Tag: NOTTINGHAM

  • برطانیہ : مختلف وارداتوں میں طالب علموں سمیت 3 افراد قتل

    برطانیہ : مختلف وارداتوں میں طالب علموں سمیت 3 افراد قتل

    ناٹنگھم : برطانیہ میں تین مختلف واداتوں میں تین افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر ناٹنگھم کے مصروف ترین علاقے سٹی سینٹر میں تین مختلف حملوں میں تین افراد قتل جبکہ چاقو سے کیے جانے والے حملوں میں تین شدیدزخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ مگڈالا روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک 31 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    برطانیہ

    اے پی کے مطابق پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ تینوں افراد کیسے مارے گئے لیکن کہا کہ پہلا حملہ صبح کے وقت ہوا جب شہر کے اندر کی سڑک پر دو افراد مردہ پائے گئے۔ ایک تیسری لاش بعد میں دوسری گلی سے ملی۔ عینی شاہدین نے تقریباً 90 منٹ بعد شہر کے مرکز میں ایک خوفناک منظر بیان کیا جب وین سڑک کے ایک کونے پر پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گئی اور پھر فرار ہو گئی۔

    قتل

    برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تینوں واقعات شہر کے مصروف ترین علاقے میں پیش آئے ہیں جہاں سے تمام بسیں گزرتی ہیں جبکہ اسکول، کالج اور کام پر جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد بھی روزانہ اس علاقے سے گزرتی ہے جس لیے ہر وقت پولیس کی بھاری نفری یہاں تعینات رہتی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے تین افراد میں سے دو ناٹنگھم یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں واقعات کا آپس میں تعلق ہو سکتا ہے، پولیس نے واقعات سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔

  • برطانیہ میں گینگ کے ہاتھوں تشدد سے زخمی مسلمان طالبہ دم توڑگئی

    برطانیہ میں گینگ کے ہاتھوں تشدد سے زخمی مسلمان طالبہ دم توڑگئی

    لندن: برطانیہ میں خواتین گینگ کے سرعام تشدد سے شدید زخمی ہونے والی مسلمان طالبہ مریم مصطفیٰ جان کی بازی ہار گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر ناٹنگھم میں میں خواتین کے ایک گینگ نے دن دیہاڑے مسلم طالبہ بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق مریم مصطفیٰ کوشاپنگ سینٹرکے باہرگینگ نے زدوکوب کیا جبکہ موقع پرموجودبس ڈرائیور نے مریم مصطفیٰ کوگینگ سے بچانےکی کوشش کی۔

    حملے کے بعد زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 3 ہفتے تک کوما میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئی، جاں بحق طالبہ مریم مصطفیٰ کا داخلہ لندن کی یونیورسٹی میں ہوچکا تھا۔

    مریم مصطفیٰ کی والدہ نے برطانوی حکام پر غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے قبل گینگ نے میری بیٹی کودھمکی دی تھی جبکہ برطانوی پولیس نے دھمکی ملنے پرکوئی کارروائی نہیں کی۔

    دوسری جانب برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد نہیں ملے کہ طالبہ پرحملہ نفرت انگیزمہم کا حصہ ہو تاہم اس واقعے کی مکمل تفتیش کررہے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔


    برطانیہ میں مسلمانوں‌ کے خلاف نفرت انگیز خط کی تقسیم


    خیال رہے کہ تین روز قبل برطانیہ میں تین اپریل کو مسلمانوں کو سزا دینے کا دن کے خط تقسیم کیے گئے تھے جس میں س میں تین اپریل کو ’پنش اے مسلم ڈے‘ یعنی مسلمانوں کو سزا دینے کا دن، کے طور پر منانے کو کہا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 12 مارچ کو پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ محمد یاسین کو بھی ایک مشکوک پارسل موصول ہوا تھا، جس کو پولیس نے قبضے میں لے لیا تھا تاہم اس پارسل سے کوئی نقصان دہ چیز برآمد نہیں ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانوی شہزادے ہیری سے منگنی کے بعد میگھن مارکل کی پہلی بار نوٹنگھم آمد

    برطانوی شہزادے ہیری سے منگنی کے بعد میگھن مارکل کی پہلی بار نوٹنگھم آمد

    لندن : برطانوی شہزادے پرنس ہیری کی اپنی منگیترمیگھن مرکلے کے ساتھ نوٹنگھم آمد پرعوام نے پرتپاک استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہزادے ہیری کی منگیتر میگھن مارکل پر قسمت مہربان ہے، برطانوی شہزادے ہیری امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے منگنی کے بعد پہلی بار نوٹنگھم آمد پر لوگوں کو جوش و خروش قابلَ دید تھا۔

    منگنی کے بعد پہلی مرتبہ جوڑے کے طور پر شہزادے اور میگھن نے عوام سے ملاقات کی ، لوگوں نے دل کھول کر میگھن مرکل کا استقبال کیا اور میگھن شہزادے ہیری کے ہمراہ عوام میں گھل مل گئیں۔

    اس دوران لوگوں نے شاہی جوڑے کو تحائف بھی دیئے۔

    پرنس ہیری اور میگھن کی موسم بہار میں شادی کی تیاریاں اور منصوبہ کی جارہی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل برطانیہ کے شہزادے اور لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری نے امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی کی تھی۔

    شاہی خاندان کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پرنس ہیری اورمیگھن مرکل کی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی شادی دوہزاراٹھارہ کے موسم بہارمیں ہوگی۔


    مزید پڑھیں :   شہزادہ ہیری کی امریکی اداکارہ میگھن مرکل سے منگنی


    تاہم اس شادی میں ملکہ برطانیہ الزبتھ شریک نہیں ہوں گی۔

    خیال رہے کہ شہزادہ ہیری کی عمر32سال ہے جبکہ ان کی منگیترامریکی اداکارہ میگھن مرکل ان سے چار سال بڑی ہیں، یہ دونوں آپس میں گہرے دوست بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ دونوں شہزادوں کی والدہ لیڈی ڈیانا بھی کسی سلطنت کی شہزادی نہ تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں انگلینڈ کو340رنز سے شکست

    دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں انگلینڈ کو340رنز سے شکست

    ناٹنگھم : جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نےانگلینڈ کو 340 رنز سےہرادیا، 47رنزکے تعاقب میں انگلش ٹیم دوسری اننگز میں صرف 133 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 335 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 205 رنز بناسکی۔

    دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے  130 رنز کی لیڈ لے کر مزید  343 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو 473 رنز کا بڑا ہدف دے دیا جو انگلینڈ کی ٹیم کیلئے بھاری ثابت ہوا،۔

    کیشو مہاراج، ورنون فلیندر اور کرس مورس نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کی دھجیاں اڑا دیں، انگلینڈ کے کھلاڑی ایک ایک کرکے پویلین لوٹتے رہے۔

    صرف ایلیسٹر کک ہی ہدف کے تعاقب میں 42 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے اور پوری ٹیم 44.2 اوورز میں صرف 133 رنز ہی بنا سکی، اس طرح انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کےدرمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

  • تیسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 445 رنز کا تاریخی ہدف دے دیا

    تیسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 445 رنز کا تاریخی ہدف دے دیا

    ناٹنگھم : انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا، پاکستانی بولر انتہائی بے بس نظر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو چارسو پینتالیس رنز کا ہدف دے دیا۔

    اس سے قبل سری لنکا نے 2006 میں نیدر لینڈ کیخلاف 443 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ نے 444رنز بنا کر یہ ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔

    cricket

    انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی باولر بری طرح فلاپ ہوئے اور انگلش باولرز نے کھل کر دھلائی کی، کسی باولر کو خالی ہاتھ نہ جانے دیا۔

    پاکستانی باؤلر سخت محنت کے باوجود بھی انگلینڈ کی صرف تین وکٹیں ہی گرانے میں کامیاب ہوئے۔

    انگلش ٹیم نے شاہینوں کو بتا دیا کہ ون ڈے میچ میں کیسے پہلے بیٹنگ کی جاتی ہے، انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

    cricket1

    پاکستانی بولر انگلش کھلاڑیوں کے آگے بے بس دکھائی دیئے ، وہاب ریاض سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے اپنے دس اوورز میں ایک سو دس رنز دیئے اورانہوں نے دو نو بالز پردو وکٹیں لیں جو کسی کام نہ آسکیں۔

    انگلینڈ کے الیکس ہیلز نے پاکستانی بولنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 122 بالز پر 171 رنز بنائے، بٹلر نے بائیس بولوں پر ففٹی بناتے ہوئے 51 بالوں پر 90 رنز بنائے۔ جبکہ جے روٹ نے 86 گیندوں پر 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    مورگن نے 27 گیندوں پر 57 رنز بنائے، اسکور کیے، جے روٹ اور مورگن ناٹ آؤٹ رہے، انگلینڈ کے اوپنر جے جے روئے صرف 15 رنز بنا سکے۔

    اس طرح انگلینڈ نے تین وکٹوں نے نقصان پر پاکستان کو جیت کیلئے اس کی ون ڈے تاریخ کا سب سے بڑا 445 رنز کا ہدف دے دیا۔