Tag: ntdc-lines-trip

  • کراچی کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی

    کراچی کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی بحال کردی گئی ہے اس حوالے سے ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی۔

    ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے اپنے ایک جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہر کراچی کو این ٹی ڈی سی کی جانب سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو معمول کے مطابق بجلی کی ترسیل بھی جاری ہے، جامشورو این کے آئی ٹرانسمیشن لائن 2 بج کر 10 منٹ پر بحال کی گئی تھی۔

    نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کو 2 ٹرانسمیشن لائنز کے ذریعے بجلی کی ترسیل جاری ہے، طوفان کی وجہ سے جامشورو این کے آئی ٹرانسمیشن لائن کے انسولیٹرز متاثر ہوئے۔

    واضح رہے کہ آج صبح شہر قائد میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، جن علاقوں میں بجلی کی بندش کا سامنا رہا ان میں نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، بفر زون، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد شامل تھے۔

    اس کے علاوہ ملیر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں بھی ہائی ٹیشن لائن ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

    کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے 18 گرڈ اسٹیشن جب کہ کے الیکٹرک کے 621 فیڈرز بھی بند ہوئے۔

    اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی سے کنکشن میں خلل پیش آیا ہے، کراچی میں محدود پیمانے پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

  • ملک میں بجلی کابریک ڈاؤن، 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی

    ملک میں بجلی کابریک ڈاؤن، 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی

    اسلام آباد : ملک میں بجلی کابریک ڈاؤن کے باعث 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی،صورتحال کے باعث عارضی طور پر ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی، جس سے چشمہ پاور پلانٹ سے بارہ سو ، آرایل این جی پلانٹس سے چھتیس سو میگا واٹ بجلی نکل گئی۔

    پانی کی کمی کےباعث پن بجلی کی پیداوارمیں بھی کمی ہے، بندپاور پلانٹس میں چشمہ نیوکلیئرپاورپلانٹ ون،ٹو،تھری اورفور شامل ہیں، صورتحال کےباعث عارضی طورپرملک میں لوڈشیڈنگ بڑھنےکاامکان ہے۔

    پاور ڈویژن کے مطابق حویلی بہادر شاہ،بھکیکھی پاورپلانٹ اوربلوکی پاورپلانٹ بندہیں جبکہ تین ایل این جی پاورپلانٹس بھی ٹیسٹنگ کی وجہ سے بندہیں۔

    پاورڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم پاورپلانٹ بھی تاحال ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے، چشمہ ون اور چشمہ ٹو کی شام تک بحالی کی توقع ہے جبکہ چشمہ تھری اورچشمہ فور کی بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چند گھنٹے عارضی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی، لوڈ شیڈنگ کا تناسب نقصانات کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا، صارفین سے اس عارضی دورانیے میں تعاون اور بجلی کے استعمال میں کمی لانے کی اپیل کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔