Tag: Number of casualties

  • ترکیہ زلزلے میں کتنے افراد لقمہ اجل بنے؟ تفصیلات جاری

    ترکیہ زلزلے میں کتنے افراد لقمہ اجل بنے؟ تفصیلات جاری

    استنبول : ترکیہ میں رواں ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد گھروں کی تعمیر نو کا کام جاری ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کا بھی سرکاری سطح پر اعلان کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے بتایا ہے کہ قاہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلوں میں 47 ہزار 932 افراد ہلاک ہوئے اور ان میں سے 6 ہزار 265 غیرملکی تھے۔

    یہ بات سلیمان سویلو نے کل ملاتیا ڈیزاسٹر کوآرڈینیشن سینٹر میں اجلاس کے بعد میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اس وقت 47ہزار 932 افراد کی موت کا اندراج کیا گیا ہے۔

    ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے6 ہزار 265 غیرملکی شہری ہیں جن کا تعلق شام سمیت دیگر ممالک سے ہے۔ اس وقت 1619 افراد، جن کے ڈی این اے اور انگلیوں کے نشانات لیے گئے ہیں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ میں دو ماہ بعد انتخابات ہونے ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان نے وعدہ کیا ہے کہ ہم زلزلے کے نتیجے میں تباہ یا ناقابل استعمال ہوجانے والے تمام گھروں، کام کی جگہوں کو دوبارہ تعمیر کریں گے اور انہیں ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کریں گے۔

  • غیرقانونی تارکین وطن کی ہلاکتیں، اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

    غیرقانونی تارکین وطن کی ہلاکتیں، اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

    روزگار کے حصول کیلئے غیرقانونی طریقوں سے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے ہزاروں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    موت کے منہ سے بچنے والے تارکین وطن کو حراست میں لے لیا جاتا ہے ،پکڑے جانے والے تارکین وطن سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں اپنے اپنے ملک واپس بھیجنے کے لیے متعلقہ دفتر کے حوالے کیا جاتا ہے۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سال 2022 میں 5٫909 غیر قانونی تارکین وطن دوسرے ملک ہجرت کرنے کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔

    ترکی میں 33 افغانی باشندوں کو غیر قانونی طور پرسرحد پار کرنے کے  جرم میں حراست میں لے لیا گیا

    اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال بحیرہ روم میں 2406، امریکہ میں 1338، ایشیا میں 1000، افریقہ میں 915، یورپ میں 157 اور مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں 93 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک ہوئے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 20 فیصد اموات اسپین جانے والے راستے میں ہوئی ہیں۔

  • ملک بھر میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں: این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    ملک بھر میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں: این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    اسلام آبا د : ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والی تباہی، ہلاکتوں اور مالی نقصانات کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے تفصیلی اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 935افراد جاں بحق جبکہ 1500کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد جاں بحق ہو گئے جس میں 17 بچے، 10 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں، اِن اموات کے بعد حالیہ بارشوں اور سیلاب سےجاں بحق افراد کی تعداد 937 ہوگئی۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کے پی میں 16، سندھ میں 13، بلوچستان میں 4، پنجاب میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 50 افراد زخمی ہوئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں پر مبنی این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں کےدوران زخمی افراد کی تعداد 1443 ہوگئی ہے۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85 ہزار 897 جانور مرگئے، حالیہ مون سون بارشوں کے دوران سندھ میں 85 ہزار 828 جانور مرچکے ہیں جن کے بعد گئے ملک بھر میں جانوروں کی اموات کی تعداد 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں 193، پنجاب میں 167،بلوچستان میں 234افراد سیلاب کے باعث جاں بحق ہوگئے، سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں 339ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 9 اور اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق 110اضلاع کے 57لاکھ 68ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا کے 42، پنجاب کے 8اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے۔

    بلوچستان کے 34 اور سندھ کے 16اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ،سیلاب کے باعث 6لاکھ 82ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ، 8لاکھ 2ہزا ر سے زائد مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ، سیلاب سے 149پل تباہ ہوئے ، 3161کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا ۔

  • گھوٹکی ٹرین حادثہ : جاں بحق افراد کی تعداد 62 تک جا پہنچی

    گھوٹکی ٹرین حادثہ : جاں بحق افراد کی تعداد 62 تک جا پہنچی

    سکھر : گھوٹکی کے نزدیک ہونے والے المناک ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا، مزید چار لاشیں ملنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پرریسکیو آپریشن جاری ہے اس دوران بوگیوں کو کاٹ کر اس میں سے مزید4 لاشیں نکال لی گئیں، ڈی سی گھوٹکی عثمان عبداللہ نے بتایا ہے کہ ٹرینوں میں تصادم سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

    ڈی سی گھوٹکی کے مطابق بیشتر زخمی مسافر رحیم یارخان کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے10زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے جبکہ متاثرہ بوگیوں کو جائے وقوعہ سے ہٹادیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کے مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوگی کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا ، ٹرین کے ڈرائیور نے عملے سے کہا بھی کہ اسے ٹھیک کیا جائے مگر عملے نے انکار کر دیا جس کے بعد ڈرائیور ٹرین کو ویسے ہی لے آیا۔

    زخمی مسافر کے مطابق روہڑی کراس کرنے کے بعد ٹرین کو جھٹکا لگتا محسوس ہوا اور حادثے کے وقت بوگی نمبر 10 گھسیٹتے ہوئے دوسرے ٹریک پر آئی تو سامنے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

    واضح رہے کہ ملت ایکسپریس اور سر سید احمد ایکسپریس کو حادثہ گزشتہ رات گئے 3 بج کر 48 منٹ پیش آیا تھا جس میں ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈہرکی کے قریب پٹری سے اتر گئیں جبکہ سرسید ایکسپریس آکر ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 62 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو ئے ہیں، ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔