Tag: November

  • مچھلی کی برآمدات میں 35.387 ملین ڈالراضافہ

    مچھلی کی برآمدات میں 35.387 ملین ڈالراضافہ

    کراچی : رواں مالی سال 2014-15ء کے پانچویں ماہ ، نومبر 2014ء ، کے دوران مچھلی کی برآمدات اور مچھلی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کی بڑی وجہ موسم سرما میں مچھلی کی بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔

    پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق نومبر 2014ء میں مچھلی کی برآمدات 35.387 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال نومبر میں 28.77 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

    مقدار کے لحاظ سے اس سال نومبر میں 15.5 میٹرک ٹن مچھلی برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال نومبر میٰں 10.42 میٹرک ٹن مچھلی برآمد ہوئی، اس سال جولائی تا نومبر کے دوران سی فوڈز کی برآمدات 148.5 ملین ڈالر تھی جو جولائی تا نومبر 2013-14 کے عرصے میں 147.5 ملین ڈالر تھی۔

    ماہرین کے مطابق پاکستانی دریائی اور سمندری مچھلی نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی پسند کی جاتی ہے اور مختلف ممالک بالخصوص مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کے لئے پاکستان مچھلی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوا ۔

  • کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا

    کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا

    کراچی : تیس نومبر کےبعدکراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کاروباری سرگرمی ریکارڈکی گئی۔مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا۔ تیس نومبرکادن پُرامن طور پرگذر جانےکےبعد کر اچی اسٹاک مارکیٹ میں پہلےکاروباری روز سرمایہ کار ایک بار پھربازارحصص میں سرگرم نظرآئے۔

    ایک موقع پرمارکیٹ میں ڈھائی سو پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی۔ سات ماہ بعد ایک روز میں بیس ارب روپےسےزائد مالیت کےشئیرزکی تجارت ہوئی۔

    تاہم تیل کی گرتی قیمتوں کےباعث تیل وگیس تلاش اور فروخت کرنےوالی کمپنیوں کےشئیرز میں فروخت کےدبائو نےتیزی کے رجحان کو محدودکردیا۔

    جبکہ سیمنٹ،فرٹیلائیزر،کیمیکل، ٹیکسٹائل اور پاورسیکٹرکی کمپنیوں کےشئیرز میں نئی خریداری کی گئی۔کاروبارکے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس ایک سو دوپوائنٹس کےاضافےسےاکتیس ہزار تین سو پوائنٹس پربند ہوا۔

  • رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

    رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

    اسلام آباد: ماہ نومبر کے چوتھے ہفتے کے دوران کم آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی میں صفر اعشاریہ پانچ نو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق اٹھائیس نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، دال ماش ،مسور کی دال ،انڈے،دہی ،باسمتی چاول اور ادرک سمیت گیارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    جبکہ ، پیاز،آلو،ٹماٹر، زندہ مرغی اور ایل پی جی سمیت چودہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق گائے کے گوشت ، اری چاول ،پٹرول ،ڈیزل ، سبزی ، گھی ، آٹا ، مٹی کےتیل ،گیس و بجلی کے نرخ اورکھلے گھی سمیت اٹھائیس اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصداضافہ

    مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصداضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءکے پانچویں ماہ (نومبر 2014ء) کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.03 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 14 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مونگ کی دال ،مسور کی دال ،چنے کی دال ،دال ماش ، زندہ مرغی ، انڈے، گندم، آٹا ،ادرک ،کیلا اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    ،آلو، گڑ ، ٹماٹر،پیاز، اری چاول ،پٹرول ،ڈیزل ،ویجی ٹیبل گھی اور ایل پی جی سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف اورسرخ مرچ ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، تازہ دودھ، دھی ،خوردنی تیل ، باسمتی چاول،بیف ،ملک پاﺅڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.45، 0.27،0.24 اور 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • افغان صدراشرف غنی کی صدر ممنون حسین اور آرمی چیف سے ملاقات

    افغان صدراشرف غنی کی صدر ممنون حسین اور آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، اشرف غنی کا کہناہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخ کو واپس موڑنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

    صدر ممنون حسین سے ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس سے قبل پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں افغان صدر نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان خطے کو اقتصادی طور پر دنیا کی بہترین معیشت کھڑی کر سکتے ہیں ، دونوں ملکوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ ا نکے باہمی تعلقات خطے پر خوشگوار اثر ڈالیں۔

    ان کا کہنا تھا دوہزار سترہ تک پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک لے جانےکا ارادہ ہے انہوںنے کہاکہ ان کے جتنے دوست پاکستان مین ہیں اتنے پوری دنیا میں نہیں،افغان صدراشرف غنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور دو طرفہ تعلقات کےحوالےسےبات چیت کی گئی، افغان صدر اشرف غنی کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، افغان صدر نے جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

  • افغان صدراشرف غنی احمدزئی کل سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

    افغان صدراشرف غنی احمدزئی کل سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

    کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی احمد زئی جمعہ کو دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے، گزشتہ ماہ اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

    افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے دی تھی اور ان کا یہ دعوت نامہ وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے ان تک پہنچایا تھا، جمعرات کو پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران افغان صدر کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے، جہاں پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بارڈر سیکورٹی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

  • جنرل راحیل شریف کی اٹلی کےہم منصب سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی اٹلی کےہم منصب سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےپاکستان کے دورے پرآئے اٹلی کےہم منصب نے ملاقات کی ہے۔

    اٹلی کے آرمی چیف نےجنرلز ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کی گیا۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کثیر النوعیت چیلجنز سے نبرد آزما ہے،اطالوی آرمی چیف نےکہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کےلیے مثبت کردار ادا کررہےہیں۔

  • خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    روالپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل کے ایک روزہ دورے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر آرمی چیف نےافغان صدر اشرف غنی کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیرحنیف عتمر،وزیردفاع بسم اللہ محمد،افغان آرمی چیف جنرل شیرمحمد کریمی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں آرمی چیف نے افغانستان کی ایک انفٹری بریگیڈ کی تربیت اورآلات کی فراہمی کی بھی پیشکش کی۔

     افغان انتخابات کوباہمی تعلقات میں تاریخی اہمیت کاحامل قراردیاانھوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کے ایک نئے باب کاآغازہوگا، آرمی چیف کاکہناتھا کہ ایک پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اورخطے میں سکیورٹی کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے اپنے مشترکہ دشمن دہشتگردی کاخاتمہ یقینی بنانا ہوگا۔

  • آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    کابل: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج افغانستان کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔

    دورے کے موقع پرجنرل راحیل شریف کی نو منتخب افغان صدر اشرف غنی ،،افغان سی ای او عبداللہ عبداللہ ، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ اس دوران پاک افغان دفاعی تعلقات اور تعاون سمیت پاک افغان بارڈر کی تازہ ترین صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری تعاون پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

    آرمی چیف افغانستان میں روپوش دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور دیگر کے خلاف کارروائی سمیت افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملوں کامعاملہ بھی اٹھا رہےہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمعرات کو کابل روانہ ہوں گے۔

    پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کل ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل جائی گے، جہاں وہ اعلی افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افغانستان کے صدر اشرف غنی کے علاوہ ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملیں گے، جنرل راحیل افغان وزیر دفاع اورقومی سلامتی کے مشیر سمیت اعلی فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔