Tag: Notice issued

  • پشاور : عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا

    پشاور : عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا

    پشاور: 25ستمبرکو کے پی میں ہونے والا ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کردیا۔

    پشاور ہائی کورٹ میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف قومی اسمبلی کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

    دوران سماعت پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے 16ستمبر تک جواب طلب کرلیا اور درخواست گزار سے مزید تفصیلات دریافت کیں۔

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے حالیہ سیلاب کی وجہ سے 25ستمبرکو ہونے والا ضمنی الیکشن ملتوی کیا ہے۔

    وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئین کے مطابق قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست خالی ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو 60دن کے اندر لازمی انتخاب کرانا ہوتا ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کی کیا وجوہات بتائی ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے سیلاب کا بتایا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چارسدہ میں سیلاب کے بعد اب صورتحال تیزی سے معمول پر آرہی ہے اور سیلاب متاثرہ لوگ بھی اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24چارسدہ سے منتخب رکن ایمل ولی خان نے الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کےفیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، ایمل ولی خان پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارہیں۔

  • حریم شاہ کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کا ایک اور اقدام

    حریم شاہ کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کا ایک اور اقدام

    کراچی : ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایک اور اقدام اٹھالیا، اداکارہ ایک اور نوٹس ملنے پر مزید مشکلات کا شکار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ اور ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار فضا حسین عرف حریم شاہ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے فضا حسین کو ایک اور نوٹس جاری کردیا، مذکورہ نوٹس سائبر کرائم سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا۔

    حریم شاہ نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف درخواست دی تھی، حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس، سوشل میڈیا اکاؤنٹس منجمد کیے گئے تھے۔

    سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے کہا ہے کہ معزز عدالت نے فضا حسین کی درخواست خارج کی، اب قانون اپنا کام کرے گا۔

    سربراہ ایف آئی اے نے کہا کہ حریم شاہ کو سائبرکرائم کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے، ویڈیو کے بارے میں وضاحت دینا ہوگی، ویڈیو میں منی لانڈرنگ جیسا سنگین جرم کیا ہے۔

    ٹک ٹاکر حریم شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    عمران ریاض نے کہا کہ ویڈیو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تضحیک کی گئی، ریاستی اداروں، سسٹم کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔

  • ایف بی آر نے بےنامی گاڑیوں اور جائیداد کے مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے

    ایف بی آر نے بےنامی گاڑیوں اور جائیداد کے مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے

    لاہور : ایف بی آر نے3اضلاع میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے17بےنامی گاڑی مالکان کو نوٹسز جاری کردیے، ایف بی آر لاہور کے بےنامی زون نے بےنامی اثاثوں کی معلومات حاصل کرلیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر لاہور کے بےنامی زون نے بےنامی اثاثوں کے مالکان سے رابطہ کیا ہے، اس سلسلے میں بےنامی جائیداد کے مالکان کو باقاعدہ نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں۔

    بےنامی گاڑیوں میں نو لینڈ کروزر، پانچ ریوو ہائی لیکس، دو فارچونر اور ایک او ڈی شامل ہیں، اب تک ایف بی آر نے درجنوں بےنامی گاڑیوں کی معلومات اکٹھی کرلی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بےنامی گاڑیوں کے مالکان کو بھی جلد نوٹسز جاری کرکے ان کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی،2014سے2018تک رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان فائلر ہیں نہ ہی ان کے پاس این ٹی این ہے۔

    ایف بی آر نے بےنامی گاڑی رکھنے والوں کو7دن کے نوٹسزجاری کئے ہیں، نوٹسز کا جواب نہ دینے والوں کی گاڑیاں بےنامی ایکٹ کے تحت ضبط کرلی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ ایف بی آر نے مالکان سے ان کےذرائع آمدن سے متعلق بھی معلومات طلب کرلیں، بےنامی گاڑیاں رکھنے والوں کو اصل کاغذات اور آمدنی کے ذرائع بتانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بےنامی گاڑیاں رکھنے والوں کو اپنی آمدنی کے ثبوت بھی دینا ہوں گے، ایف بی آر بےنامی زون نے3اضلاع میں3جائیدادوں کو بھی منجمد کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک شیخوپورہ، لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بےنامی جائیدادیں منجمد کی گئیں ہیں۔

  • چیئرمین نیب سے بلیک میلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر، نوٹس جاری

    چیئرمین نیب سے بلیک میلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر، نوٹس جاری

    اسلام آباد : چیئرمین نیب کیخلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، نیب عدالت نے دونوں ملزمان کو سترہ مئی کی پیشی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے بلیک میلنگ کرنے والے فاروق نول اور طیبہ گل کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔

    ایڈمن جج نے سترہ مئی کے لیے نوٹس جاری کیا۔ ملزمان اور تفتیشی افسر کو طلب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چھتیس گواہ نیب کو بیانات قلمبند کرائیں گے۔

    ملزمان طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو چھ شکایتیں موصول ہوئیں۔ ملزمان نیب اور دیگر اداروں میں کام کرانے کے نام پر لوگوں کو لوٹتے تھے۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین نیب کے خلاف چلنے والی خبر حقائق کے منافی ہے، ترجمان

    سادہ لوح شہریوں سے دو کروڑ چوالیس لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔ چیئرمین نیب کے خلاف جھوٹی اور بےبنیاد خبرنشر کرنے پر پیمرا نے نیوز ون کو نوٹس بھیج دیا، سات دن میں وضا حت نہ دی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیورکی بیٹی ہے، سردار اعظم رشید

    واضح رہے کہ لاہور کے سماجی رہنما سردار اعظم رشید نے پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین نیب کیخلاف آڈیو ویڈیو ریلیز کرنے والے گینگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب پرالزام لگانے والی خاتون ایک ڈرائیور کی بیٹی ہے اور اس گروہ کاپی ٹی ایم کے ساتھ بھی رابطہ ہے ۔