Tag: notification

  • وفاقی وزراء ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری رو کنے کیلئے سرگرم

    وفاقی وزراء ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری رو کنے کیلئے سرگرم

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیگل برانچ نے ایم کیو ایم کے مستعفی راکین قومی اسمبلی کا نوٹیفیکیشن تیار کر لیا۔

    وفاقی وزراء استعفوں کی منظوری رو کنے کے لیئے سرگرم ہو گئے، ایم کیو ایم کے 23اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو ان کے چیمبر میں جمع کرائے تھے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین سے استعفوں کی تصدیق کا بھی الگ الگ عمل مکمل کرلیا تھا، جس کے بعد نوٹیفیکشن کے اجراء کی ہدایت جاری کر دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے 23اراکین کی نشستیں 12اگست سے ائین کے ارٹیکل 64(1) کے تحت خالی قرار دینے کا نوٹیفیکیشن لیگل برانچ نے تیار کیا۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی پر وفاقی وزراء کی جانب سے ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہ کر نے کا دباؤ بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے سپیکر نے نوٹیفیکیشن جاری کر نے کی ہدایت دے کر روک لیا۔

    بعض وفاقی وزراء نے استعفوں کی منظوری رو کنے کے لیئے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں ان وزراء کا مؤقف تھا کہ یہ استعفے منظور کیئے گئے تو حکومت پر دباو بڑھ جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزراء نے اسپیکر کو وزیراعظم کی وطن واپسی تک انتظار کر نے کا مشورہ دیا جس کے باعث استعفوں کی منظوری اور نوٹیفیکیشن کے اجراء کا عمل روک دیا گیا۔

  • بجلی کی قیمت میں 2 روپے68 پیسے فی یونٹ کمی

    بجلی کی قیمت میں 2 روپے68 پیسے فی یونٹ کمی

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپےاڑسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق  نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں دو روپےاڑسٹھ پیسے فی یونٹ کمی گئی ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی مئی کےماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ستمبرکے بل میں صارفین کوریلیف دیں گی۔

    ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی کے صارفین کوریلیف نہیں ملے گا۔کےالیکٹرک اورزرعی صارفین پر اس ریلیف کااطلاق نہیں ہوگا۔

  • کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں تین اگست سے بحال کردی جائیں گی

    کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں تین اگست سے بحال کردی جائیں گی

    کراچی : کراچی کے اسکولوں میں تین اگست سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی ، جبکہ صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکول دس اگست تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حکومت سندھ اور پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے, جس کے تحت سندھ بھر میں سیلاب سے متاثرہ اسکول دس اگست تک بند رہیں گے۔

    جبکہ کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں تین اگست سے بحال کردی جائیں گی ، اس حوالے سے نیا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے یہ اقدام اٹھایا ہے ، جبکہ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے نجی و سرکاری اسکول گیارہ اگست کو کھولے جائیں گے۔