Tag: nurse

  • ڈینش نرس پر چارمریضوں کے قتل کا الزام عائد

    ڈینش نرس پر چارمریضوں کے قتل کا الزام عائد

    کوپن ہیگن: ڈنمارک میں ایک نرس کو چار افراد کے قتل کے شبے میں فردِ جرم عائد کردی گئی ہے، شبہ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ نرس اپنے وارڈ میں ہونے والی اموات کی ذمہ دارہے۔

    تفصیلات کے مطابق 30 سالہ نرس گزشتہ چھ ماہ سے حراست میں ہے اور عدالت نے پولیس کی ایما پرخاتون کے ریمانڈ میں مزید 4 ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔

    خاتون کو پہلی مارچ کو ان کے وارڈ میں 28 فروری کی رات ہونے والی تین اموات کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ تفتیش کاروں نے خاتون پر 2012 میں ہونے والی ایک مریض کی موت کا ذمہ دار بھی قرار دیا ہے۔

    خاتون نے اپنے خلاف عائد الزام کی صحت سے انکار کیا ہے اور اپنی مسلسل قید کے خلاف اپیل بھی دائر کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے مریضوں کے جسم میں متنازعہ ادوریات کی بڑی تعداد پائی گئی ہے۔

    خاتون کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ کسی ایسے جرم میں ملوث قرار پایا جانا ہولناک ہے جو کہ آپ نے نہ کیا ہو، ان کا کہنا تھا کہ میرا خاندان اور بالخصوص میرا 7 سالہ بچہ اس معاملے پر انتہائی تکلیف کا شکار ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق 10 مزید اموات کی تحقیق کی جارہی ہے اور نرس کو گواہوں سے ملنے سے روکنے کے لئے تحویل میں رکھا جارہا ہے۔

  • سیکیورٹی خدشات: نرسنگ سکولز میں چھٹیاں

    سیکیورٹی خدشات: نرسنگ سکولز میں چھٹیاں

    لاہور: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے نرسنگ سکولز میں چھٹیاں کردی گئیں۔

    محکمہ صحت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 جنوری تک پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں میں چھٹیاں کردیں ، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 19 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں کردی گئیں تھی ، تعلیمی اداروں کو کسی ناخوشگوار واقعہ کے خدشے کے پیش نظر بند کردیا گیا ، نرسنگ سکول دس جنوری سے دوبارہ کھول دیئے جائے گے ، محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں کی سیکورٹی بھی بڑھا دی جائے گی۔

  • نرسوں سے مزاکرات ناکام، پنجاب بھر کے اسپتالوں میں کام تاحال بند

    نرسوں سے مزاکرات ناکام، پنجاب بھر کے اسپتالوں میں کام تاحال بند

    لاہور: ینگ نرسوں کا چھٹے روز بھی جناح اسپتال میں احتجاجی دھرنا جاری ہے پنجاب کے اسپتالوں میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں نرسوں نے کام بند کردیا ہے۔

    جناح اسپتال کے ڈاکٹر کی نرس سے مبینہ بدتمیزی کے خلاف ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کے باعث ایمر جنسی اور آئی سی یو کے علاوہ تمام وارڈز میں نرسز کی ہڑتال جاری ہے۔ جناح اسپتال لاہور کے باہر دھرنے کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    گزشتہ روز اسپتال انتظامیہ اور وائی این اے کے درمیان ہونے والے مزاکرات ناکام ہوگئے تھے اور جناح اسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ بدتمیزی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاہم ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ متعلقہ داکٹر کی معطلی تک نرسز کا احتجاج جاری رہے گا۔