Tag: NYC

  • ‎نیویارک: یو این ہیڈکوارٹر پر مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے خلاف احتجاج

    ‎نیویارک: یو این ہیڈکوارٹر پر مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے خلاف احتجاج

    ‎نیویارک: یو این ہیڈکوارٹر پر مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ امریکا میں آباد کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا، جس میں ڈیجیٹیل ٹرک کے ذریعے بھی آگاہی دی گئی۔‎

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دفتر میں یادداشت پیش کی گئی جس میں دیگر مسائل کے علاوہ انسانی حقوق کے محافظوں اور سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

    واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس سلامتی کونسل کی 16 سے زائد قراردادوں کے منافی ہے‎۔ سابق ممبر کشمیر کونسل ‎سردار سوار خان نے کہا کہ جی ٹوئنٹی ممالک بھارت کے آلہ کار نہ بنیں۔

    ‎جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے راجہ مختار نے کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، ‎کشمیر مشن یو ایس اے کے سینئر وائس چیئرمین سردار تاج خان کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر کے حل تک خطے کا امن خطرے میں ہے۔

    کشمیر امریکن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سردار ظریف خان نے یو این سکریٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ بھارتی مظالم کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

  • نیویارک میں سکھوں پر حملہ کرنے والے 2 افراد گرفتار

    نیویارک میں سکھوں پر حملہ کرنے والے 2 افراد گرفتار

    واشنگٹن: امریکی شہر نیویارک میں سکھوں پر حملہ کرنے کے جرم میں 2 افراد کو گرفتار کیا ہے، ملزمان میں سے ایک کی عمر 19 سال ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق نیویارک پولیس نے شہر میں سکھوں پر دو الگ الگ حملوں کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 19 سالہ شخص ورنون ڈگلس کو جمعرات کو ایک 70 سالہ شخص پر 3 اپریل کو مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    حملے کی تفتیش نیویارک پولیس کی کرائم ٹاسک فورس نے کی تھی اور ڈگلس پر مبینہ طور سے ہیٹ کرائم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    پولیس نے منگل کو اسی رچمنڈ ہل کے علاقے میں دو سکھ افراد پر حملے کے فوراً بعد 20 سالہ ہجکیاہ کولمین کو گرفتار کیا تھا، کولمین اور ایک دیگر شخص نے دونوں افراد کی پگڑی اتاری، حملہ کیا اور انہیں لوٹ لیا۔

    دوسرا حملہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دو دن بعد ہوا۔ نیویارک کے کئی لیڈرز نے سکھوں پر مبینہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کا وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ

    شاہ محمود قریشی کا وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، وزیر خارجہ آج ترک اور فلسطینی وزرائے خارجہ کے ہمراہ اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے کا اہتمام نیویارک میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں کیا گیا۔ عشائیے میں ترکی، فلسطین اور تیونس کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔

    عشائیے میں صدر جنرل اسمبلی اور او آئی سی کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے بھی شرکت کی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین میں جاری مظالم رکوانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطین میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔

    عشائیے میں وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور دنیا کی توجہ فلسطین کی صورتحال کے جانب مبذول کروانے کے لیے بھی مشاورت کی۔

    یاد رہے کہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ترکی پہنچے تھے، وہ وہاں سے ترک اور فلسطینی وزرائے خارجہ میولوت چاؤش اوغلو اور ڈاکٹر ریاض المالکی کے ہمراہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوئے تھے۔

    ترکی پہنچنے کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے او آئی سی اجلاس کی سربراہی کی، امت مسلمہ نے فلسطین کی صورتحال پر متفقہ قرارداد منظور کی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پر دنیا میں عوامی ردعمل بہت حوصلہ افزا ہے، فلسطین کےعوام نے بھی کہا کہ ہم متفق ہو کر اپنے حقوق کے لیے اکٹھے ہوں گے، یورپی ممالک میں 65 ملین مسلمان مل کر سول سوسائٹی اور ارکان پارلیمنٹ سے رجوع کریں، یورپی ممالک میں مقیم مسلمان فلسطین پر ظلم رکوانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

  • اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے: زلفی بخاری

    اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے: زلفی بخاری

    نیویارک: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ امریکیوں اور اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف آواز میں آواز ملائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے نیویارک میں ’اوور سیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔

    اس موقع پر زلفی بخاری نے پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کے مقامی قائدین و ارکان سے ملاقات کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ امریکیوں اور اقوام عالم کے سامنے مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف آواز میں آواز ملائیں۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا کو دکھائیں کہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جس پر متحد ہیں، کرتار پور کے بعد بدھ مت کے مقدس مقامات کو بھی کھولیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے، اسلام آباد میں پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ 2 ماہ میں کیس نمٹائے گئی۔ اوور سیز پاکستانیوں کے الیکشن کے حق کے لیے سمری بھجوائی ہے۔

    تقریب کے دوران سکھ کمیونٹی نے کرتار پور راہداری پر وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • نیویارک: ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

    نیویارک: ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

    نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں ایک ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں سوار پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

    فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ یورو کاپٹر اے ایس 350 مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شب 7 بجے کے بعد جزیرے روز ویلٹ کے شمال میں ایک آبی گزرگاہ میں گر کر تباہ ہوا۔

    نیویارک پولیس کے ترجمان نے ہیلی کاپٹر حادثے اور اس میں پانچ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی، حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا پائلٹ حادثے کے بعد بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا، پائلٹ کی شناخت 33 سالہ رچرڈ وینس کے نام سے ہوئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ انجن فیل ہونے کے سبب پیش آیا جبکہ نیوکارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر کا کہنا ہے ہیلی کاپٹر کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا ہے۔

    سی این این کے مطابق اس کمپنی کے گیارہ سال میں تین ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوچکے ہیں، اگست 2009 میں ہڈسن دریا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جس میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ جولائی 2007 میں 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    فائر ڈیپارٹمنٹ کے غوطہ خوروں اور امدادی کارکنان نے مرنے والوں کی لاشیں ہیلی کاپٹر سے نکال لیں جبکہ جائے وقوعہ پر موجود ایک راہگیر نے واقعے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کے بعد ڈوبتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


    یہ پڑھیں: نیپال میں 71 مسافروں کو لانے والا طیارہ حادثے کا شکار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برفانی طوفان ’بام‘  کے باعث نیویارک میں ایمرجنسی نافذ

    برفانی طوفان ’بام‘ کے باعث نیویارک میں ایمرجنسی نافذ

    نیویارک : امریکا شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں ، نیویارک میں شدید برفباری کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی، بوسٹن میں برفانی طوفان بام نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی شمالی مشرقی ریاستوں میں خون جمادینے والی سردی کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ریاست میساچوٹس کے شہر بوسٹن میں برفانی طوفان بام نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا اور درجہ حرارت منفی بائیس تک گرگیا۔

    نیویارک میں شدید برفباری کے باعث ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے، اسکول بند ، ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ سینکڑوں افراد بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔

    مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد سترہ تک پہنچ گئی ہے، امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستیں برف سے ڈھک گئیں جبکہ فلوریڈا،جارجیا، ورجینیا اور شمالی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں میں شدیدبرفباری کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر بھی ہر طرف سفیدی چھا گئی، سڑکیں برف سے ڈھک گئی اور ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

    شکاگو نے برف کی چادر اوڑھ لی اور درجہ حرارت منفی پندرہ ہوگیا، جھیل جم گئی جبکہ جگہ جگہ برف کے ٹیلے بن گئے۔

    خیال رہے کہ امریکی موسمیات کے قومی ادارے نے 40 امریکی ریاستوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی میں مزید اضافے کا انتباہ جاری کردیا ہے ، ادارے کا ایک ٹویٹ میں کہنا ہے کہ آرکٹک سے چلنے والی ہواؤں کے نتیجے میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے بہت نیچے گر جائے گا جس کے باعث آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے وسطی اور مشرقی علاقے میں خطرناک قسم کی سرد ہوائیں چلیں گی۔

    انتظامیہ نے برفانی طوفان کے سبب لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ایلے نور تباہی مچانے کے بعد تھم گیا، چار افراد ہلاک ہوئے، طوفان تھمنے کے بعد بحالی کے کام جاری ہیں۔

    آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں طوفان کے بعد شدید سردی اور برفانی ہواؤں کا راج ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • نیویارک میں پاکستانی طلبا حادثے کا شکار، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

    نیویارک میں پاکستانی طلبا حادثے کا شکار، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

    نیویارک : پاکستانی طالبعلم روڈ کراس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا ہے، انیس سالہ طالبعلم کو ٹکر مارنے والا کار سوار فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انیس سالہ شارق جمانی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، کولمبیا یونیورسٹی کا طالبعلم شارق روڈ کراس کر رہا تھاکہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، حادثے میں شارق شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور اسپتال پہنچایا گیا، جہاں اسکے دماغ کی سرجری کی گئی۔

    حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    شارق کے علاج کے لئے پانچ لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے، اس کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے ایک سو چھبیس ہزار ڈالر جمع کر چکے ہیں۔

    انیس سالہ جمانی کے والدین پاکستان مں مقیم ہیں، امریکی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔