Tag: nupur sharma

  • بی جے پی کا نوپور شرما سے متعلق اہم فیصلہ

    بی جے پی کا نوپور شرما سے متعلق اہم فیصلہ

    حیدرآباد: گستاخانہ کلمات ادا کرنے والی ملعونہ نوپور شرما سے متعلق بی جے پی نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسام کے وزیر اعلیٰ کا اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ نوپورشرما رائے بریلی سے الیکشن لڑیں گی۔

    نوپور شرما نے سال 2015 میں ایک ٹی وی شو کے دوران گستاخانہ جملے ادا کئے تھے، جس کے بعد مسلمانوں میں پائی جانے والی شدید برہمی کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے اسے پارٹی سے معطل کردیا تھا۔

    اب تازہ ترین اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ نوپور شرما رائے بریلی سے انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں اورحکمراں جماعت بی جے پی اسے اپنا امیدواربنائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے توہین آمیز بیانات پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

    بھارت کی اعلیٰ عدلیہ کا کہنا تھا کہ توہین آمیز بیانات نے ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے، نوپور شرما اور ان کی بد زبانی نے پورے ملک میں آگ لگا دی۔

    سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ نوپور شرما نے سب کو مشکل میں ڈال دیا ہے، اس وقت ملک میں جو صورت حال ہے، اس کی ذمہ دار نوپور شرما ہیں۔

    بھارت: مغربی بنگال کی اسمبلی نے نوپور شرما کے خلاف قرارداد منظور کرلی

    عدالت کا کہنا تھا کہ اودھے پور میں جو واقعہ ہوا اس کی ذمہ دار بھی نوپور شرما ہیں، نوپور شرما کو توہین آمیز بیانات پر قوم سے ٹی وی پر آ کر معافی مانگنی چاہیے، وہ خود کو کیا سمجھتی ہیں؟ بطور پارٹی ترجمان ان کے پاس طاقت ہے تو وہ جو چاہیں کریں گی۔

  • نوپور شرما کی بد زبانی نے پورے ملک میں آگ لگا دی: بھارتی سپریم کورٹ

    نوپور شرما کی بد زبانی نے پورے ملک میں آگ لگا دی: بھارتی سپریم کورٹ

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے توہین آمیز بیانات پر برہم ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوپور شرما کی جانب سے دی گئی درخواست پر سماعت کے دوران بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے کہا ہے کہ توہین آمیز بیانات نے ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے، نوپور شرما اور ان کی بد زبانی نے پورے ملک میں آگ لگا دی۔

    سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ نوپور شرما نے سب کو مشکل میں ڈال دیا ہے، اس وقت ملک میں جو صورت حال ہے، اس کی ذمہ دار نوپور شرما ہیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوپور شرما کی شکایت پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، لیکن متعدد ایف آئی آر کے باوجود اب تک نوپور شرما کو دہلی پولیس نے ہاتھ بھی نہیں لگایا۔

    عدالت نے کہا اودھے پور میں جو واقعہ ہوا اس کی ذمہ دار بھی نوپور شرما ہیں، نوپور شرما کو توہین آمیز بیانات پر قوم سے ٹی وی پر آ کر معافی مانگنی چاہیے، وہ خود کو کیا سمجھتی ہیں؟ بطور پارٹی ترجمان ان کے پاس طاقت ہے تو وہ جو چاہیں کریں گی۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کی ملک بھر میں درج تمام ایف آئی آر دہلی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

  • بھارت: توہین آمیز بیان منظرِ عام پر لانے والا صحافی ضمانت کے باجود گرفتار

    بھارت: توہین آمیز بیان منظرِ عام پر لانے والا صحافی ضمانت کے باجود گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں توہین آمیز بیان منظرِ عام پر لانے والے صحافی کو ضمانت کے باجود گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے انتہا پسندی کی انتہا کر دی ہے، بی جے پی اراکین کے توہین آمیز بیان منظرِ عام پر لانے والے صحافی کو ضمانت کے باجود گرفتار کر لیا گیا۔

    محمد زبیر کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے دعوے جھٹلانے پر مقدمات درج تھے، تفتیش کے لیے مختلف کیسز میں بلایا گیا، تاہم حکام نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے گرفتاری ڈال دی۔

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق محمد زبیر کو دہلی پولیس نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا، جس پر کانگریس لیڈر راہُل گاندھی اور ششی تھرور نے مذمت کی ہے۔

    کانگریس لیڈر راہُل گاندھی نے ڈرو مت کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ بی جے پی کے جھوٹ، تعصب اور نفرت کو بے نقاب کرنے والا ہر شخص ان کے لیے خطرہ ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ حق کی ایک آواز کو گرفتار کرنے سے ہزاروں مزید آوازیں اٹھیں گی، ظلم پر ہمیشہ سچائی کی فتح ہوتی ہے۔

    بھارت کے سابق نائب وزیر خارجہ ششی تھرور نے بھی شدید ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کو سچ پر حملہ قرار دیتے ہوئے محمد زبیر کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

    واضع رہے صحافی محمد زبیر نے بی جے پی کی رکن نوپور شرما کا توہین آمیز بیان ٹویٹر پر شئیر کیا تھا، دوسری جانب مسلمان صحافی رعان ایوب کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا گیا ہے، گجرات فسادات میں مودی کے احتساب کا مطالبہ کرنے والی خاتون کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

  • افغانستان اور ایران کا بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان پر سخت رد عمل

    افغانستان اور ایران کا بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان پر سخت رد عمل

    کابل/تہران: افغانستان اور ایران نے بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مذموم ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جنونی انتہا پسندوں کو دین اسلام کی توہین کی اجازت نہ دی جائے۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے جنونی انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی بھی اجازت نہ دی جائے۔

    ایران کی جانب سے بھی بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے، ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی سفیر کو دفترِ خارجہ بلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

    واضح رہے کہ مودی کا بھارت مسلمانوں کے لیے خطرناک خطہ بن چکا ہے، انتہا پسند مذہب کو کھلے عام سیاست میں بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

    بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رہنما بے لگام ہو چکے ہیں، بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے گستاخانہ بیان دیا گیا، جس پر عرب ممالک میں نوپور شرما اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج شروع ہو گیا ہے، مختلف عرب ممالک نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا۔

    عمان کے مفتی اعظم کی جانب سے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے، کویت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر کوڑا دن پر لگا دی گئیں، ادھر بی جے پی نے عرب ممالک کے احتجاج کے بعد نوپور شرما کی رکنیت معطل کر دی ہے۔