Tag: nuclear tests

  • شمالی کوریا کا میزائل تجربات روکنے کا اعلان بڑی خبر ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    شمالی کوریا کا میزائل تجربات روکنے کا اعلان بڑی خبر ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے جوہری اور میزائل تجربات روکنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اورمیزائل تجربات بند کرنے کے اعلان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ شمالی کوریا اور دنیا کے لیے ایک بہت اچھی خبر ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے میزائل تجربات بند کرنے کا اعلان بڑی پیش رفت ہے جس کے بعد کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کے لیے ماحول خوشگوار ہوگیا ہے۔

    شمالی کوریا کا جوہری اورمیزائل تجربات روکنےکا اعلان

    خیال رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے میزائل تجربات کو فوری طور پربند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد معاشی ترقی کا حصول اور شمالی کوریا میں امن لانا ہے۔

    شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کم جونگ ان آئندہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے بھی ملاقات کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا مکمل جوہری تخفیف کے لیے تیار ہے. ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور کم جونگ ان کی ملاقات کی کامیابی کے لیے تخلیقی حل کی ضرورت ہے۔

    کم جونگ ان سے ملاقات ایک بڑی کامیابی ہوگی‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہے کہ دو روز قبل فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان سے ملاقات کامیاب ثابت ہوگی لیکن اگرایسا نہیں ہوا تو وہ بات چیت ادھوری چھوڑ کرچلیں جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شمالی کوریا کا جوہری اورمیزائل تجربات روکنےکا اعلان

    شمالی کوریا کا جوہری اورمیزائل تجربات روکنےکا اعلان

    پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جوہری اور بین البراعظمی میزائل تجربات کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے میزائل تجربات کو فوری طور پربند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد معاشی ترقی کا حصول اور شمالی کوریا میں امن لانا ہے۔

    شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق کم جونگ ان آئندہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے بھی ملاقات کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان سے ملاقات کامیاب ثابت ہوگی لیکن اگرایسا نہیں ہوا تو وہ بات چیت ادھوری چھوڑ کرچلیں جائیں گے۔

    سی آئی اے ڈائریکٹر کی شمالی کوریا کے سربراہ سے خفیہ ملاقات

    یاد رہے کہ تین روز قبل سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے پیانگ یانگ میں ملاقات کی تھی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈائریکٹر سی آئی اے اور شمالی کوریا کے رہنما کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور کم جونگ ان کے ملاقات خوشگوار رہی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان سےملاقات پر رضامندی ظاہرکردی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 9 مارچ کو وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کا دعوت نامہ بھیجا تھا جسے امریکی صدر نے قبول کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میکسیکو نے شمالی کوریا کے سفیر کو  ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

    میکسیکو نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

    میکسیکو : میکسیکو نے شمالی کوریا کے سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو نے شمالی کوریا کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے باہتر گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

    میکسیکو حکومت کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سفیر کم ہانگ گل کی ملک بدری کا فیصلہ شمالی کوریا کی جانب سے کیمیائی تجربے پر احتجاجاً کیا گیا ہے۔

    حکومتی بیان میں کہا گیا ہے میکسیکو شمالی کوریا کے اقدام کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے اور اسے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔

    واضح رہے چند روز قبل شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جس کے بعد شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔


    مزید پڑھیں : شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ


    شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کے بعد جزیرہ نما کوریا کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی برادری نے شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کی مذمت کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔