Tag: number one team in test cricket

  • پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ کی نمبر ون ٹیم بن گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ کی نمبر ون ٹیم بن گئی

    دبئی: پاکستان نے ٹیسٹ رینکنگ میں روایتی حریف بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    دنیائے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی حکمرانی کا سورج طلوع ہوگیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت سے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی ہے اورقومی ٹیم ایک سو گیارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہوگئی ہے۔

    بھارت کو پہلی پوزیشن بچانے کیلئے ویسٹ انڈیز سے آخری ٹیسٹ جیتنا تھا، لیکن پورٹ آف اسپین میں بارش بھارتی آرمان بہا لے گئی،جس کے بعد شاہینوں نے بھارتی سورماؤں سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد بھارتی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئی ہے جس کے بعد دوسری پوزیشن پر موجود قومی کرکٹ ٹیم نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا،انگلینڈ، بھارت اورجنوبی افریقہ کےبعد ٹیسٹ رینکنگ پربادشاہت کرنے والا پانچواں ملک بن گیا۔

    اس سے قبل سری لنکا کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئی جس کے بعد اس کی جگہ بھارتی ٹیم سرفہرست آگئی ہے، آسٹریلیا کی بدترین ہار کا فائدہ پاکستان اور بھارت کو ملا اور انڈیا 112 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کی نمبر ون پوزیشن کے قریب

    پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کی نمبر ون پوزیشن کے قریب

    لاہور : پاکستان ٹیم ٹیسٹ کی نمبر ون پوزیشن پر آنے کے قریب پہنچ چکی ہے، ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان بارش سے متاثرہ چوتھے ٹیسٹ کا آج آخری روز ہے، میچ ڈرا ہوا تو بھارت پہلی پوزیشن سے محروم ہوجائیگا۔

    پاکستان تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بن جائیگا، فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے، پورٹ آف اسپین میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہوچکا ہے، میچ ڈرا ہوا تو بھارت نمبر ون پوزیشن سے محروم ہوجائیگا اور حکمران پاکستان ہوگا۔

    ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میں صرف ابتدائی روز ہی میچ ہوا، بائیس اوور میں میزبان ٹیم نے دو وکٹ پر باسٹھ رنز بنائے لیکن ابر رحمت ایسے برسا کہ تین دن تک تھم نہ سکا، اس وقت بھارت اور پاکستان کے پوائنٹس میں صرف ایک پوائنٹ کا فرق ہے، بھارت کو پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا چوتھا اور آخری میچ لازماً جیتنا ہوگا۔


     

    مزید پڑھیں : ٹیسٹ رینکنگ: آسٹریلیا کی تنزلی، پاکستان دوسرے نمبر پر آگیا


     

    اگر بھارت میچ ہار جاتا ہے یا یہ میچ برابر ہوجاتا ہے تو پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ جائے گا۔

    شکست کی صورت میں انڈیا کے پوائنٹس کم ہو کر 108 رہ جائیں گے اور وہ درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر پہنچ جائے گا۔

    اس سے قبل سری لنکا کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئی جس کے بعد اس کی جگہ بھارتی ٹیم سرفہرست آگئی ہے، آسٹریلیا کی بدترین ہار کا فائدہ پاکستان اور بھارت کو ملا اور انڈیا 112 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔