Tag: Novak Djokovic

  • نواک یوکو وچ نے پہلی مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    نواک یوکو وچ نے پہلی مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    پیرس : سربیائی ٹینس اسٹار نوواک یوکووچ نے پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ وہ دنیائے ٹینس کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنہیں بیک وقت چار گرینڈ سلیم کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کا پیرس میں سجا میلہ ختم ہوگیا، فائنل میں دو بہترین کھلاڑیوں کے درمیان معرکہ ہوا۔

    اینڈی مرے نے پہلے سیٹ چھ تین سے جیتا۔ عالمی نمبر ایک نواک یوکووچ نے ہمت نہ ہاری اور ایسا کھیل پیش کیا کہ یکے بعد دیگرے تین سیٹس جیت کر پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

    سربیائی ٹینس اسٹار کو بیک وقت چار گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنےنام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ ٹینس کی تاریخ کے آٹھویں کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے تمام گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں۔

  • نوواک جوکووچ اورسرینا ولیمزاسپورٹس ایوارڈزجیت لئے

    نوواک جوکووچ اورسرینا ولیمزاسپورٹس ایوارڈزجیت لئے

    برلن : ٹینس کےعالمی نمبر ایک سربیا کےنوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے جرمنی میں ہونے والے اسپورٹس ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔

    جرمنی کے شہر برلن میں کھیلوں کے ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ تقریب میں دنیا بھر سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامورکھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    پہلی بار جرمنی میں ہونے والے اسپورٹس ایوارڈز میں سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ فٹبال، فارمولا ون ، موٹو جی پی سمیت تمام کھیلوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیائے ٹینس کے نمبر ون پلئیر سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل دوسرے سال بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

    ویمنز کا ٹائٹل امریکہ کی سرینا ولیمز کے نام رہا۔ سرینا ولیمز ایوارڈ لینے کے لئے موجود نہیں تھیں۔ فارمولا ون ورلڈ چیمپئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن نے تین مرتبہ کے چیمپئن نکی لوڈا کو لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ پیش کیا۔ ٹیم آف دی ائیر کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کو دیا گیا۔

     

  • نوواک جوکووچ نے یوایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نوواک جوکووچ نے یوایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نیویارک: یو ایس اوپن مینز فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نےسخت مقابلے کے بعدعالمی نمبر دو راجرفیڈرر کو شکست دیدی۔

    دوسری مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والےسربئین کھلاڑی نواک جو کووچ نے راجر فیڈر کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔

    انہوں نے مقابلہ میں چھ چار، پانچ سات، چھ چار اور چھ چار سے فتح حاصل کی۔سال کا تیسرا گرینڈسلیم جیتنے والےنواک جو کووچ نے رواں سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن اوپن میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

    جبکہ فرنچ اوپن میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نواک جوکووچ نےیو ایس اوپن میں فتح حاصل کرنے کیساتھ کیریئرکا دسواں بڑا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

  • مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    فرانس : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    راجر فیڈرر شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریا کے آندریس مورر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ صفر رہا۔ اسپین کے رافیل نڈال کی بھی پیش قدمی جاری ہے۔ نڈال نے امریکہ کے جان اسپنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ سات چھ اور چار چھ سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے چھ تین سے کامیابی حاصل کرلی۔

  • میامی اوپن ٹینس: فائنل میں جوکووچ اور مرے کا ٹاکرا

    میامی اوپن ٹینس: فائنل میں جوکووچ اور مرے کا ٹاکرا

    فلوریڈا: میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے امریکہ کے جان اسنر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سرب کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں کچھ مزاحمت کا سامنا رہا لیکن دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے باآسانی حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا۔

    جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ دو رہا، فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوگا۔

    مرے نے دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو چھ چار اور چھ چار سے زیرکیا۔

  • نوواک یوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا، اینڈی مرے ناکام

    نوواک یوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا، اینڈی مرے ناکام

    میلبورن : دنیائے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی سربیا کے نوواک یوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ فائنل میں اینڈی مرے کو تین ایک سے شکست ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں کھیلے گئے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں سربیائی ٹینس اسٹار نوواک یوکووچ اور انگلش حریف اینڈی مرے کے درمیان مقابلہ ہوا جو تین گھنٹے اور انتالیس سیکنڈ تک جاری رہا ۔

    ٹرائی بریکر پوائنٹ پر یوکووچ نے پہلا سیٹ سات چھ سے جیتا، لیکن دوسرے سیٹ کا فیصلہ بھی ٹائی بریکر پر ہوا جو اینڈی مرے نے سات چھ کے فرق سے اپنے نام کیا۔

    آخری دو سیٹس یوکووچ نےچھ تین اور چھ صفر سے جیت کر پانچویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے اکاؤنٹ میں شامل کرلیا۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: جوکووچ اوراینڈی مرے کل فائنل میں ٹکرائیں گے

    آسٹریلین اوپن ٹینس: جوکووچ اوراینڈی مرے کل فائنل میں ٹکرائیں گے

    میلبورن : آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل کل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان ہوگا۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کا فاتح کون فیصلے کی گھڑی آگئی۔

    دفاعی چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔ عالمی نمبر سربیا کے نوواک جوکووچ نے واورینکا کو پانچ سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    چار سیٹ تک مقابلہ دو دو سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے میدان مارلیا۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے سے ہوگا۔

  • آسٹریلین ٹینس: جوکووچ، واورینکا اورسرینا تیسرے راؤنڈ میں

    آسٹریلین ٹینس: جوکووچ، واورینکا اورسرینا تیسرے راؤنڈ میں

    میلبورن : عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ،دفاعی چیمپئین اسٹینلاس واورینکا اورسرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبورن میں دنیاکے بہترین کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔ سیڈڈ پلئیرز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے روس کے آندرے کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    جوکووچ کی فتح کا اسکور چھ صفر، چھ ایک اور چھ چار رہا۔ ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے چوبیس سالہ رومانیہ کے ماریس کوپل کو دو گھنٹہ سولہ منٹ میں قابو کرلیا۔

    ویمنز سنگلز میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی ویرا زوواناریوا کو سات پانچ اور چھ صفر سے شکست دے دی۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: نوواک،واورینکا اورسرینااگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: نوواک،واورینکا اورسرینااگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    میلبورن :عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ، دفاعی چیمپئین اسٹینلاس واورینکا اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبورن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ٹائٹل فیورٹ سربیا کے نوواک جوکووچ نے سلووینیا کے کوالیفائیر علی جاز بیدینی کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ دو اور چھ چار رہا۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے ترکش کے خلاف جیت سے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کیا۔

    ویمنز سنگلز میں امریکہ کی سرینا ولیمز اور وکٹوریا ازرینکا نے باآسانی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

  • مبادلا ٹینس ٹورنامنٹ: فائنل جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان ہوگا

    مبادلا ٹینس ٹورنامنٹ: فائنل جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان ہوگا

    یو اے ای : مبادلا ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے اسپین کے رافیل نڈال کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    مرے کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ صفر رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا کو ستاون منٹ میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    جوکووچ نے ابتدا سے ہی غیر معمولی کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو چھ ایک اور چھ دو سے قابو کرلیا۔