نوشہرہ : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں فائرنگ سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں تحصیل پبی کے علاقے کندی تازہ دین میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور2 خواتین شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل رواں سال جنوری میں صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک گھر کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
نوشہرہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سیاست اور شرافت کپتان کے قریب سے نہیں گزری، عمران خان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہوگئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسفند یار ولی نے کہا کہ پہلی بار پارٹی ممبران خود کہہ رہے ہیں فلاں کرپشن میں ملوث ہے، پارٹی ممبران کے انکشافات کے باوجود نیب خاموش ہے۔
سربراہ اے این پی نے کہا کہ پہلے گھوڑے بکتے تھے اس مرتبہ پورے اصطبل بکے ہیں، سینیٹ الیکشن تو ہوگئے پر عام انتخابات شفاف ہونے چاہئیں، کے پی ہمارے کسی رکن کے خلاف نیب تحقیقات نہیں ہورہیں، شفاف الیکشن ہوئے تو کے پی میں اے این پی حکومت بنائے گی۔
اسفند یار ولی نے کہا کہ کپتان کے سیاست میں آنے سے شرافت ختم ہوگئی ہے، عمران خان، نواز شریف، زرداری کو ایک ہی سکے کے دو رخ کہتے تھے، لیڈر آف اپوزیشن کے لئے یہ خود دوسرے کے پاس گئے کہ ہمیں ووٹ دو۔
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کرے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوجائیں، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے، کوئی غلط فہمی ہے تو دونوں برادر ممالک بیٹھ کر معاملات حل کریں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
نوشہرو: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لیں گے، حکمران یہاں سے مال کما کر باہر کی تجوریاں بھررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں عدالتوں میں انصاف نہیں، انہوں نے اپنے دور میں عدالتی نظام پر توجہ کیوں نہیں دی۔
سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان خریدے جارہے ہیں ایسے سینیٹ الیکشن سے اسمگلرز اور ڈرگ مافیا ہی منتخب ہوسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہے، غربت اور بیروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے بھارتی فوج کی جانب سے اسکول وین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی بزدلی کے باعث مودی سرحد پر اسکول کے بچوں کو نشانہ بنارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم کو فعال کررہے ہیں اور آئندہ خیبرپختونخوا میں اسلامی حکومت بنے گی۔
نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ذاتی دشمنی نہیں، نواز شریف کرپٹ نہ ہوتے تو ان سے اچھی دوستی ہوتی، میرا خواب ہے کہ پاکستانی اسلامی فلاحی ریاست بنے لیکن اس کی راہ میں نواز شریف رکاوٹ ہیں، جب تک نواز شریف جیسے سیاست دان موجود ہیں ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
یہ بات انہوں نے خیبر پختون خوا کے شہر نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے میں رہنماؤں جہانگیر ترین، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی خطاب کیا۔
عمران خان نے کہا کہ جس انسان کا خواب بڑا ہوتا ہے وہ بڑے کام کرتا ہے،میرا خواب تھا پاکستان کو کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن بناؤں اور بنایا،ایسا اسپتال چاہتا تھا جہاں کسی کو فکر نہ ہو کہ اس کے پاس پیسے نہیں اور میرا خواب تھا پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بنے۔
نواز شریف جیسے سیاستدان کے ہوتے ہوئے یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا
انہوں نے کہا کہ اقبال اور قائدا عظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد کررہا ہوں،میری جدوجہد وزیراعظم بننے کے لیے نہیں اور نواز شریف سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں، جب تک نواز شریف جیسے سیاستدان موجود ہیں یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین جیسا تب بنے گا جب ملک سے کرپشن ختم ہوگی،میرا خواب ہے پاکستان میں ایسا دن آئے جب زکوة لینے والا کوئی نہ ملےلیکن نواز شریف میرے خواب کی تعبیر میں رکاوٹ ہے۔
عمران کا کہنا تھا کہ ایسا ملک چاہتے ہیں کہ ہمارے پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہو،کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے،سن لو پاکستانیو! بھیک مانگنے والوں کی عزت نہیں ہوتی،ملک سے پیسہ چوری ہو کر باہر جاتا ہے، قوم کو قرضے لینے پڑتے ہیں، 10 ارب کی پاکستان میں روز منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر کرپٹ نہ ہوتے تو ان سے اچھی دوستی ہوتی،جب تک زندہ ہوں کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھوں گا،جو صادق اور امین نہ ہو وہ ملک کا سربراہ نہیں ہوسکتا،مغربی ممالک میں معمولی سے جھوٹ پر بھی استعفیٰ لیا جاتا ہے۔
نواز شریف آکر دیکھیں جلسہ ہے یا جلسی؟ شیخ رشید
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا کہ نواز شریف آکر دیکھیں یہ جلسی ہے یا جلسہ؟نواز شریف صاحب آپ کے ہاں جلسیاں ہوتی ہیں یہاں تو جلسے ہیں، نواز شریف ہم تو جلسہ کرتے ہیں وہ دھرنا بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نوشہرہ میں اعلان کرتا ہوں کہ آپ جارہے ہو اور ہم آرہے ہیں، عمران خان آرہا ہے۔
عمران خان اور نواز شریف کا چہرہ دیکھ لیں کیس کا فیصلہ سمجھ میں آجائے گا
پاناما کیس پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ہم قبول کریں گے، عمران خان اور نواز شریف کا چہرہ دیکھ لیں کیس کا فیصلہ سمجھ میں آجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 92 ممالک میں 6 ہزار لوگوں پر پاناما لیکس کا کیس چل رہا ہے۔
ساٹھ دن مکمل ہوتے ہی نواز شریف چلے جائیں گے، جہانگیر ترین
پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ 21 سال کے طویل سفر کے بعد عمران خان کو کامیابی ملی، عمران خان کا پیغام لوگوں کے دلوں تک پہنچ گیا ہے، ملک اس وقت بنےگا جب لوٹ مار اور کرپشن ختم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آئے گی اور ہم اس کی نگرانی کریں گے، 60 دن مکمل ہوں گے تو نواز شریف چلے جائیں گے، 60 دن بعد گو نواز گو ہوگا۔
تحریک انصاف سندھ اور بلوچستان میں داخل ہورہی ہے، شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ اور بلوچستان میں داخل ہورہی ہے،خیبر پختونخوا حکومت کو ترقیاتی منصوبوں پر مبارک باد دیتا ہوں،خیبر پختونخوا میں تعلیم اور پولیس کا نظام مثالی ہے، قوم پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے لڑ رہی ہے،قریشی
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے وکیل کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس وکیل نے بیرون ملک پاکستانیوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا، بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے لڑ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گو نواز گو آج ملک کی باشعور جماعتوں کا بھی نعرہ بن چکا ہے، وکلا بھی نواز شریف کے جانے کے اشارے دے رہے ہیں، وکلا، دانش وروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھ چلیں۔
نوشہرہ : پولیس سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا جبکہ اوکاڑہ میں پولیس سے مزاحمت میں اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران پولیس سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر یونس مارا گیا اور اسکے تین ساتھی فرار ہوگئے۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، دو کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیرنگ، چھ بیٹریاں اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں اشتہاری ملزم اعجازعرف ججی ہلاک ہوگیا، اس دوران دو ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔