Tag: not-to-attend

  • مسلم لیگ ق کا وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ق کا وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ق نے وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پرویزالہٰی اور طارق بشیر چیمہ آج ظہرانے میں شرکت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں آج ظہرانے کا اہتمام کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ق کا وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی اور طارق بشیر چیمہ آج ظہرانے میں شرکت نہیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ظہرانے میں ایم کیوایم،جی ڈی اے اوربلوچستان عوامی پارٹی کےنمائندے شریک ہوں گے، جس میں وزیراعظم اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال پراعتمادمیں لیں گے اور اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدبھی ظہرانےمیں شریک ہوں گے ، وفاقی وزیرامین الحق ایم کیوایم ، فہمیدہ مرزا جی ڈی اےکی نمائندگی کریں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد زبیدہ جلال کی سربراہی میں شریک ہوگا۔

  • حکومت کو 2 روز کی مہلت ،  مولانا فضل الرحمان کو بڑا دھچکا

    حکومت کو 2 روز کی مہلت ، مولانا فضل الرحمان کو بڑا دھچکا

    اسلام آباد : جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بڑا دھچکا لگ گیا ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مولاناکےدھرنےمیں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے آگاہ کردیا ہے، جےیوآئی نےدونوں جماعتوں کودھرنےمیں شرکت کی دعوت دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق دو بڑی اپوزیشن جماعتوں نے جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی اورن لیگ مولانافضل الرحمٰان کوآگاہ کرچکے ہیں جبکہ دیگرجماعتیں پیچھےہٹ گئیں ہیں۔

    ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کی ، کسی دھرنے کی حمایت نہیں کریں گے ، کارکنوں کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت جاری نہیں کی، نواز شریف نے آزادی مارچ میں ایک دن شرکت کا کہا تھا، غیر معینہ مدت تک جاری رہنے والے دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے۔

    جے یو آئی نے دونوں جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی تھی ، جس میں جماعتوں نے حمایت اورہمدردی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    مزید پڑھیں :  آزادی مارچ: فضل الرحمان کی تنقید،حکومت کو2 دن کی مہلت

    یاد رہے گذشتہ روز جے یو آئی کے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی تھی اور خطاب کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    واضح رہے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت دو روز میں استعفیٰ دے ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، یہ مجمع قدرت رکھتا ہے کہ وزیراعظم کو گھر سے گرفتار کرلے، ادارے 2دن میں بتادیں موجودہ حکومت کی پشت پر نہیں کھڑے۔

  • عمران خان کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی ارکان کو ایوان میں احتجاج کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ آج پشاورجائیں گے، جہاں اراکین اسمبلی اور وزرا سے ملاقات کریں گے اور یوتھ سمٹ سے خطاب بھی کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی ارکان کوایوان میں احتجاج کی ہدایت کی ہے، حکومت نے 4ماہ سے زائد کا بجٹ پیش کیا تو بھرپوراحتجاج ہوگا،ذرائع

    حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئے شاہ محمود،اسدعمرکو ٹاسک سونپ دیاگیا جبکہ شاہ محمودقریشی نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس بجٹ سیشن سے پہلے 2بجےپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

    دوسری جانب وفاقی بجٹ 2018 آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگا، اپوزیشن کی بجٹ میں رکاوٹ ڈالنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور اپوزیشن جماعتو ں نے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

    بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کا امکان ہے ، اپوزیشن نے حکومت سے 4 ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ حکومت ایک سال کا بجٹ پیش کرنےپر بضد ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آج اپنا آخری اور چھٹا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، بجٹ کا حجم 56 کھرب اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4435 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دو سو سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کیے جانے کا بھی امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔