Tag: NZ

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے یکطرفہ فیصلے سے کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی: وزیر خارجہ

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے یکطرفہ فیصلے سے کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب ننایا مہوٹا سے گفتگو کے دوران کرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کی ہم منصب ننایا مہوٹا کا ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا، دونوں وزرائے خارجہ میں دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    گفتگو میں وزیر خارجہ قریشی نے افغانستان میں سلامتی اور استحکام کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتے انسانی بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے، افغانستان کے لیے عالمی برادری کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ضرورت ہے کہ افغانوں کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔

    انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ کو کابل سے انخلا میں پاکستان کی معاونت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کے شواہد پر مبنی ڈوزیئر عالمی برادری کو پیش کیا، توقع ہے کہ نیوزی لینڈ تکنیکی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کیوی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔

  • چوتھا ٹی ٹوینٹی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ 8 نومبر کو ٹکرائیں گے

    چوتھا ٹی ٹوینٹی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ 8 نومبر کو ٹکرائیں گے

    نیپئر: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوینٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، چوتھا ٹی ٹوینٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

    شیڈول کے مطابق دنوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ نے سیریز اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی جب کہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

    تیسراٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    یاد رہے کہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی تاہم دوسرا اور تیسرا میچ نیوزی لینڈ نے جیت کر سیریز 2-1کی برتری حاصل کرلی۔

  • کرائسٹ چرچ سانحہ کے بعد نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ

    کرائسٹ چرچ سانحہ کے بعد نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ

    ویلنگٹن: کیوی ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد ویزہ حاصل کرنے والے خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کا ادارہ برائے مہاجرین نے ایک بیان میں کہا کہ 15 مارچ کو ہوئی دہشت گردی سے 10 روز قبل کے مقابلے میں اس کے بعد نیوزی لینڈ میں قیام کرنے والے خواہشمندوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پیٹمر المس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے 10 روز قبل نیوزی لینڈ آنے کے خواہشمندوں کی 8 ہزار 844 درخواستیں موصول ہوئی تھی، جبکہ اس کے بعد 6 ہزار457درخواستیں دی گئی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ درخواستیں امریکا سے موصول ہوئی جو 674 کے مقابلے دہشت گردی کے بعد 1165 تک پہنچ گئی۔

    پاکستانیوں کی جانب 65 درخواستوں کے مقابلے میں 333 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ ملائشیا سے 67 کے مقابلے میں 165 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل عدالت نے سفید فام دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ پر 50 افراد کے قتل کی فرد جرم عائد کی تھی تاہم دہشت گرد پر دہشت گردی کا مقدمہ چلانے سے پہلے نیوزی لینڈ کی عدالت نے ملزم کے دماغی معائنے کا حکم دے دیا۔

    سانحہ کرائسٹ چرچ، جنگلی حیات کیلئے قائم ٹرسٹ کا شہید بچوں کو خراج تحسین

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

  • ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

    ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

    آسٹریلیا : ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے کے بعد چھ ٹیموں کی چھٹی ہوئی اور کوارٹرفائنل میں بھی چار ٹیموں کا سفر ختم ہوگیا۔

    پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز بھی باہر بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے اور سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بھارت نے سیمی میں جگہ بنا لی ہے۔

    عالمی کپ کا پہلا سنسنی خیز سیمی فائنل چوبیس مارچ کو آکلینڈ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

     چھبیس مارچ کو دفاعی چیمپئن بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سڈنی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    عالمی کپ کا فائنل انتیس مارچ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔