Tag: Notingam

  • انگلینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی، پاکستان کو 169رنز سے شرمناک شکست

    انگلینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی، پاکستان کو 169رنز سے شرمناک شکست

    نا ٹنگھم : انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ پہلے چار سو چوالیس رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ پھر پاکستان کو ایک سو انہتر رنزکے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔ شاہینوں کی ون ڈے کرکٹ میں یہ سب سے بڑی شکست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 169رنز سے شکست دے کر5ایک روزہ میچز کی سیریز 3-0سے جیت لی ہے۔

    انگلینڈ کے 445 رنز کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم 42.4 اورز میں 275 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ آخر میں آنے والے محمد عامر نے 28 گیندوں پر 58 رنز بنا کر ٹیم کی عزت بچانے کی پوری کوشش کی۔

    شرجیل خان نے بھی 58 رنز ہی بنائے، سرفراز 38 اور محمد نواز34رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، ون ڈے میں بیٹنگ کیسے کرتے ھیں انگلینڈ نے بتا دیا۔

    343 کا دس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ انگلش بیٹسمینوں نے ظلم کی انتہا کر دی، پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں سمیع اسلم اور شرجیل خان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن سمیع اسلم وکٹ پر زیادہ دیر اپنے قدم جمانے میں کامیا ب نہیں ہوئے اور 8رنز پر ہی پولین لوٹ گئے۔

    شرجیل خان اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے تھے اور انہوں نے 26 گیندوں پر نصف سینچری بھی بنائی لیکن 58 رنز پر ووکس کی گیند پر کیچ آوٹ ہو ئے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے اظہر علی صرف 13 رنز ہی بنا سکے اور پولین لوٹ گئے۔

    ان کے بعد آنے والے بابر اعظم اسٹوکس کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے ،شعیب ملک بھی کچھ نہ کر سکے صرف ایک رن بنا کر واپس لوٹ گئے,محمد نواز 34 اور حسن علی 4 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    انگلینڈ کی جانب ایلکس ہیلز نے 171کی انتہائی شاندار اننگ کھیلی اور مین آف کی میچ کا اعزاز حاصل کیا جبکہ باولرز میں ووکس نے 4 ،عادل راشد نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ پلنکٹ،سٹوکس،ووڈ اور موئن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین پہنچایا۔ 445 رنزبنانا پاکستان کے بس میں نہیں تھا اورایسا ہی ہوا۔ شرمناک شکست پاکستان کامقدر بنی۔

     

  • انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ناٹنگھم : انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں پاکستان انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے پانچ روزہ ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اس موقع پر پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کا فیصلہ کرتے تاہم اس میچ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

    اظہر علی نے مزید کہا کہ دو میچوں میں شکست کے باوجود کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ہم بالنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

    پڑھیں:  انگلینڈ کے خلاف تیسرا ون ڈے، پاکستان ٹیم سیریز میں کم بیک کیلئے پرعزم

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔