Tag: nuclear program

  • ایران نےخفیہ طورپرایٹمی ہتھیاربنانےکی کوشش کی تھی‘ اسرائیلی وزیراعظم

    ایران نےخفیہ طورپرایٹمی ہتھیاربنانےکی کوشش کی تھی‘ اسرائیلی وزیراعظم

    یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کا یہ کہنا کہ وہ ایٹم بم نہیں بنا رہا تھا، سفید جھوٹ تھا، ایران نے خفیہ طورپرایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی مبینہ ایٹمی فائلوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ہزاروں ایسی دستاویزات حاسل کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے دنیا کو یہ کہہ کر دھوکہ دیا کہ اس نے کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ 55 ہزار صفحات اور 153 سی ڈیز پرمشتمل یہ دستاویزات ایران کے ایٹمی اسلحے کے پروگرام سے متعلق ہیں جس کا خفیہ نام پروجیکٹ ’آماد‘ تھا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد پانچ ایٹم بم تیار کرنا تھا، انہوں نے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ ایران کا یہ کہنا ہے کہ وہ ایٹم بم نہیں بنا رہا تھا، سفید جھوٹ تھا۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کے اہم اجزا پرکام کیا تھا جن میں ان کا ڈیزائن اور ایٹمی تجربے کی تیاری شامل ہیں اور ایران نے ایٹمی تجربے کے لیے پانچ مختلف مقامات پرغور کیا تھا۔

    اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ فائلیں امریکہ کے ساتھ شیئرکردی گئی ہیں اور انہیں ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای کے بھی حوالے کیا جائے گا۔


    امریکی صدر کی جوہری پروگرام پر ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 24 اپریل کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام پھر سے شروع کرنے پر ایران کو اتنے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جتنے اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ایران کا جوہری پروگرام داعش سے زیادہ خطرناک ہے،اسرائیلی وزیرِاعظم

    ایران کا جوہری پروگرام داعش سے زیادہ خطرناک ہے،اسرائیلی وزیرِاعظم

    نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نےایران کے جوہری پروگرام کو بین الاقوامی برادری کے لئے داعش سے زیادہ خطرناک قراردیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بین الاقوامی برادری کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام عراق وشام اورداعش سے زیادہ خطرناک ہےاوربین الاقوامی برادری ایران سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلےفوری طورپربین الاقوامی برادری ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل، امریکا سمیت مغربی ممالک ایران کے جوہری پروگرام کوعالمی امن کے لئے خطرہ قرار دتیے رہے ہیں جبکہ ایران کا اس سلسلے میں واضح مؤقف ہے کہ اسکا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لئے ہے اور پرامن پروگرام کے تحت جوہری توانائی کا حصول ایرانی عوام کا حق ہے۔