Tag: NSA

  • امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے عوام کی نگرانی کا پروگرام بند کردیا

    امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے عوام کی نگرانی کا پروگرام بند کردیا

    واشنگٹن : امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے پر عوام کی نگرانی کا پروگرام بوجھ بن گیا، نیشنل سیکورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کا عوام کی نگرانی کا پروگرام اب کسی کام کا نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے عوام کی نگرانی کے لیے بنایا گیا پروگرام این ایس اے کےلیے چلانا مشکل ہوگیا، جس کے باعث خفیہ ایجنسی نے مذکورہ پروگرام کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ این ایس اے نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد امریکی شہریوں کی نگرانی شروع کی تھی۔ جس کے لیے این ایس اے نے یومیہ اربوں فون کالز ریکارڈ کرنا شروع کیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر ان اقدامات کا مقصد دہشت گردوں کے رابطہ کاروں کا پتا چلانا تھا، تاہم 2013 میں سابق انٹیلی جنس کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن نے این ایس اے کے پروگرام کی تفصیلات لیک کر دیں۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایڈورڈ سنوڈن کے پروگرام کی تفصیلات لیک کرنے کے بعد کانگرس نے 2015 میں یو ایس اے فریڈم ایکٹ پاس کیا۔ جس کے بعد اس پروگرام کا دائرہ کافی کم کر دیا گیا اور فون کا محدود ریکارڈ فون کمپنیوں کو رکھنے کا کہا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس سال کے شروع میں ریپبلیکن کانگرس کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر لیوک مرے نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ این ایس اے نے تیکنیکی اور دوسری وجوہات کی بنا پر پچھلے 6 ماہ سے اس نظام کو استعمال نہیں کیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینئر انٹیلی جنس حکام سمجھتے ہیں کہ این ایس اے کے نگرانی کے نظام کی اہمیت بہت محدود ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب یہ ٹرمپ انتظامیہ پر ہے کہ وہ اس پروگرام کی تجدید کرتے ہیں یاختم کرتے ہیں۔

  • امریکا میں سیکیورٹی ایجنسی کے دفتر کے باہر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

    امریکا میں سیکیورٹی ایجنسی کے دفتر کے باہر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

    واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے دفتر کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ باقاعدگی منصوبہ بندی سے کیا گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی جانب بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    امریکا میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق

    پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری کاروائی کی گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام کو مکمل طور کر کلیئر کرالیا گیا ہے، اب خطرے کی کوئی بات نہیں، حالات قابو میں ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کی جن کے ہمرا این ایس اے (نیشنل سیکیورٹی ایجنسی) کا عملہ بھی موجود تھا۔

    امریکا سمیت مختلف ممالک میں تاوان کے لیے سائبر حملہ

    خیال رہے اس سے قبل سنہ 2015 مارچ میں کار سوار دو مشتبہ افراد نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے مرکزی دروازے سے دفتر میں گھسنے کی زبردستی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک مشتبہ شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

     2015 میں رونما ہونے والے واقعے میں ملزمان نشے میں دھت ہے۔ البتہ آج پیش آنے والے حملے میں منصوبہ بندی کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈونلڈٹرمپ نےانٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دےدی

    ڈونلڈٹرمپ نےانٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دےدی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے انٹرنیٹ سرویلنس بل پر دستخط کردیے جس کے تحت اب نیشنل سیکورٹی ایجنسی کو وارنٹ کے بغیرجاسوسی کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی، پروگرام کے تحت بیرون ملک غیرملکیوں اور امریکیوں سے معلومات حاصل کی جاتی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ سرویلنس بل پردستخط کردیے ہیں، بل کے تحت بیرون ملک انٹیلیجنس معلومات جمع کرنے کا اختیار 6 سال کے لیے ہوگا۔

    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ ان کے لیے امریکی عوام کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے انٹرنیٹ سرویلنس بل کی منظوری دی تھی۔


    دنیا کی نامور ویب سائٹس پرسائبر حملہ


    یاد رہے کہ گزشتہ برس 22 اکتوبرکو امریکہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی پر بڑے سائبر حملے کے باعث ٹویٹر، اسپوٹی فائی اور ایمازون سمیت کئی معروف ویب سائٹس کو سروس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک بھارت سیکرٹری خارجہ اورقومی سلامتی کے مشیران کی اعلیٰ سطحی ملاقات

    پاک بھارت سیکرٹری خارجہ اورقومی سلامتی کے مشیران کی اعلیٰ سطحی ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیروں نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ملاقات کی ہے۔

    دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہ مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں لائن آف کنٹرول، دہشت گردی اورکشمیر سمیت خطے میں سیکیورٹی سمیت تمام امورپربات چیت کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان گفتگو میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    کہا جارہاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ اعلیٰ سطح ملاقات وزیراعظم نواز شریف اوران کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی پیرس میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے درمیان ہونے والی ذیلی ملاقات کا نتیجہ ہے۔

  • امریکی رازافشا کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن ٹویٹرپرآگئے

    امریکی رازافشا کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن ٹویٹرپرآگئے

    واشنگٹن: امریکہ کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کرنے والے سابق نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے ٹویٹرپراپنا اکاوٗنٹ بنالیا ہے، اسنورڈن اس وقت روس میں پناہ گزین ہیں۔

    ٹویٹر پر اکاوئنٹ بناتے ہی اسنوڈن کے فالوورز کی تعداد تین لاکھ کے قریب پہنچ چکے ہیں جبکہ وہ صرف اپنی سابقہ تنظیم این ایس اے کو فالو کررہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے پہلے ٹویٹ میں کہا کہ ’’کیا آپ مجھے سن سکتے ہیں‘‘ْ۔


    انہوں نے اپنی ٹویٹرپروفائل میں لکھا ہےکہ وہ پہلے حکومت کے لئے کام کرتے تھے پر اب عوام کےلئے کام کررہے ہیں‘‘۔

    اسنوڈن کے حامی انہیں ایک ایسا باخبر شخص سمجھتے ہیں جو کہ انتہائی بے باک انداز میں حکومت کے راز فاش کرتے ہیں جب کہ امریکی حکومت ان پرانٹلی جنس انفارمیشن لیک کرنے کے جرم میں مقدمہ چلانا چاہتی ہے۔

    ایڈورڈ اسنوڈن نے مئی 2013 میں امریکہ سے رختِ سفر باندھا تھا اور جون سے 2013 سے وہ روس میں جلا وطنی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

  • امریکی فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

    امریکی فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش ناکام، حملہ آور ہلاک

    میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے محافظوں نے فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک حملہ آور کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا۔

    امریکی ریاست میری لینڈ میں دو مسلح افراد نےعورتوں کا روپ دھار کر نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈز کی  فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔

    فائرنگ کے تبادلے میں این ایس اے کا ایک محافظ بھی زخمی ہوا ۔

    امریکی حکام نے حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی، این ایس اے کے اعلیٰ حکام نے صدراوباما کو واقعہ کی تفصیلی سے آگاہ کردیا ہے۔

  • چین نے امریکہ بھرکے کمپیوٹرز بند کرنے کی طاقت حاصل کرلی

    چین نے امریکہ بھرکے کمپیوٹرز بند کرنے کی طاقت حاصل کرلی

    واشنگٹن: امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر ایڈمرل مائیک روجرز نے خبردار کیا ہے کہ چین سمیت چند ممالک اور گروہوں نے امریکہ کی توانائی کی تنصیبات، فضائی ادارےاور کاروباری مراکز کے کمپیوٹرز پر سائبر حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

    ایوانِ نمائندگان میں سائبر خطرات کو دیکھنے والی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے مائیک کا کہنا تھا کہ ممکنہ حملہ آوراس قابل ہوچکے ہیں کہ امریکی سسٹم میں دخل اندازی کرسکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے خلاف اس صلاحیت کا استعمال کسی ملک کی طرف سے بھی ہوسکتا ہے اور کسی سائبر دہشت گرد گروہ کی جانب سے بھی ، اور اس ممکنہ حملے کے نتیجے میں عارضی طور پر امریکہ کا تمام نظام مفلوج ہوسکتا ہے۔

    روجر کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو ممکنہ طورپرامریکہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں ان میں سرِ فہرست چین ہے جب کہ دیگر ممالک بھی یہ صلاحیت رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے عائد کردہ الزام کے جواب میں چینی وزارتِ داخلہ کے ترجمان ہانگ لائی کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی جانب سے سائبر ہیکنگ جرم ہے اور چین خود سائبر حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے جن میں سے اکثرو بیشتر کا امریکہ ہوتا ہے۔