Tag: number one

  • کورونا سے نمٹنے کی زبردست حکمت عملی، وزیراعظم کو بڑا اعزاز مل گیا

    کورونا سے نمٹنے کی زبردست حکمت عملی، وزیراعظم کو بڑا اعزاز مل گیا

    لندن : وزیراعظم عمران خان کو کورونا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں میں نمبر ون قرار دے دیا گیا، جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے ایشین ورلڈ نے ٹاپ ٹین10 سیاستدانوں کی فہرست جاری کر دی، جس میں وزیراعظم عمران خان بڑے بڑے عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    وزیراعظم کورونا سے نمٹنے والے کامیاب سیاستدانوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

    برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ ٹاپ10سیاستدانوں نے وائرس کے اثرات دور کرنے کیلئے سخت محنت کی، عمران خان نے کورونا کے دوران امدادی فنڈ شروع کیا اور بیروزگارافرادتک حکومت کی بروقت مدد پہنچائی گئی۔

    برطانوی اخبار کے مطابق کانگرس وومین برائے نیویارک الیگزینڈریا دوسرے ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن تیسرے اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

    ایشین ورلڈ کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی زلفی بخاری کا فہرست میں ساتواں نمبر ہے، زلفی بخاری نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مشن کی قیادت کی، انھوں نے بیرون ملک پھنسےپاکستانیوں کی واپسی پربہترین کام کیا۔

    برطانوی جریدے کے مطابق فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم ثنا میرن چوتھےنمبرپر ہیں جبکہ چین، بھارت، ایران، عراق، افغانستان اور بنگلادیش کا کوئی سیاستدان شامل نہیں۔

  • راجر فیڈرر، نمبرون کی پوزیشن پر فائز ہونے والے سب سے عمررسیدہ کھلاڑی بن گئے

    راجر فیڈرر، نمبرون کی پوزیشن پر فائز ہونے والے سب سے عمررسیدہ کھلاڑی بن گئے

    برن: سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے عظیم ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے تاریخ میں دوسری بار عالمی اعزاز اپنے نام لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرر نے چھتیس سال اور ایک سو پچانوے دن کی عمر میں ٹاپ پوزیشن پھر سے حاصل کر لی ہے، اس سے قبل وہ دو ہزار بارہ میں دنیا کے نمبر ون کھلاڑی بنے تھے۔

    انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز روٹرڈیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں میزبان کھلاڑی ڈچ حریف روبن ہیس کو شکست دے کر حاصل کیا تاہم اس کا باضابطہ اعلان پیر کو ٹینس کی نئی رینکنگ میں کیا جائے گا۔

    راجرفیڈررنے چھٹی بار آسٹریلین اوپن ٹینس مینزسنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

    کوارٹر فائنل میں فیڈرر نے ہیس کو 4-6 اور 6-1 کے مقابلے میں 6-1 سے شکست دی، وہ پانچ برس بعد دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ فروری 2004 میں پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

    خیال رہے انہوں نے یہ اعزاز اس بار عالمی نمبر ون کھلاڑی اور روایتی حریف رافیل نڈال سے چھینا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کا ٹائٹل جیتا تھا،جس کے فائنل میں انہوں نے مارن سلچ کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنےنام کیا تھا جس کے تحت اب آسٹریلین اوپن فیڈرر کے کیرئیر کا یہ 20واں گرینڈ سلم ہے۔

    راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن جیت لیا

    واضح رہے کہ ٹینس کھلاڑیوں میں مارگریٹ کورٹ، سرینا ولیمز اوراسٹیفی گراف نے بیس بیس گرینڈ سلام ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ویرات کوہلی کا ہر ملک میں سنچری بنانے کا اعزاز

    ویرات کوہلی کا ہر ملک میں سنچری بنانے کا اعزاز

    نئی دہلی: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کی سرزمین پر سنچری اسکور کرنے کے بعد ایک روزہ میچز کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا جس کے بعد وہ ہر ملک میں سنچری اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ادکارہ سے ویرات کی شادی خوش نصیبی ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے دنیائے کرکٹ کا وہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو اب تک کسی بھارتی کھلاڑی کے پاس نہیں تھا۔

    چھے(6) ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے تھے،  جواب میں انڈیا نے 270 رنز کا ہدف 46ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

    ویرات کوہلی سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانےوالےکپتان بن گئے

    ویرات کوہلی  اب تک کے کیریئرمیں  33 سنچریاں بنا چکے ہیں، انہوں نے بھارت میں 14، بنگلہ دیش میں 5، آسٹریلیا اور سری لنکا میں چار چار جبکہ ویسٹ انڈیز میں 2، انگلینڈ ، زمبابوے، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں ایک ایک سنچری اسکور کی۔

    ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اپنی شاندار بیٹنگ کے باعث دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، جو باآسانی ہدف کو بغیر کسی دباؤ میں آئے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    شعیب اختر خطرناک ترین باؤلر تھے‘ ویرات کوہلی

    یاد رہے گزشتہ سال 2017 میں دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں کوہلی نے اپنی چٹھی ڈبل سنچری بناکر بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

    خیال رہے کہ بھارتی کپتان سے قبل برائن لارا کے پاس بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز تھا، انہوں نے 5 ڈبل سنچریاں اسکور کی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔