Tag: NZ vs Wi

  • پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو بڑی شکست

    پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو بڑی شکست

    ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بہ آسانی اننگز اور 134 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے جانے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

    کیوی کپتان کین ولیمسن پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ولیمسن نے اس اننگز میں کئی ریکارڈ توڑے۔

    قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 7 وکٹوں کے نقصان پر اس نے 145 اوورز میں 519 رنز کا مجموعہ بنا لیا، اگرچہ ابتدا ہی میں اوپنر ول ینگ کی وکٹ محض 14 رنز پر گر گئی تھی تاہم اس کے بعد اوپنر ٹام لیتھن اور کپتان کین ولیمسن کے مابین شان دار اشتراک کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنا لی۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 64 اوورز میں محض 138 رنز پر آؤٹ ہو گئی، سب سے زیادہ اسکور جان کیمبل نے 26 رنز بنائے۔ ٹم ساؤتھی نے شان دار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں۔

    آل آؤٹ کے بعد ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو بدقسمتی ساتھ نہ چھوڑ سکی، اور 59 اوورز میں پوری ٹیم 247 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اس بار نیل ویگنر نے 4 وکٹیں لیں، جب کہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جرمین بلیک ووڈ نے سینچری بنا کر 104 رنز بنائے، الزری جوزف نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور 86 رنز اسکور کیے۔

    واضح رہے کہ 26 دسمبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔

  • ورلڈ کپ 2015 کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل

    ورلڈ کپ 2015 کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل

    آسٹریلیا: ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، دو روز آرام کے بعد کوارٹرفائنل میچ کا آغاز اٹھارہ مارچ سے ہوگا۔

    پول اے میں نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا، سری لنکا اور بنگال ٹائیگر کواٹرفائنل میں پہنچے جبکہ پول بی یعنی گروپ آف ڈیتھ سے دفاعی چیمپیئن بھارت، جنوبی افریقہ ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے رن ریٹ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔

    عالمی کپ میں دو روز آرام کے بعد اٹھارہ مارچ سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہوگا، پہلا کوارٹرفائنل جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان بدھ کو سڈنی میں ہوگا، جنوبی افریقہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کبھی بھی ناک آؤٹ میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

    دوسرے ناک آؤٹ میچ میں ناقابل شکست بھارتی سورما، بنگال ٹائیگر سے انیس مارچ کو میلبرن میں مدِمقبل ہونگے ۔

    تیسرے کوارٹرفائنل میں پاکستانی شاہین مشترکہ میزبان آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں ٹکرائیں گے، چوتھا اور آخری کوارٹرفائنل پول اے میں ٹاپ کرنے والی نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اکیس مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔