Tag: notification suspend

  • عدالت نے ظفرجھگڑا،راحیلہ مگسی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا

    عدالت نے ظفرجھگڑا،راحیلہ مگسی کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے ظفر اقبال جھگڑا اور راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے ظفر اقبال جھگڑا اورراحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا، عدالت نے اسلام آباد سے جنرل اور خواتین کی نشستوں کیلئےالیکشن لڑنے والے لیگی امیدواروں کو مشروط اجازت دی تھی۔

    دونوں امیدواروں کی نامزدگی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئین کے مطابق امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ وہ جس حلقے سے انتخاب لڑے اس کے ووٹ کا اندراج  بھی اس حلقے میں ہو۔

    ن لیگ کے ظفراقبال جھگڑا خیبرپختونخوا سے اور راحیلہ مگسی ٹنڈالہ یار سے تعلق رکھتی ہیں۔

    اسلئے دونوں امیدوار اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن کیلئے اہل نہیں۔

    راحیلہ مگسی نے کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکےجانے پر ردعمل ظاہر کردیا اور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کیا ہے، راحیلہ مگسی نے نتائج کی مصدقہ نقل بھی حاصل کرلی ہے۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے اے آروائی کی بندش کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

    سندھ ہائیکورٹ نے اے آروائی کی بندش کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے اے آروائی کی بندش کا نوٹی فکیشن معطل کردیا ہے، جسٹس فیصل عرب نے اے آروائی کی بندش کی نوٹی فکیشن کی معطلی کا فیصلہ سنایا۔

    اے آر وائی نے سندھ ہائیکورٹ میں بندش کے خلاف درخواست دائر کی تھی، اے آروائی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ پیمرا کا نوٹی فکیشن قانونی ضابطوں پر پورا نہیں اترتا، پیمرا نے حکومت کی دباؤ میں آکر بندش کا فیصلہ کیا اور اے آر وائی کا مؤقف نہیں سنا گیا ۔

    جسٹس فیصل عرب نے اے آر وائی کی بندش کا نوٹیفیکنشن معطل کرتے ہوئے کیبل آپریٹر کو ہداہت کی کہ اے آر وائی کی نشریات بحال کی جائے۔

    گذشتہ روز پیمرا کے اجلاس میں اے آر وائی نیوز کا لائسنس پندرہ روز کیلئے معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔