Tag: Nusrat Seher Abbasi

  • 11 سالہ بچی سنگسار: ایسی سیاست سے بہتر ہے بلاول گھر بیٹھے

    11 سالہ بچی سنگسار: ایسی سیاست سے بہتر ہے بلاول گھر بیٹھے

    کراچی: رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے کہ کاری سندھ کی رسم نہیں بلکہ قتل ہے، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ بلاول کو چاہیئے دوسرے صوبوں میں چیخ کر بات کرنے سے پہلے اپنے صوبے کی بات کریں۔

    تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کو کاروکاری کیے جانے کے معاملے پر سخت غم و غصہ کا اظہار کیا۔

    نصرت سحر کا کہنا تھا کہ والدین کا بیان با اثر شخصیت کی وجہ سے تبدیل ہوا ہوگا۔ سندھ میں 6 ماہ میں 78 اس نوعیت کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کاری سندھ کی رسم نہیں بلکہ یہ قتل ہے، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ جرگے وہی لوگ کرتے ہیں جو ایوانوں میں بیٹھے ہیں، اسمبلی میں مسئلہ اٹھانے پر کہا جاتا ہے میڈیا غلط رپورٹ کر رہا ہے۔ سندھ میں ایسے جرائم کے واقعات بہت زیادہ ہیں جو سامنے نہیں آتے۔

    نصرت سحر نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کتے بچوں کو کاٹ رہے ہیں، لوگ ایڈز سے مر رہے ہیں، ڈینگی اور ہیپاٹائٹس نے صوبے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اور وزیر صحت کہتی ہیں بچے کتوں کو نہ چھیڑیں۔ کون سی جگہ کا وزیر صحت ایسے بیانات دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب اپنے صوبے کی فکر کریں، دوسرے صوبوں میں جا کر بڑی بڑی باتیں نہ کیا کریں، دوسرے صوبوں میں چیخ کر بات کرنے سے پہلے اپنے صوبے کی بات کرو۔ سندھ حکومت کو عوام کی پرواہ نہیں، ایسی سیاست سے اچھا ہے بلاول گھر بیٹھ جائیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے شہر دادو میں 11 سالہ بچی کو کاری قرار دے کر، سنگسار کر کے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دادو کے علاقے جوہی میں 21 نومبر کی شام کو پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، لڑکی کی نمازِ جنازہ پڑھانے والے پیش امام کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    بچی کی والدہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی کی موت حادثاتی طور پر پتھریلا تودہ گرنے سے ہوئی۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی دادو سے واقعے سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں، مقتولہ کی قبر کشائی کے لیے متعلقہ عدالت سے بھی جلد رجوع کیا جائے گا۔

  • بلاول بھٹو کو سندھ میں بسنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں، نصرت سحر عباسی

    بلاول بھٹو کو سندھ میں بسنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں، نصرت سحر عباسی

    کراچی : گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو سندھ میں بسنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں، بے گناہ بچیوں کو کاری قرار دے کر قتل کیا جارہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ 11سال سے افسوسناک واقعات پر ماتم کررہے ہیں،11سال کی بچی کو کاروکاری کا الزام لگاکر مار دیا گیا،11سال کی بچی کو ابھی ان باتوں کا ادراک ہی نہیں ہوگا،2019میں 50خواتین اور28مردوں کو کاروکاری پر مارا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ واقعات میں اضافے کی وجہ پولیس تفتیش میں غفلت ہے، جب تک ذمہ داروں کو سزائیں نہیں دی جائیں گی اس طرح کی وارداتوں میں کمی نہیں آئے گی، ایک شخص کو بھی سزا ملے گی تو دوسرے بھی ڈریں گے، ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو سرعام سزا دینا چاہیے، بلاول بھٹو دوسرے صوبوں پر تو تنقید کرتے ہیں۔

    نصرت سحر عباسی نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں جاکر باتیں کرتے ہیں اپنا صوبہ نظر نہیں آتا، ان کے اپنے صوبوں میں لوگ کتے کے کاٹنے سے مررہے ہیں، سندھ میں بے گناہ بچیوں کو کاری قرار دے کر قتل کیا جارہا ہے،

    بلاول بھٹو کو سندھ میں بسنے والوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے، وزیراعلیٰ نے متعدد وزارتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں کیا وہ سپرمین ہیں؟ دعوے بڑے بڑے مگر نتائج بالکل صفر ہیں۔

  • بلاول بھٹو صرف والداور پھپھو کوبچانےمیں لگے ہوئے ہیں ، نصرت سحرعباسی

    بلاول بھٹو صرف والداور پھپھو کوبچانےمیں لگے ہوئے ہیں ، نصرت سحرعباسی

    حیدرآباد: فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے کہا بلاول کی سیاست ہی ٹوئٹس پرچلتی ہے، وہ صرف والداور پھپھو کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں، مرادعلی شاہ غریبوں کے وزیراعلیٰ نہیں بلاول کےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی حیدر آباد میں جاں بحق بہن بھائی کےگھر پہنچی اور رخسانہ اور قادر کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

    نصرت سحرعباسی کا کہنا تھا اتنی بچیوں کیساتھ ایسےواقعات ہوئےجن کےنام ختم نہ ہوں، غریبوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اسمبلی میں ہم آوازاٹھاناچاہیں تواٹھانے نہیں دیتے، بڑے آدمی کی بات آتی ہے تو پولیس الرٹ ہوجاتی ہے۔

    سندھ حکومت صرف بلاول کی مہم چلانےمیں لگی ہے

    رہنما فنکشنل لیگ نے کہا مرادعلی شاہ غریبوں کےوزیراعلیٰ نہیں بلاول کے ہیں، معصوم بچوں کیلئےبلاول بھٹوکاکوئی ٹوئٹ تک نہ آیا، سندھ حکومت صرف بلاول کی مہم چلانےمیں لگی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواتین ایم پی ایز فریال تالپور کے پاس تو تیار ہوکرپہنچ جاتی ہیں، سندھ کی بچیاں مررہی ہیں اورقانون پر عملدرآمد نہیں، سرکاری اسپتالوں میں بچوں کیلئے وینٹی لیٹرتک نہیں۔

    نصرت سحرعباسی نے مزید کہا اب ایک ایک کونیب کھینچےگی کہ اتنابجٹ کہاں گیا، بلاول کی سیاست ہی ٹوئٹس پرچلتی ہے، بلاول بھٹو صرف والد اور پھپھوکو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

  • سندھ اسمبلی کا اجلاس : نصرت سحرعباسی اور پی پی رہنما کے درمیان تلخ کلامی

    سندھ اسمبلی کا اجلاس : نصرت سحرعباسی اور پی پی رہنما کے درمیان تلخ کلامی

    کراچی : سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران آج بھی گرما گرمی عروج پر رہی، نصرت سحرعباسی نے بد تمیزی کرنے پر پی پی رکن اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ہو اور ہنگامہ آرائی نہ ہو یہ روایت سندھ اسمبلی نے آج بھی برقرار رکھی، اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلے اور الزامات کا سلسلہ جاری رہا۔

    سندھ اسمبلی میں نصرت سحرعباسی سے ایک بار پھر بد تمیزی کی واقعہ پیش آیا ہے، ڈپٹی  اسپیکر  کی زیر صدارت اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی تیمور تالپور نے نصرت سحر عباسی کو اسٹوپڈ کہا اور ان کے شوہر کو نوکری دینے کا طعنہ بھی دیا۔

     جواب میں نصرت سحر عباسی نے بھی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بکواس بند کرو، بعد ازاں اسمبلی کے بباہر میڈیا سے گفتگو میں نصرت سحر کا مزید کہنا تھا کہ  سعید غنی نے مجھے یقین دلایا تھا کہ وہ معافی مانگے گا مگر  اس نے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ تیمور تالپر نے معافی نہ مانگی تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، بلاول بھٹو نے تیمور تالپور اور امداد پتافی کو پارٹی سے نہ نکالا تو  آئندہ کوئی عورت سندھ اسمبلی نہیں آسکے گی۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ نصرت سحر عباسی نے جو لفظ ایوان کے لیے استعمال کیے میں ان کو دہرا بھی نہیں سکتا، بات بس اتنی تھی کہ انہوں نے ہمیں کہا کہ کوئی فیور نہیں چاہیئے اللہ آپ کے فیور سے بچائے۔

    جس کے جواب میں میں نے یہی کہا کہ پہلی نوکری آپ کے شوہر کو پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں ہی ملی۔ اس پر ایسے ریماکس دینا اور ہاتھا پائی کرنے کی کوشش کرنا بہت افسوس ناک ہے۔

    مزید پڑھیں: نصرت سحر نے امداد پتافی کو معاف کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہ جنوری میں ہی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نصرت سحر عباسی پر امداد پتافی کی جانب سے کسے جانے والے نازیبا جملوں پر طوفان کھڑا ہوگیا تھا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نصرت سحر عباسی پر اسمبلی میں کسے جانے والے جملوں کا نوٹس لیتے ہوئے امداد پتافی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا جس پر پارٹی نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

  • سندھ کےہرڈیپارٹمنٹ میں ہزاروں کی تعداد میں جعلی بھرتیاں ہیں‘ نصرت سحرعباسی

    سندھ کےہرڈیپارٹمنٹ میں ہزاروں کی تعداد میں جعلی بھرتیاں ہیں‘ نصرت سحرعباسی

    کراچی : فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کوسندھ اسمبلی میں آئینہ دکھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ کی رہنما نصرت سحرعباسی کا کہنا ہے کہ سندھ کے ہرڈیپارٹمنٹ میں ہزاروں کی تعداد میں جعلی بھرتیاں ہیں۔

    نصرت سحرعباسی نے کہا کہ ابھی تو کہانی شروع ہوئی ہے، کرپشن کی داستان باقی ہے۔

    فنکشنل لیگ کی رہنما نے کہا کہ الیکشن کے دوران انہوں نے ہزاروں افراد میں نوکریاں تقسیم کی تھیں، اپنے مقاصد کے لیے لوگوں کوبھرتی کیا جاتا ہے اور کام نکلوایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شلٹردے کرلوگوں سےغلط کام کرائے جاتے ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا، سندھ حکومت کوسندھ اسمبلی میں آئینہ دکھائیں گے۔

    نصرت سحرعباسی نے کہا کہ ایسے بہت سے معاملات ہیں جن کواسمبلی میں اٹھاؤں گی، ایسے معاملات کی نشاندہی کرتے رہیں گے امید ہے جواب ملے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ پولیس میں غیرقانونی اور بے ضابطہ بھرتیوں کا فراڈ بے نقاب ہوا ہے، بغیردوڑ، میڈیکل اورانٹری ٹیسٹ کے اہلکاروں کی بھرتی کا لیٹرجاری کیا گیا۔

    پولیس کے 3 ملازمین اہلکاروں کے نام پر25 کروڑسے زائد ہڑپ کرگئے، کرپٹ مافیا ماہانہ 33 لاکھ 60 ہزارروپے 6 سال سے زائد عرصہ وصول کرتا رہا۔