Tag: NUML University

  • پیار سے کہہ رہا ہوں زمین بیچ دو ورنہ زبردستی حاصل کرلوں گا، عمران خان

    پیار سے کہہ رہا ہوں زمین بیچ دو ورنہ زبردستی حاصل کرلوں گا، عمران خان

    میانوالی: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پیار سے کہہ رہا ہوں زمین بیچ دو ورنہ زبردستی حاصل کرلوں گا.

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران کا میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسان پیسے سے بڑا آدمی نہیں بنتا ، سیاست میرا مشن ہے جبکہ نمل نالج سٹی میرا جنون ہے۔

    عمران خان نے اسٹیڈیم کی زمین حاصل کرنے کے لئے بڑے پیار سے دھمکی بھی دی، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننا مشن نہیں نیاپاکستان بنانا ہے،

    تحریک انصاف کے سربراہ نے کامیاب گریجویٹ طالب علموں میں ڈگریاں تقسیم کیں اور اکیڈمک بلاک کا سنگِ بنیاد رکھا اور نمل نالج سٹی میں تعمیر کردہ نئی سڑک کا افتتاح بھی کیا۔

  • عمران خان اور ریحام خان ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گئے

    عمران خان اور ریحام خان ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ نمل یونیورسٹی میں دعوت افطار میں شرکت کیلئےاسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور آرہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث اچانک ان کے ہیلی کاپٹرکا توازن ہوا کے دباؤ کی وجہ سے بگڑ گیا۔

    پہلے تو پائلٹ نے اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی لیکن بالاخر وہ ہیلی کاپٹر خیریت کے ساتھ لاہور لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

    اس موقع پر عمران خان ان کی اہلیہ ریحام اور جہانگیر ترین نے حادثے سے بچ جانے پر خدا کا شکر ادا کیا۔

    علاوہ ازیں عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے میری جان بچائی ،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ میری حفاظت کرے گا تاکہ میں نیا پاکستان بنا سکوں۔