Tag: notification issue

  • عیدالاضحیٰ کی 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    عیدالاضحیٰ کی 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا، عوام جمعہ 8سے 12 جون تک عید کی چھٹیاں منائیں گے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 8جون بروز جمعہ سے 12جون بروز منگل تک ہوگا۔

    عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے، عید کی چھٹیاں عید سے دو روز قبل شروع ہوکر تیسرے روز تک ہوں گی۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخارشلوانی سے متعلق سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخارشلوانی سے متعلق سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کے کمشنراور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو عہدے سے ہٹا دیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو تبدیل کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق افتخارشلوانی کو کمشنر کراچی اور ایڈ منسٹریٹر کراچی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ حکومت کے حکم نامہ میں نویداحمد شیخ کو کمشنر کراچی تعینات کیا گیا، واضح رہے کہ اس سے قبل افتخار شلوانی کمشنر کراچی تھے اور میئر کراچی وسیم اختر کی مدت ملازمت ختم ہونے پر انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔

  • سندھ کے بلدیاتی ادارے تحلیل ، نوٹی فکیشن جاری

    سندھ کے بلدیاتی ادارے تحلیل ، نوٹی فکیشن جاری

    کراچی : سندھ کے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے سابق منتخب نمائندوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے بلدیاتی اداروں کو مدت مکمل ہونے پر تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ، سندھ حکومت نے میئرز، ڈپٹی میئرز چیئرمین، وائس چیئرمین اور منتخب نمائندوں کی مدت مکمل ہونے کا پروانہ جاری کیا۔

    میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسلز، یونین کونسلز کے ساتھ ساتھ میونسپل ، ٹاؤن اور یونین کمیٹیز بھی تحلیل کردی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں سابق منتخب نمائندوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر مراعات واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب بلدیاتی اداروں میں جلد نئی تعیناتیوں کا امکان ہے، حیدرآباد کیلئے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے اپنے اپنے نام دے دیے  ہیں، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر سکھر کیلئے شاہ ہاؤس اور شیخ ہاؤس میں پھر ٹھن گئی ہے۔

    خورشید شاہ نےموجودہ ڈی سی راناعدیل اور شیخ ہاؤس نےسابق ڈی سی رحیم بخش میتلو اور نثارمیمن کو تجویزکردیا ہے۔

    خیال رہے چند روز قبل معروف بیوروکریٹ یونس ڈھاگا کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگائے جانے کا امکان کی خبریں آئی تھیں تاہم وزیر تعلیم سندھ نے خبروں کی تردید کردی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یونس ڈھاگا گریڈ بائیس کے افسر رہے ہیں اور کئی اہم وفاقی و صوبائی سرکاری عہدوں پر ذمے داری انجام دے چکے ہیں۔

  • عیدالاضحی پر کھالیں کون اور کیسے جمع کرے گا، حکم نامہ جاری

    عیدالاضحی پر کھالیں کون اور کیسے جمع کرے گا، حکم نامہ جاری

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق صرف رجسٹرڈ خیراتی ادارے اور دینی مدارس ہی کھالیں جمع کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمشنراور ڈپٹی کمشنرز کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

    سال 2019کے اجازت نامے کےحامل افراد اور ادارے بھی کھالیں جمع کرسکتے ہیں، محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صرف رجسٹرڈ خیراتی ادارے اور مدارس ہی قربانی کی کھالیں جمع کرسکتے ہیں۔

    اجازت نامے کے حامل افراد ڈپٹی کمشنر آفس کو کھالیں اکٹھا کرنے کا پلان جمع کرائیں، کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ، بینرز لگانے پرپابندی ہوگی، کھالیں جمع کرنے کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

    گاڑیوں پر بھی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ زبردستی اور اسلحہ کے زور پر کھالیں جمع کرنا ناقابل برداشت جرم ہوگا۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا ہے کہ قربانی کے دنوں میں اسلحہ لائسنس بھی معطل رہیں گے،کھالیں جمع کرنے والوں پر شناختی کارڈ اور پرمٹ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرجمع شدہ کھالیں ضبط کرلی جائیں گی۔

  • سندھ لاک ڈاؤن میں توسیع : کون کون سے کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی

    سندھ لاک ڈاؤن میں توسیع : کون کون سے کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی

    کراچی : سندھ میں30اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے فیکٹری اورانڈسٹری کے کام کرنے سے متعلق قواعد وضوابط بتا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے کے لاک ڈاؤن میں 30اپریل تک توسیع کردی ہے اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں پابندیوں میں30اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔

    کراچی شہر اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی رہے گی، سندھ میں شاپنگ مالز اور سینماہالز مکمل بند رہیں گے، محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے تحت تمام تفریحی مقامات پر آمدورفت پر مکمل پابندی ہوگی۔

    اسٹیشنری اور کتابوں کی دکانیں کھلیں گی، لانڈری، درزی، حجام کی دکانیں مشروط طور پر کھولی جائیں گی، سیمنٹ، کیمیکلز، فرٹیلائزرز کمپنیاں اپنا کام جاری رکھ سکیں گی جو بھی فیکٹریاں کھلیں گی ایس اوپیز پرسختی سے عمل کرنا ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تیار کھانوں کی ہوم ڈیلوری ممنوع ہوگی، کوریئرسروسز، ادویات کی دکانوں پرپابندی نہیں ہوگی،آن لائن کاروبار سے وابستہ49رجسٹرڈ اداروں کے رائیڈرز کو اجازت ہوگی، کھانےسے متعلق اشیا اورانڈسٹری کام کرسکیں گے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے کام کرنے والی جگہوں سے متعلق بھی ایس او پیز جاری کردئیے، فیکٹری اور انڈسٹری کس طرح کام کرسکیں گی،49کوریئر اور ڈلیوری کمپنی کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پلمبر، حجام، الیکٹریشن، مکینک، زرعی مشینری مکینک، سیمنٹ پلانٹ،کھاد انڈسٹری، اینٹوں کے بھٹے، ڈرائی کلینر، بلڈنگ میٹیریل، سینٹری شاپ، ماربلز فیکٹریز، ٹائلز شاپ، ٹیلر،کریانہ اور  دودھ دھی کی شاپز صبح 6 سے رات 9 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔

    اس کے علاوہ الیکٹرک اسٹور، شٹرنگ اسٹور، بیکریز، بینک، ہارڈویئر شاپ، لیبارٹریز، نجی اسپتال اور دیگر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے لیکن ماسک اور ہر شاپ پر ہینڈ سینیٹائزر ہونا لازمی قراردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت قواعد و ضوابط کے بغیر کاروبار نہیں کرنے دے گی، مرتضیٰ وہاب

    محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں جمعہ کو 12 سے ساڑھے 3 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی، دکانيں صرف ساڑھے 3 سے ساڑھے 6 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔

  • ڈان لیکس : راؤ تحسین کوبھی عہدے سے ہٹا دیا گیا 

    ڈان لیکس : راؤ تحسین کوبھی عہدے سے ہٹا دیا گیا 

    اسلام آباد : ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات پر منظوری دیتے ہوئے حکومت نے راؤتحسین کو بھی عہدے سے ہٹا دیا، انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کے بعد پرنسپل انفارمیشن آفیسر راﺅ تحسین کو بھی عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹ سامنے آنے کے بعد جو سفارشات کی گئیں تھیں اس کے تحت ایکشن لے لیا گیا ہے اور راﺅ تحسین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔

    راﺅ تحسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے راﺅ تحسین کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

    راﺅ تحسین تین سال قبل پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ہوئے تھے، نوٹیفکیشن سید توقیر حسین کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈان لیکس، وزیر اعظم نے طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا

    علاوہ ازیں ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات پرعملدرآمد کے بعد طارق فاطمی نے آج معمول کے امور نمٹائےاور دفتر سے رخصت ہوگئے، اس سے قبل طارق فاطمی نے سیکریٹری خارجہ سے اہم ملاقات کے علاوہ دیگر حکام سے بھی الوداعی ملاقاتیں کیں۔

    ذرائع کے مطابق طارق فاطمی نے دو روز پہلے ہی اپناسامان پیک کرلیا تھا، طارق فاطمی دفترخارجہ میں موجود ذاتی سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

  • پولیس کو پوکے مون گیم موبائل میں انسٹال نہ کرنے کا حکم

    پولیس کو پوکے مون گیم موبائل میں انسٹال نہ کرنے کا حکم

    لاہور: پولیس حکام نے پوکے مون گیم کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بھی یہ گیم کھیلنے سے روک دیا۔

    A virtual map of Bryant Park is displayed on the screen as a man plays the augmented reality mobile game "Pokemon Go" by Nintendo in New York City

    تفصیلات کے مطابق پولیس کو گیم سے خطرات لاحق ہیں،لاہور پولیس کو بھی گیم پوکے مون کھیلنے سے روک دیا گیا۔

    pokemon-1

    قبل ازیں پشاور پولیس اور پاک فضائیہ کو بھی اس گیم کو کھیلنے سے منع کیا گیا تھا اور اب پولیس کو اس ضمن میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    pokemon-2

    نیشنل ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکیورٹی بورڈ کی جانب سے پولیس کو مطلع کیا گیا ہے کہ گیم کی ایپلی کیشن جی پی ایس سروس کو خود کار طریقے سے کنٹرول کرتی ہے اور فون کی فزیکل لوکیشن کو ہیک کرسکتی ہے.

    poke

    اس ایپلی گیشن سے موبائل میں تصاویر ،ویڈیوزتک رسائی ہوتی ہے،گیم سے ای میل، فون میں موجود نمبر اور لوکیشن کو بھی ہیک کیا جاسکتا ہے۔

    wb-pok

    اطلاعات کے مطابق گیم کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئےافسران اور جوانوں اس گیم کو انسٹال نہ کرنے کی ہدایات پر مبنی نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں: موبائل فون کی بیٹری جلد ختم کرنے والی وجوہات


    قبل ازیں ہوم اپلائنس اور اسمارٹ فونز میں صف اول کی کمپنی سام سنگ نے بھی گزشتہ سال ایسی بیٹری بنانے کا اعلان کیا تھا جو ایک بار چارج ہونے کے بعد ایک ہفتے تک اسمارٹ فونز کو توانائی فراہم کرے گی تاہم اب تک ایسی کوئی بیٹری وہ فراہم نہ کرسکا۔