Tag: Nuclear weapon

  • ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے قابل نہیں رہا، امریکی نائب صدر کا دعویٰ

    ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے قابل نہیں رہا، امریکی نائب صدر کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران اب جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں رہا ہے۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا نے حملہ کرکے ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ کردیں، ایران اب اپنے پاس موجود آلات کے ساتھ جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہے۔

    امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ اگر ایران نے دوبارہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کیا جائیگا۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران اور اسرائیل  نے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے اور اگلے 6 گھنٹوں میں حملے بند کردیے جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمٰن آل ثانی نے ایرانی قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد تہران کی جانب سے امریکا کی جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی حاصل کر لی۔

    اس رابطے سے قبل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے امیر کو ٹیلی فون کیا اور انہیں بتایاکہ اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو چکا ہے اور انہوں نے تہران کو قائل کرنے کے لیے دوحہ سے مدد طلب کی تھی۔

  • ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

    ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

    واشنگٹن: امریکی نیشنل انٹیلی جنس سربراہ کے بعد آئی اے ای اے کے سربراہ نے بھی ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی تردید کردی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا اور اے ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے تاہم 60 فیصد یورینیم افزودہ کرنے پر شبہات تھے، لیکن ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

    ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ایران درحقیقت ’’خفیہ‘‘ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس کے بعد 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔

    لیکن امریکا کی قومی سلامتی کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ نے مارچ 2025 میں کہا تھا کہ اُن کی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا بلکہ آیت اللہ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کی اجازت ہی نہیں دی۔

    لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر تلسی گبارڈ کا کلیئرنس نوٹ مسترد کردیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ تلسی گبارڈ نے کیا کہا تھا، ان کے خیال میں ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا۔

  • جوہری معاہدے سے دست برداری کے بعد امریکی اعلیٰ عہدیدار روس پہنچ گئے

    جوہری معاہدے سے دست برداری کے بعد امریکی اعلیٰ عہدیدار روس پہنچ گئے

    واشنگٹن: امریکا کی جانب سے روس سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جان بولٹن کا یہ دورہ روس اہم قرار دیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیبر جان بولٹن اپنے اس دورے میں جوہری ہتھاروں سے متعلق گفتگو کریں گے۔

    وہ روس کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کے مستقبل کے لیے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دوسری جانب ماسکو حکومت نے اس امریکی اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

    امریکا کا روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے تاریخی معاہدے کو ختم کر رہا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ روس نے 1987 کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

    واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے 2007ء میں اعلان کیا تھا کہ یہ معاہدہ اب روسی مفادات میں نہیں ہے۔

    روس کی جانب سے یہ اعلان امریکا کے 2002ء اینٹی بیلسٹک میزائل معاہدے سے نکل جانے کے بعد سامنے آیا تھا۔

  • شام میں کیمیائی ہتھیار کا استعمال سنجیدہ نوعیت کا جرم ہے، سلامتی کونسل نوٹس لے: اقوام متحدہ

    شام میں کیمیائی ہتھیار کا استعمال سنجیدہ نوعیت کا جرم ہے، سلامتی کونسل نوٹس لے: اقوام متحدہ

    نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار کا استعمال سنجیدہ نوعیت کا ایک جرم ہے، سلامتی کونسل اس کے سدباب کے لیے موثر اقدامات کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا، اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے شام میں کیمائی ہتھیاروں کے استعمال کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

    انہوں نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شامی فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے الزامات انتہائی خوف ناک ہیں، سلامتی کونسل سنجیدہ نوعیت کے ان جرائم کے سدباب کے لیے موثر حکمت علمی تیار کرے۔

    داعش کی کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کی فیکٹری تباہ ہوگئی ،برطانوی اخبار

    خیال رہے کہ انتونیو گوٹیرش کی جانب سے سلامتی کونسل سے یہ اپیل اس وقت سامنے آئی جب سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے گذشتہ دنوں کیمیائی ہتھیاروں کی تخفیف کی عالمی تنظیم ’او پی سی ڈبلو‘ کے سربراہ ’احمت اومچو سے ملاقات کی، یہ تنظیم 2014 سے اب تک شام میں زہریلی گیس سے کیے جانے والے 70 سے زائد حملوں کی تفتیش کر رہی ہے۔

    دوسری جانب ’او پی سی ڈبلو‘ کے سربراہ احمت اومچو نے کہا ہے کہ شامی حکومت گذشتہ طویل عرصے سے محصور علاقے غوطہ میں قبضے کے لیے بڑی عسکری کارروائیوں میں مصروف ہے، جبکہ شام میں ایسے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات ہیں۔

    داعش نے کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنا شروع کردیے، دوسو افراد متاثر

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومتی فورسز کی پیش قدمی کے دوران چند دیہات پر زہریلی گیس کلورین کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔