Tag: nusrat sehar abbasi

  • نصرت سحر عباسی باپردہ ہوگئیں، شرعی پردے کی وجہ بھی بیان کردی

    نصرت سحر عباسی باپردہ ہوگئیں، شرعی پردے کی وجہ بھی بیان کردی

    کراچی: شرعی پردہ کیوں کیا؟ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحرعباسی نے اے آر وائی نیوز کو حقیقت بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق صبح سے ہی سوشل میڈیا پر سندھ اسمبلی کی متحرک رکن نصرت سحر عباسی کے شرعی پردے سے متعلق بحث جاری تھی، خود انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر برقع میں ملبوس ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ کہہ رہی تھی کہ وہ آئندہ پردہ کرینگی۔

    نصرت سحر عباسی کے ویڈیو پیغام پر ایک بحث چھڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے کمنٹس آنے پر نصرت سحر عباسی خود میدان میں آئی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر پاکستان مسلم لیگ (ف) نصرت سحر عباسی نے کہا کہ میری ویڈٰیو دیکھنے کے بعد کئی لوگوں نے میسج کئے کہ کیا یہ آپ ہی ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جی ہاں میں ہی ہوں نصرت سحر عباسی۔

    رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب اللہ آپ کے دل میں ہدایت ڈال دے، گفتگو کے دوران انہوں  نے قرآن پاک کے سورہ احزاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان خواتین اپنے آپ کو "چادر” سے ڈھانپ لیں۔

    نصرت سحرعباسی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ پردے کے باعث میری آواز دب جائے گی، مخالفین کو بتاتی چلوں کہ پردے کےباوجودعوام کےلیےمیری جدوجہد جاری رہے گی، میں اللہ اور اس کےرسول سے متاثر ہوں، ان کی آل سے متاثر ہوں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوص گفتگو میں رکن سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ پردے سے متعلق مجھ پر گھر والوں کا بھی کوئی دباؤ نہ تھا، ساتھ ہی انہوں نےاس بات کی سختی سے تردید کی کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے باعث انہوں نے شرعی پردہ کیا۔

    نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ چار اگست سےپردہ شروع کیاہےاس وقت طالبان کاکوئی ذکرنہیں تھا،پاکستان میں رہتی ہوں، افغان طالبان سےمیرےپردے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • سندھ کو قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے تباہ کردیا، نصرت سحرعباسی

    سندھ کو قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے تباہ کردیا، نصرت سحرعباسی

    سیہون : جی ڈی اے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ سندھ بہت تکلیف میں ہے اور یتیم ہوگیا ہے، اس صوبے کو قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے تباہ کردیا۔

    یہ بات انہوں نے آج سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ لوٹنے والوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اس قوم کا سارا پیسہ لندن اور دبئی پہنچایا گیا،یہ لوگ یہاں کا کھاتے ہیں باہر جاکر عیش کرتے ہیں۔

    نصرت سحر عباسی نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ خدارا عمران خان صاحب ہاتھ جوڑ کر آپ سے کہتی ہوں کہ سندھ پر خصوصی توجہ دیں، سندھ بہت تکلیف میں ہے یہ یتیم ہوگیا ہے، اس کا کوئی پرسان حال نہیں۔

    جی ڈی اے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کےحلقے کی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا، وزیراعلیٰ کے حلقے میں سہولتوں کا فقدان ہے، لوگ بھوک سے مررہے ہیں، سندھ کو قائم علی شاہ اور مراد علی شاہ نے تباہ کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کےحلقے میں بچیاں قتل ہوں مگر وہ اس پر نوٹس نہیں لیتے، وزیراں جیسی بچیاں قتل ہوئی، وزیراعلیٰ وہاں نہیں آئے تو کس سے کہیں؟

    نصرت سحر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے آتے ہی سازشوں کے تحت اس کے خاتمے کی باتیں ہوئیں، حکومت چلے یا نہ چلے، جن حالات میں چل رہی ہے یہ بہت بڑی بات ہے، سندھ میں تبدیلی بہت قریب ہے، تبدیلی آئے گی مگر قانونی طریقے سے، پیپلزپارٹی18ویں ترمیم معاملے پرسندھ کارڈ کھیل رہی ہے۔

  • سندھ اسمبلی میں ہنگامہ، جوتا دکھانے پر نصرت عباسی کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم

    سندھ اسمبلی میں ہنگامہ، جوتا دکھانے پر نصرت عباسی کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم

    کراچی : سندھ اسمبلی میں حکومتی رکن کی تقریر پر مسلم لیگ فنکشنل اور دیگر اپوزیشن اراکین کا احتجاج، شہلا رضا نے نصرت عباسی کو جوتا دکھانے پر ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی گرمی کا اثر سندھ اسمبلی پر بھی ہوا اور اسمبلی آج پھر مچھلی منڈی بنی رہی، حکومتی بنچوں سے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید پر خوب گرما گرمی ہوئی۔

    سندھ اسمبلی میں حکومتی افراد کی جانب سے تنقید پر اپوزیشن ارکان آگ بگولہ ہوگئے اور نصرت سحر عباسی نے تو احتجاجاً حکومتی ارکان کو جوتا دکھا دیا۔

    مسلم لیگ فنکشنل کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی کی جانب سے جوتا دیکھائے جانے پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نصرت سحر عباسی پر برہم ہوگئی اور ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔

    رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ خواتین کی بے حرمتی اور بے عزتی کرنے والے اسی قابل ہیں کہ انہیں جوتے پڑیں۔

    نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ بھی کسی نے ایسی حرکت کرنے کی کوشش کی تو اسے جوتے پڑیں گے، اسمبلی میں حکومت پر تنقید کریں تو خواتین ممبران اسمبلی کو حیا یاد دلائی جاتی ہے۔

    سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے خواجہ اظہار الحسن کو شہلا کہہ کر مخاطب کرنے پر ڈانٹ لگاکر کہا کہ ’کیا کیا شہلا شہلا لگا رکھا ہے، ایوان میں ڈپٹی اسپیکر ہوں ڈپٹی اسپیکر کہہ کر مخاطب کریں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اڈیالہ ہی نہیں خیرپور جیل بھی صاف ہورہا ہے، نصرت سحر عباسی

    اڈیالہ ہی نہیں خیرپور جیل بھی صاف ہورہا ہے، نصرت سحر عباسی

    کراچی: فنکشنل لیگ کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ اڈیالہ جیل صاف ہورہا ہے، ارے بھائی خیرپور جیل بھی صاف ہورہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، نصرت سحر عباسی نے کہا کہ اویس مظفر کہاں ہیں ٹھٹھہ کی عوام اسے ڈھونڈ رہی ہے، شرجیل میمن 6 ارب کی کرپشن کیس میں بند ہے، نواز شریف پر الزامات لگائے تو آپ ننے کونسا سندھ کو چھوڑ دیا۔

    رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزیر علیٰ کس سے شرمندہ تھے جو آدھی تقریر چھوڑ کر چلے گئے، سندھ حکومت نے صرف الفاظ کا بجٹ پیش کیا ہے، 80 فیصد نئی اسکیموں کو جاری اسکیم بتایا گیا، وزیر اعلیٰ کے بہنوئی اور ڈاکٹر عاصم کو خصوصی فنڈز دئیے گئے۔

    نیب کہاں ہے کیوں سوئی ہوئی ہے، منظور وسان

    سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ نیب کہاں ہے کیوں سوئی ہوئی ہے، فنکشنل اور جی ڈی اے کرپشن پر بات کریں تو مجھے شرم آتی ہے، پیر پگارا، صدر الدین شاہ کے خلاف انکوائری شروع ہوچکی ہے۔

    فنکشنل لیگ کے ارکان کا منظور وسان کی تقریر کے دوران شرابہ کیا تاہم انہوں نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور ڈکٹیٹر کی پیداوار ہمیں سکھا رہے ہیں کہ حکومت کیسے کرتے ہیں، اصغر خان کیس بھی کھل چکا ہے، نند کمار خود گھوڑوں کی دوڑ پر جاتے ہیں، لاکھوں روپے گھوڑوں کی ریس پر خرچ کئے جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔