Tag: notification jari

  • سندھ رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ، نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا

    سندھ رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ، نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا

    کراچی : حکومت سندھ  نے چار روزبعد رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، تین ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کے اختیارات کا معاملہ حل ہو گیا، سندھ حکومت نے رینجرزکے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اختیارات میں توسیع کانوٹیفکیشن آج جاری کیا جائےگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع کی جائے گی، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو رینجرز کو اختیارات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : سندھ رینجرزکے خصوصی اختیارات آج رات سے ختم

    نو ٹیفکیشن کے اجراء کے بعد رینجرز کو چھاپوں، گرفتاری اورملزمان سے تحقیقات سمیت دیگراختیارات حاصل ہوں گے، محکمہ داخلہ سندھ اختیارات کانوٹیفکیشن وفاقی حکومت کوارسال کریگی جس کے بعد وفاقی حکومت رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کریگی۔

    مزید پڑھیں: رینجرز اختیارات، لوگ معاملے کو اچھال کر زندہ رہنا چاہتے ہیں، چانڈیو

    یاد رہے کہ سندھ میں رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات دیئےجاتے ہیں، رینجرز کے اختیارات 4 روز پہلے 15جنوری کو ختم ہوئے تھے۔

  • پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا اطلاق 30 اکتوبر سے 8 نومبر تک ہوگا، جلسہ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت پانچ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے نہیں ہوسکتے۔

    مذکورہ پابندی کا اظلاق 30اکتوبر بروز اتوار سے 8 نومبر بدھ تک ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ، جلوس اور ریلیوں پر پابندی کے علاوہ ڈنڈے، لاٹھیاں، پتھر ساتھ رکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ایم کیو ایم کا احتجاج : بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن جاری

    ایم کیو ایم کا احتجاج : بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد / کراچی : ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس رنگ لے آئی، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندوں کی حلف برداری کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن چیئرمین،وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول کافوری اعلان کرے۔

    میئراورڈپٹی میئر کےانتخاب کیلئے شیڈول میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ براہ راست تینوں مراحل کے انتخابات ہو چکے،مخصوص نشستوں کے انتخابات کا اعلان بھی تک نہیں ہوا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے الیکشن کمیشن اور اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان بھی کیا، ایم کیو ایم کے احتجاج کے دھمکی دینے کی دیر تھی کہ الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں نو منتخب نمائندوں کی حلف برداری کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق حلف برداری کے بعد مخصوص نشتوں پر الیکشن کا شیڈول جاری ہوگا ۔ سندھ اور پنجاب میں امیدواروں سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران حلف لیں گے اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ججز بھی حلف برادری کے امورسر انجام دیں گے۔

    دوسی جانب  صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل نہ ہونے کو الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کورکاوٹ قرار دیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہناہے شیڈول میں تاخیر کی ذمے دار حکومت سندھ تھی۔

  • الیکشن کمیشن نے دو سو بارہ اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

    الیکشن کمیشن نے دو سو بارہ اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر دو سو بارہ اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    معطل ہونے والوں میں سینیٹ کے دو ، قومی اسمبلی کے چالیس جبکہ پنجاب اسمبلی کے اٹھانوے، سندھ کے ستائیس، خیبر پختون خوا کے بتیس اور بلوچستان اسمبلی کے نو اراکین شامل ہیں۔

    اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے تک یہ اراکین ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ اور اسمبلیوں کے اسپیکرز کو ان اراکین کو کام سے روکنے کے لیے خطوط بھجوا دیئے ہیں۔

    معطل اراکین میں دانیال عزیز، قیوم سومرو، شگفتہ جمانی، غلام ربانی کھر، چوہدری جعفر اقبال، پیرصدرالدین راشدی، نجف سیال، ساجد نواز، داورکنڈی، اویس لغاری ، عارف علوی اور دیگر شامل ہیں۔