کی طبعیت کو دیکھتے ہوئے شادی کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا پوچھا تھا‘۔


    برطانوی شہزادے پرنس ہیری اور میگن مارکل کی شادی کب ہوگی، تاریخ کا اعلان


    یاد رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہی خاندان کے چھوٹے نواب کی شادی 19 مئی کی دوپہر سینٹ جارج چیپل کے ونڈسر کاسل میں منعقد کی جائے گی اس ضمن میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    پرنس ہیری کی شادی کے خصوصی دعوت نامے تیار کیے گئے تھے جن کا رنگ سنہری ہے، تقریب میں شرکت کے لیے 6 سو افراد کو یہ کارڈ ارسال کیے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہی خاندان کے مطابق شادی کی تقریب کے سلسلے میں مہمانوں کے لیے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس کی میزبانی ملکہ برطانیہ الزبتھ خود کریں گی بعد ازاں مذہبی رسم بھی منعقد کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔