Tag: notice

  • ایم کیوایم لاپتہ کارکنوں کاکیس، ڈی جی رینجرزودیگرکونوٹس

    ایم کیوایم لاپتہ کارکنوں کاکیس، ڈی جی رینجرزودیگرکونوٹس

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے چار لاپتہ کارکنوں کے کیس میں ہوم سیکریٹری، ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور ڈی ایس آر نارتھ ناظم آباد کو ستائیس نومبر کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے۔

    عدالت نے ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ان افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ درخواست گزار شازیہ کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ ان کے شوہر اور دوست بابر،طاہر اور محمد حبیب ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ رینجرزگرفتار کر کے لے گئی۔

    .انھیں ماورائے عدالت قتل کئے جانے کاخدشہ ہے ۔عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئےلاپتہ افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی

  • ابوظہبی ٹیسٹ: پہلہ دن مکمل ، پاکستان نے 2 وکٹوں پر304 رنز بنالیے

    ابوظہبی ٹیسٹ: پہلہ دن مکمل ، پاکستان نے 2 وکٹوں پر304 رنز بنالیے

    ابوظہبی: آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل مکمل ہوگیا، یونس خان اور اظہر علی کی شاندارسنچریوں کی بدولت پاکستان نے دو وکٹوں پر تین سو چار رنز بنالیے ہیں۔

    شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔محمد حفیظ پینتالیس اور احمد شہزادپینتیس رنز بناکر پویلین واپس پہنچے تو گراؤنڈ میں اظہر علی اور یونس خان نے قدم رکھا، مڈل آرڈر کے دونوں بلے بازوں نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، تیسری وکٹ کی شراکت میں دونوں کھلاڑیوں نے دو سو آٹھ رنز اسکور میں جوڑے۔ دن کے اختتام تک یونس خان ایک سو گیارہ رنز اور اظہر علی ایک سو رنز بناچکے ہیں۔

  • پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    کراچی: قومی ایئرلائن میں بدانتظامی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے مالی بحران شدت اختیار کرگیا۔اربوں روپے کے واجبات فیول کمپنیوں کو ادا نہیں کئے،ذرائع کے مطابق سعودی عرب ،ابوظہبی اور پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر جیٹ فیول کی فراہمی بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا ۔

    ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے مذکورہ فیول کمپنیوں کو سات ارب روپے سے زائد واجبات اد انہیں کیے ہیں،آئل کمپنیوں نے پی آئی اے کو چوبیس گھنٹے کے اندرکئے واجبات ادا نہیں کئے تو فیول کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

    قومی ایئر لائن نے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے قریب ترین ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالی پروازوں کیلئے اضافی فیول حاصل کریں۔

  • سونے کی فروخت پرعائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ

    سونے کی فروخت پرعائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ

    کراچی: سونے کی صنعت پرحکومت کی جانب سے ایک کاری ضرب ماردی گئی۔ سو نے کی فروخت پر عائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی حصول کیلئے نوٹسز ارسال کردئیے۔

    آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق ایف بی آر نے سونا فروخت کرنے والے بیوپاریوں کو سیلز ٹیکس کے نوٹسز ارسال کردئیے ہیں ۔ ان نوٹسز میں سونےکی فروخت پر عائد سیلز ٹیکس میں دس فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

    ایف بی آر نے نوٹسز میں ایک تولہ سونے پرآٹھ ہزار پانچ سو روپے سیلز ٹیکس عائد کیا جو پہلے صرف آٹھ سو پچاس روپے تھا۔ صرافہ مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے اس اقدام سے سونے کے بیو پاریوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے سے سونا عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے ۔

    اس ضمن میں جیولرز کی تنظیموں نے ایف بی آر اور وزیر خزانہ سے رجوع کرلیا ہے، جیولرز کے مطابق ٹیکس میں اضافے سے دبئی بھارت اور دیگر ممالک سے درآمد اور اسمگل شدہ زیورات کی کھپت بڑھ جائے گی جو کہ محصولات میں کمی کا باعث بنے گی۔

  • پی سی بی کا یونس خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

    پی سی بی کا یونس خان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

     لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی میڈیا سے گفتگو کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کی جانب سے سلیکٹرز اور بورڈ پر تنقید کرنے کے بیان کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے اور سابق کپتان کودوسری مرتبہ  شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونس خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران  قومی ون ڈے ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر سلیکٹرزاوربورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا تھا جس پرپاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کے بیان پر نوٹس لیا ہے۔

    پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی یونس خان کے بیان کا جائزہ لے رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یونس خان کو پہلے بھی متنبہ کیا گیا تھا کہ میڈیا پر بیان بازی نہ کریں۔

    پی سی بی ترجمان نے مزید کہا کہ یونس خان مسلسل سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

  • عمران خان کی جانب سےافتخارچوہدری کودیا گیا نوٹس کا جواب واپس

    عمران خان کی جانب سےافتخارچوہدری کودیا گیا نوٹس کا جواب واپس

    اسلام آباد: عمران خان کے وکیل حامدخان نے عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کودیا گیا ہتک عزت کے نوٹس کا جواب واپس لے لیا۔

    عمران خان کے وکلاء کی جانب سے یہ جواب افتخار محمد چوہدری کے اس ہتک عزت کے جواب میں دیا گیا تھا جو افتخار محمد چوہدری نے عمران کو ان کی جانب سے عائد کئے گئے انتخابی دھاندلی کے الزامات پر معافی مانگنے یا بیس ارب روپے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، بصورت دیگر ان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کا سامنا کرنا تھا،

    عمران خان کے وکلاء نے سابق چیف جسٹس کو جو جواب بھجوایا اس میں سابق چیف جسٹس کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملائے گئے تھے اور تسلیم کیا گیا تھا کہ عمران خان سے الفاظ کے چنائو میں غلطی ہوئی اس پر شدید رد عمل آنے کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے وکلاء نے یہ جوب ان سے مشاورت کے بغیر ارسال کیا جو ان کے وکیل حامد خان نے واپس لینے کا اعلان کر دیا .

    ادھر چیف جسٹس کے وکلاء شیخ احسن اور توفیق آصف کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کے نوٹس کا جواب واپس لینے کا کوئی اصول یا قانون موجود نہیں، انہوں نےکہا کہ عمران خان نے نہ صرف اپنے وکلاء پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے بلکہ اگر عمران خان کا بیان درست ہے کہ حامد خان نے بغیر مشاورت کے جواب دیا تو یہ وکیل کا یہ اقدام مس کنڈکٹ میں آتا ہے۔