Tag: Number of users

  • چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ

    چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں حیران کن اضافہ

    سان فرانسسکو : چیٹ جی پی ٹی ایک مصنوعی ذہانت’آرٹیفشل انٹیلی جینس‘ (اے آئی ) سے لیس چیٹ بوٹ ہے جسے اوپن اے آئی نے تیار کیا ہے، اس کا اجراء نومبر 2022 میں کیا گیا۔

    ابتداء میں اس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد کم تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ ہونے کے بعد اس کے صارفین میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا۔

    اس حوالے سے اوپن اے آئی کی ایک رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

    چیٹ جی پی ٹی

    مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسٹارٹ اپ اوپن اے آئی نے کہا ہے کہ اس کے چیٹ بوٹ ‘چیٹ جی پی ٹی’ کے اب 200 ملین سے زیادہ ہفتہ وار فعال صارفین ہیں، جو گزشتہ موسم خزاں کے مقابلے میں دوگنی تعداد ہے۔

    2022میں لانچ کیا گیا ‘چیٹ جی پی ٹی’، صارف کے بتانے پر مبنی انسانی طرز کے جوابات تیار کر سکتا ہے۔ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے نومبر میں بتایا تھا کہ اس کے 100 ملین ہفتہ وار فعال صارفین تھے۔

    اوپن اے آئی نے کہا کہ ‘فورچون 500’ کی 92 فیصد کمپنیاں اس کی مصنوعات استعمال کر رہی ہیں اور اس کے خودکار ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس، یا ‘اے پی آئی’ کا استعمال، جو سافٹ ویئر پروگراموں کو ایک دوسرے سے بات کرنے کی اجازت دیتا ہے، جولائی میں ‘چیٹ جی پی ٹی فوراو منی’کے آغاز کے بعد سے دوگنا ہو گیا ہے۔

    یاد رہے کہ کمپنی کے مطابق رواں سال اپریل میں ہر ہفتے دنیا بھر سے 10 کروڑ سے زائد افراد چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے تھے لیکن

    اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے لیے اکاؤنٹ کی ضرورت ختم کرنے کے اعلان کے بعد صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

  • واٹس ایپ زوم کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار

    واٹس ایپ زوم کو بڑا جھٹکا دینے کو تیار

    واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کے لیے ویڈیو کال فیچر کو مزید بہتر بنانے کیلئے اس کی تعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس وقت واٹس ایپ ویڈیو کالز پر چار افراد کی حد مقرر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کسی بھی آڈیو یا ویڈیو کال میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

    اس سلسلے میں واٹس ایپ کی ویڈیو کالز پر موجودہ سسٹم کے تحت بیک وقت چار افراد شامل ہوسکتے ہیں، واٹس ایپ میں بہت جلد گروپ ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاہم اس کے لیے ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء نے اربوں کی تعداد میں لوگ اپنے گھروں میں بند ہیں تو ایسے میں اسمارٹ ایپلیکیشنز کے ذریعے سے لوگ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

    دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب فیس بک، میسنجر ، زوم اور واٹس ایپ کے استعمال بالخصوص گروپ ویڈیو کالز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ نے ویڈیو کالز میں لوگوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

    کمپنی نے ابھی انکشاف نہیں کیا ہے کہ جب عالمی سطح پر نئی کالنگ کی خصوصیت نافذ ہوجائے گی تو کتنے صارفین آخرکار گروپ کال میں شامل ہوجائیں گے، تبدیلیاں واٹس ایپ میسنجر بیٹا اور آئی او ایس ورژن میں کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ جب آپ کال کرتے ہیں تو واٹس ایپ ایک نیا ہیڈر دکھاتا ہے جس سے یہ آگاہ ہوتا ہے کہ کال کے اختتام تک خفیہ کاری ہے، سبھی شرکا کو واٹس ایپ ورژن میں شامل ہونا پڑے گا تاکہ وہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بڑے گروپ کال میں حصہ لے سکیں گے۔