Tag: nuclear agreement

  • امریکا نے معاہدہ ختم کیا تو ایران بھی پاسداری نہیں کرے گا، جواد ظریف

    امریکا نے معاہدہ ختم کیا تو ایران بھی پاسداری نہیں کرے گا، جواد ظریف

    تہران : ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکا کو خبرادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے کو منسوخ کیا تو ایران بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا.

     

    تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امریکا خود جوہری معاہدے کہ مسلسل خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ دوسرے ممالک کو ایران میں کاروبار اور سرمایہ کاری سر روکے۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کے ختم ہونے کے بعد تہران دوبارہ ایٹمی منصوبوں کے حوالے عالمی طاقتوں کے ساتھ سنہ 2015 میں ہونے والے معاہدے پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسرائیل کی جانب سے ایران پرایٹمی ہتھیار بنانے کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی تھی اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ پرانے الزامات کی تکرار ہے جن سے اقوام متحدہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی کا ادارہ پہلے ہی نمٹ چکا ہے۔

    واضح رہے کہ جواد ظریف کا یہ مؤقف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر باقی رہنے یا منسوخ کرنے کے فیصلے سے ایک دن قبل سامنے آیا ہے۔


    ایران نےایٹمی ہتھیاربنانےکےحوالےسےاسرائیلی دعوے کی تردید کردی


    ایرانی حکومت اور عوام اپنی سیکیورٹی کسی بھی عالمی طاقت کو ٹھیکے پر نہیں دے گا، کیوں ہم معاہدے پر نیک نیتی سے عمل پیرا ہیں۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ ایرانی جوہری معاہدے میں ایران کے بیلسٹک میزائل کے حوالے ترمیم نہیں کی گئی تو امریکا معاہدے کو ختم کردے گا۔ جبکہ ایران نے بیلسٹک میزائل کودفاعی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا کہہ چکا ہے۔

    دوسری جانب جمعرات کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر برائے امور خارجہ نے امریکا اور عالمی طاقتوں کو متنبے کیا ہے کہ اگر امریکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا۔


    ایران کے ساتھ طے ہونے والے جوہری معاہدے پر قائم ہیں، انجیلا میرکل


    ایران کے حکومت عہدیداران اور سپرہم لیڈر کی جانب سے جوہری معاہدے کے حوالے سے دیئے گئے بیانات پر تاحال امریکی انتظامیہ نے کوئی رد عمل نہیں دکھایا ہے۔

    خیال رہے کہ ایران کے ساتھ طے ہونے ایٹمی معاہدے یورپی شراکت دار فرانس، جرمنی اور برطانیہ امریکی صدر کو جوہری معاہدے کی منسوخی سے متعدد مرتبہ باز رہنے کا کہہ چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نئی امریکی پابندیاں: ایران جوہری معاہدہ ختم کرسکتا ہے‘ حسن روحانی

    نئی امریکی پابندیاں: ایران جوہری معاہدہ ختم کرسکتا ہے‘ حسن روحانی

    تہران : ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ایران جوہری معاہدہ ختم کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ایران کے صدرحسن روحانی نے پارلیمنٹ میں کیے جانے والے خطاب میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دکھایا ہے کہ وہ نا قابل بھروسہ ہیں نہ صرف ایران کے لیے بلکہ امریکی اتحادیوں کے لیے بھی۔

    حسن روحانی نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں امریکہ نے جوہری معاہدے کے حوالے سے کیے جانے والے وعدوں کے ساتھ ساتھ متعدد عالمی معاہدوں کو بھی نظر انداز کیا۔

    ایرانی صدر نے امریکہ کی جانب سے پیرس موسمی تبدیلی معاہدے اور بین الاقوامی تجارتی معاہدے سے خود کو علیحدہ کرنے کی نشاندہی بھی کی۔


    ایران کےساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کرنا ٹرمپ کی سیاسی خودکشی ہو گی‘ حسن روحانی


    حسن روحانی نےکہا کہ ایران 2015 کے معاہدے کے حوالے سے بات کرنا چاہتا ہے، جس کے تحت وہ خود پر موجود متعدد بین الاقوامی پابندیاں ختم کرانے کا خواہاں ہے۔

    ایرانی صدر نے کہا کہ وہ جو دھمکی کی زبان اور پابندیوں کی جانب واپس لوٹنا چاہتے ہیں، وہ اپنے ماضی میں رہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ایرانی پارلیمنٹ نے امریکہ کی نئی پابندیوں کے جواب میں ملک کے میزائل پروگرام اور پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنز کے لیے 50 کروڑ ڈالر فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔